عرب دنیا
کئی ٹن بم گرانے سے داعش کا مسئلہ حل نہیں ہوگا : اردغان
انقرہ ۔ یکم ؍ اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردغان نے مغربی ممالک پر زور دیا ہیکہ شام اور عراق بحران کا مستقل حل تلاش کریں اور داعش پر کئی ٹن بم گرانے سے صرف عارضی راحت ملے گی۔ انہوں نے شام کا بحران ختم نے کیلئے صدر بشارالاسد کی معزولی پر بھی زور دیا۔ اردغان نے کہا کہ فضا سے کئی ٹن بم گرانے کے نتیجہ میں عارضی طور پر یہ مسئلہ حل
ہمارا موازنہ آئی ایس سے نہ کیا جائے : حماس
غزہ سٹی ۔ یکم اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس نے کہا ہے کہ ان کا موازنہ دہشت گرد گروہ اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس ) سے نہ کیا جائے۔ اس تنظیم کے ترجمان سامی ابو زھری نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے اُس بیان کو مسترد کیا ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حماس آئی ایس ہے اور آئی ایس حماس ہے۔ زھری کے بقول حماس فلسط
مرسی کے 68 حامیوں کو10 تا 15 سال قید
فوجی حکومت کے خلاف پرتشدد مظاہروںاور 30 افراد کے قتل پر فیصلہ
غیرقانونی 98 ہزارعازمین حج کی بیدخلی
ریاض ، 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے سکیورٹی حکام نے غیرقانونی طریقے سے بیرون اور اندرون ملک سے حج کیلئے مشاعرِ مقدسہ پہنچنے والے 98 ہزار افراد کو واپس کر دیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ریاض کے سکیورٹی جنرل کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے غیرقانونی طورپر مشاعر میں پہنچنے والی 25 ہزار 216 کاروں اور دیگر گاڑ
نئے صدر افغانستان عبدالغنی کی حلف برداری
کابل۔ 29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق امریکی شہری ماہر تعلیمات اشرف غنی کو آج افغانستان کے نئے صدر کی حیثیت سے حلف دلایا گیا۔ انہوں نے اپنے اولین صدارتی خطاب میں طالبان شورش پسندوں سے اپیل کی کہ 13 سال کی جنگ کے بعد وہ امن مذاکرات کیلئے تیار ہوجائیں۔ کابل کے قصر صدارت میں منعقدہ یہ تقریب حلف برداری افغانستان میں پہلا جمہوری طریقہ سے اقت
حج میں دو بی جے پی قائدین ہندوستان کے نمائندے
جدہ۔ 28؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ بی جے پی کے دو سینئر سیاستداں جاریہ سال حج میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے جب کہ 13 لاکھ عازمین حج فریضہ ٔ حج کی ادائیگی کی سعادت حاصل کریں گے۔ سابق مرکزی وزیر متوطن بھوپال عارف بیگ اور قومی صدر بی جے پی اقلیتی شعبہ دہلی عبدالرشید انصاری کل جدہ پہنچیں گے۔ ’عرب نیوز‘ کی خبر کے بموجب حج کمیٹی آف انڈیا کے
شام میں امریکی فضائی حملے ، اتحادیوں کو القاعدہ کا انتباہ
دمشق۔ 28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ کی شامی شاخ النصریٰ فرنٹ نے داعش کے خلاف فضائی حملوں میں حصہ لینے والے ممالک کو جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے اور اس لڑائی کو اسلام کے خلاف جنگ سے تعبیر کیا۔ النصریٰ کے ترجمان ابو فراس الصوری نے آن لائن ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو ممالک ہمارے خلاف لڑائی میں شامل ہیں، انہوں نے ایک سنگین غلطی کا
مصر میں 112 افراد رہا
قاہرہ ۔ /28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی اپیل کورٹ نے غیرقانونی احتجاج کرنے والے 112 افراد کو بری کردیا ہے ۔ معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں کے بشمول 1079 افراد کو احتجاج کے دوران غیرقانونی مظاہرہ کرنے پر /25 جنوری کو گرفتار کرلیا گیا تھا ، اس کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے ۔
حسنی مبارک کیس کا فیصلہ ملتوی
قاہرہ ۔ 27 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) مصر کی ایک عدالت نے سابق صدر حسنی مبارک کے مقدمہ کے فیصلہ کو نومبر کے اواخر تک ملتوی کردیا ہے ۔ یاد رہے کہ 2011 ء میں مصر میں احتجاجیوں کی ہلاکت کیلئے حسنی مبارک کو مورد الزام ٹھہرایا گیا تھا جہاں اُن کے حکم پر احتجاجیوں پر فائرنگ کی گئی تھی ۔ حسنی مبارک کو بھی آج توقع تھی کہ عدالت میں اُن کے خلاف یا حق میں
یمنی صدر کا باغیوں سے صنعا خالی کرنے کا مطالبہ
صنعا، 27 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) یمن کے صدر عبدالرب منصور ہادی نے باغیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دارالحکومت صنعا سے نکل جائیں۔ حوثی باغی گزشتہ ہفتے پیشقدمی کرتے ہوئے صنعا پہنچ گئے تھے۔ یہ باغی گزشتہ ایک ماہ سے دارالحکومت کے نواح میں موجود تھے۔ دوسری طرف یمن میں سیکورٹی کی مخدوش صورتحال کی وجہ سے واشنگٹن نے وہاں تعینات اپنے اہلکاروں کو
ہندوستان کے 33 عازمین حج جاں بحق
جدہ ۔ 27 ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام): سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے پہنچنے والے جنوبی ایشیاء کے تقریبا 80 عازمین اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ ان میں 33 کا تعلق ہندوستان سے بتایا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق علالت یا ضعیف العمری میں عوارض کی بناء ان کی موت واقع ہوئی ۔ حج سیزن کے آغاز سے اب تک جاں بحق ہونے والے 33 ہندوستانی عازمین کے علاو