آر کرشنا راؤ،منقسم آندھرا پردیش کے پہلے چیف سکریٹری

حیدرآباد 24مئی (سیاست نیوز)سینئر آئی اے ایس عہدیدار مسٹر آئی وائی آر کرشنا راو آندھرا پردیش کے پہلے چیف سکریٹری ہوں گے۔ آندھرا کے متوقع چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے انکے نام کی سفارش کی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ مرکزی حکومت نے اس تجویز سے اتفاق کرلیا اور آئندہ چند دنوں میں تقرر سے متعلق احکام جاری کردیئے جائی