شام میں ترکی کی مداخلت کا امکان ، فوجی کمانڈر کی طلبی

استنبول ۔ /5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی فوج نے شام سے متصل سرحد پر موجود کمانڈرس کا ایک اجلاس طلب کیا ہے تاکہ شام میں امکانی مداخلت کا جائزہ لیا جاسکے ۔ ترکی کے ایک اخبار کی اطلاع کے مطابق حساس سرحد پر گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران فوجی و دفاعی سرگرمیاں غیرمعمولی بڑھادی گئی ہیں ۔ ترکی کے ٹینکس اور دبابہ شکن میزائیلس کے علاوہ کافی زیادہ ت

شامی دولت اسلامیہ کے مستحکم گڑھ پر زبردست امریکی دھاوے‘22ہلاک

ییروت۔5جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے دولت اسلامیہ کے شامی مستحکم گڑھ پر زبردست فضائی حملوں میں کم از کم 22افراد بشمول 6شہری جن میں ایک بچہ بھی شامل ہیں ہلاک ہوگئے ۔ شام کے شہر رقہ میں جہاں دولت اسلامیہ کے جنگجو مقیم ہیں فضائی حملے کئے گئے ۔ شام کی انسانی حقوق تنظیم شامی رسدگاہ کے بموجب کئی افراد امریکی فضائی حملوں میں زخمی ہوگئے ہ

یمن میں باغیوں پر سعودی عرب کے حملے ، 23 ہلاک

صنعا 4 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کی قیادت والی اتحادی افواج کی جانب سے یمن کے شمالی پہاڑی علاقہ میں باغی حوثی قبائل کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے گئے ۔ آج صبح کی اولین ساعتوں میں کی گئی اس کارروائی میں 23 باغیوں کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے ۔ قبائلی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ حملے صعدہ کے قریب ایک اسلحہ کی فیکٹری کو

حلب میں فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی جاری

دمشق 4 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) شامی شہر حلب پر شدت پسند باغیوں کی جانب سے بڑا حملہ کیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حکومتی عمل داری والے علاقوں میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ جمعے کے روز شدت پسند تنظیموں کے حال ہی میں تشکیل پانے والے ایک 13 رکنی اتحاد نے حلب کی جانب پیش قدمی اور اس شہر کو

سڑک حادثہ میں پانچ ہندوستانی ورکرس ہلاک

ریاض ۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے مشرقی صوبہ میں ایک تیز رفتار ٹریلز نے ایک دیگر گاڑی کو زبردست ٹکر دیدی جس میں سوار پانچ ہندوستانی ورکرس جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین کی شناخت سنتوش کمار، اقبال نعمان، تلسی کرشنن، رویندر نائر اور شیوا کمار بھگوتی کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ عرب نیوز نے ہندوستانی سفارتخانہ کے عہدیدار منوج

سعودی عرب اور کویت میں حملوں پر جی سی سی کا ہنگامی اجلاس

کویت ۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) خلیجی ممالک کے وزرائے داخلہ نے آج شیعہ مساجد پر بم حملوں کے خلاف متحدہ کارروائی کا عزم کیا جو دولت اسلامیہ جہادی گروپ کے ذریعہ کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلہ میں کویت میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جہاں کچھ روز قبل ایک خودکش حملے میں 26 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی) کے وزراء نے اس بات پر

مصر کے اخوان المسلمین کے 36 ارکان کو سزاء

قاہرہ ۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے شمال مشرقی حصہ میں گذشتہ سال غیرقانونی احتجاج کے باعث مصر کی فوجی عدالت نے ممنوعہ تنظیم اخوان المسلمین کے 36 ارکان کو 5 سال کی سزاء سنائی ہے۔ 26 افراد کو ان کی غیرموجودگی میں 5 سال کی سزاء سنائی گئی جبکہ دیگر 8 افراد فیصلہ کے وقت عدالت میں موجود تھے انہیں 2 سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے دیگر 2 کو ایک س

کویت میں ڈی این اے ٹسٹنگ کا لزوم

کویت 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کویت میں گزشتہ ہفتہ رونما ہوئے خودکش بم دھماکے کی گونج کویتی پارلیمنٹ میں بھی سنائی دے رہی ہے جہاں شدید ردعمل ظاہر کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ دھماکے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ پارلیمنٹ میں ایک نئے قانون کو کل منظوری دی گئی ہے جس کے تحت ملک کے تمام شہریوں اور بیرون ملک سے آکر رہائش اختیار کرنے والوں کے لئے

حماس اور عرب ممالک کو لڑانے کی ممکنہ سازش

دوحہ2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حماس نے صہیونی حکومت کی جانب سے تنظیم پر بیرون ملک سے فلسطین میں عسکری کارروائیوں کو منظم کرنے کا الزام مسترد کردیاہے اور کہا ہے کہ حماس کی بیرون ملک قیادت براہ راست اسرائیل کے خلاف خفیہ سیل تشکیل نہیں دے رہی ہے۔ اس سلسلے میں اسرائیلی حکومت اور فوج کے دعوے قطعی بے بنیاد ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حم

مصری فوج کی کارروائی میں 100 شدت پسند ہلاک

قاہرہ2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی مسلح افواج نے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سیناء میں فوجیوں کی ہلاکت کے ردعمل میں انتقامی کارروائی کرتے ہوئے شدت پسند تنظیم "انصار بیت المقدس” کے خلاف تازہ آپریشن میں کم سے کم ایک سو جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ مصری فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چہارشنبہ کو علی الصباح جزیرہ

سعودی عرب میں عازمین حج کیلئے اولین خانگی ایر پورٹ کا آغاز

ریاض 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب نے آج سرکاری طور پر ایک ارب ڈالر مالیتی شہری ہوا بازی ایر پورٹ کا آغاز کردیا جو مملکت کا اولین خانگی ایر پورٹ ہوگا جسے عازمین حج کیلئے قائم کیا گیا ہے ۔ ملک سلمان شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹر نیشنل ایر پورٹ مدینہ منورہ کا افتتاح کریں گے ۔ سالانہ 20 لاکھ عازمین حج ‘حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے مک

یمن کے شہر عدن میں مہلک جھڑپیں

عدن 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) یمن کے شہر عدن میں آج مہلک جھڑپوں سے یہ علاقہ میدان جنگ بن گیا ۔ اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ انسانی ہنگامی حالات کی سطح میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ نئی جھڑپوں میں 7 باغی اور 5حکومت حامی جنگجو ہلاک ہوگئے ۔ آج علی الصبح باغیوں کی شلپاری سے عدن کے کئی گھروں کونقصان پہنچا اور کئی ہلاکتیں واقع ہوئیں۔ متصلہ علاقہ شب

رفاہی کاموں کیلئے ساری دولت کا عطیہ :پرنس الولید بن طلال

ریاض ۔ یکم ؍ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پرنس الولید بن طلال نے کہا ہیکہ وہ اپنی 32 بلین ڈالرس کی ساری دولت آئندہ سالوں میں رفاہی پراجکٹس پر خرچ کریں گے۔ انہوں نے ریاض میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بل اینڈ ملندا گیٹس فاونڈیشن یا امریکہ میں رفاہی کام انجام دے رہے اداروں کی طرز پر وہ ایک ادارہ قائم کریں گے۔ وہ بورڈ کے سربراہ ہو

ہم حالت جنگ میں ہیں، کویتی وزیر داخلہ کا بیان

کویت ۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) خلیجی ریاست کویت کے وزیر داخلہ الشیخ محمد خالد الحمد الصباح نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے پچھلے جمعہ کو کویت سٹی میں اہل تشیع کی مسجد میں خود کش دھماکے میں مبینہ طور پر ملوث ایک دہشت گرد گروپ کو پکڑا ہے جبکہ واقعے میں ملوث دوسرے عناصر کا تعاقب جاری ہے۔وزیر داخلہ نے ان خیالات کا اظہار "مجلس الامہ” [ پا

اخوان قیادت کی سزائوں کو جلد نمٹانے کے لیے آئین میں ترمیم

قاہرہ ۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کی قیادت کو فوجی عدالتوں کی جانب سے عجلت میں سنائی گئی سنگین نوعیت کی سزائوں پر عمل درآمد کی راہ میں آئینی رکاوٹیں حائل ہیں۔وکیل استغاثہھشام برکات کے قاہرہ میں ایک بم دھماکے میں ہلاکت کے بعد مصری حکومت نے آئینی سقم دور کرنے اور اخوان قیادت کو دی گئی سزائ

یمن میں باغیوں کی فائرنگ ، 20 ہلاک

عدن ۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے دوسرے بڑ ے شہر عدن کے ایک رہائشی صلع پر باغیوں کی فائرنگ کے نتیجہ میں کم سے کم 20 شہری ہلاک اور دیگر 41 زخمی ہوگئے ۔ حوثی شیعہ باغیوں اور ان کے حلیفوں نے شہری وفاداروں کے زیر قبضہ ضلع منصورہ پرکاٹیوٹا راکٹوں کے حملے کئے ۔ وفادار فورسس کے ترجمان علی الاحمدی نے کہا کہ سحر کے وقت سے ہی راکٹ فائرنگ شروع

زمینی لڑائی میں شدت کے دوران جیل سے قیدی فرار ہوگئے

صنعاء ۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ شیعہ حوثیوں اور حکومتی جنگجوؤں کے درمیان یمن میں زمینی جنگ شدت اختیار کرچکی ہے۔ وہیں دوسری طرف زائداز 1000 قیدی جن میں القاعدہ کے مشتبہ شورش پسند بھی شامل ہیں۔ یمن میں جیل توڑ کر فرار ہونے کے واقعہ میں شامل ہیں۔ جنگ میں شدت منگل کے روز پیدا ہوئی جب حکومت حامی جنگجو حوثی ملیشیا کے کنٹرول والے

ادارہ ادب اسلامی ریاض کا مشاعرہ

ریاض ۔ یکم جولائی (میر لیاقت علی ہاشمی) ادارہ ادب اسلامی کا بنیادی منشاء و مقصد شعر و ادب کو بے راہ روی سے پاک و صاف کرنا اور ادب اور ادیب کو مقصدیت کی جانب گامزن کرنا ہے۔ اسی روایات کی پاسداری ریاض میں قائم ادارہ ادب اسلامی اپنے منصبی فرائض کی طرف اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہاں خاص طور پر نوجوان قلمکاروں کو اصلاحی تحریروں کی تحریک

بم دھماکے میں وکیل استغاثہ ہشام برکات ہلاک

قاہرہ ۔ 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے ریاستی پراسیکیوٹر جن کے قافلہ کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا تھا، کل بم دھماکہ میں ہلاک ہوگئے۔ قبل ازیں دہشت گردوں نے دھمکی دی تھی کہ عدلیہ سے دہشت گردوں کے خلاف کی جانے والی کارروائی کے خلاف انتقام لیا جائے گا۔ دریں اثناء صدر مصر عبدالفتاح السیسی نے آج عہد کیا کہ وہ تیز رفتاری سے عسکریت پسندوں کے خل

غزہ کیلئے امدادی کشتی اسرائیل نے روک دی

مغربی کنارہ ۔ 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوج کا کہنا ہے اسرائیلی بحریہ نے غزہ جانے والی ایک کشتی کو روک کر اسے ایک اسرائیلی بندرگاہ کی جانب جانے پر مجبور کر دیا ہے۔فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ’غزہ کی پٹی پر لگی بحری پابندی کو توڑنے کی نیت سے آنے والی کشتی‘ کو روکنے کے لیے بین الاقوامی آبی سرحد میں کارروائی کی۔اسرائیل کا کہنا ہے کہ بح