پرگی میں غیر موسمی بارش

پرگی۔/15مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع رنگاریڈی پرگی مستقر اور اطراف واکناف گاؤں میں دو گھنٹے بارش ہوئی جس سے دھان اور ہلدی کی فصلوں کو نقصان پہنچا۔

جامعہ غوثیہ رضویہ لنگم پیٹ کا مشاورتی اجلاس

لنگم پیٹ۔/15مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا محمد ابوالحسن علی رضوی القادری بانی و مہتمم جامعہ غوثیہ رضویہ لنگم پیٹ کی صدارت میں آج جامعہ میں ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں 28ویں سالانہ جشن عظمت مصطفیؐ اور جلسہ دستار بندی حفاظ کے انعقاد کیلئے مشاورت کی گئی اور 23مئی بروز بعد عشاء سالانہ جشن عظمت مصطفی و دستار بندی حفاظ مقرر کیا گی

کریم نگر میں شطرنج کی تربیتی کلاسیس

کریم نگر۔/15مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)14مئی کو کریم نگر ٹی این جی اوز بھون میں ٹی این جی اوز شاخ کریم نگر کے زیر تعاون و قیادت کریم نگر ضلع میں تشکیل شدہ ڈسٹرکٹ شطرنج کمیٹی اور تلنگانہ ریاستی اڈھاک کمیٹی کے زیر اہتمام مفت شطرنج تربیتی کیمپ کے شائع شدہ پمفلٹ کی رونمائی کی گئی۔شطرنج کھیل کی مفت تربیتی کلاسیس کا 16مئی سے 31مئی تک صبح 10بجے سے

آر ٹی سی کو مستحکم کرنا حکومت کی ذمہ داری

جگتیال۔/15مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس ڈپٹی فلور لیڈر رکن اسمبلی جگتیال مسٹر ٹی جیون ریڈی نے آج اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کے سی آر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان کے تجربہ کے مطابق سرکاری یا کنٹراکٹ ملازمین میں اگربدعنوانیوں سے پاک آر ٹی سی محکمہ ہے ، آر ٹی سی جو کہ ایک کارپوریشن خانگ

بھینسہ میں راہول گاندھی کا پرتپاک خیرمقدم

بھینسہ۔/15مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کل ہند کانگریس پارٹی نائب صدر و مرکزی قائد راہول گاندھی کی ریاست تلنگانہ میں کسانوں کی خودکشی کے اموات کی روک تھام اور کسانوں میں اعتماد بحالی کیلئے ’’ بھروسہ یاترا ‘‘ کے دورہ شیڈول میں تبدیلی ہونے کی وجہ سے ککانگریس نائب صدر مہاراشٹرا ناندیڑ سے بذریعہ موٹر کار نرمل روانگی سے قبل گزشتہ شب بھینس

ممتاز ٹریڈ یونین لیڈر رشید جاوید کی تدفین

گلبرگہ : 15مئی َ۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ممتاز ٹریڈ یونین لیڈر وسیکریٹری الامین ایجوکیشن سوسائیٹی ضلع گلبرگہ الھاج رشید جاوید کا 13مئی کی صبح ان کی رہائش گاہ واقعجیلان آباد میں مختصر سی علالت کے بعد بعمر 72سال انتقال ہو گیا۔آج 14مئی کی صبح پونے گیارہ بجے جلو س جنازہ کی روانگی عمل میں آئی۔قدیم قبرستان جیلان آباد ایم ایس کے ملز میں نماز

ساگوان اور پھلوں کے درخت لگانے کسانوں کو مشورہ

کیرا میری۔/15مئی ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پراجکٹ ائرٹر ضامن روزگار نے آج منڈل کے کاشتکاروں سے اپنے کھیتوں میں ساگوان اور پھلوں کے درخت لگانے کی اپیل کی۔تفصیلات کے بموجب پراجکٹ ڈائرکٹر ضامن روزگار ضلع عادل آباد سرینواس نے آج کیرا میری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کیرا میری کے تمام نرسری پلانٹس کا معائنہ کیا اس کے بعد انہوں نے اخبار

سنگاریڈی کے 40مسلم نوجوانوںکی عدالت میں کامیاب پیروی

سنگاریڈی ۔15مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگاریڈی میں سال 2012ء میں پیش آئے فرقہ واری فسادات میں پولیس نے 40سے زائد مسلم نوجوانوں پر مختلف دفعات کے تحت کئی ایک کیسوں میں ماخوذ کیا تھا ‘ تین سال تک مقدمات چلنے کے بعد عدالت نے تمام مسلم نوجوانوں کو بے گناہ و بے قصور قرار دیتے ہوئے تمام الزامات منسوبہ سے باعزت بری کردیا ۔ مسلم نوجوانوں کی مقد

حصول اراضی بل کی مخالفت جاری رہے گی

کریم نگر ۔15مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکزی حکومت کے حصول اراضی بل کو واپس لینے کے مطالبہ کے تحت سی پی آئی قومی سمیتی کی اپیل پر ضلع کمیٹی کے زیراہتمام یہاں کریم نگر میں جمعرات کو دفتر کلکٹریٹ کے روبرو جیل بھرو پروگرام منظم کیا گیا ۔ ضلع کے مختلف مقامات سے آئے ہوئے سی پی آئی کارکن سی پی آئی کے دفتر سے ایک جلوس کی شکل میں کلکٹریٹ پہنچے او

ایمسیٹ امتحان کا پُرامن انعقاد

نظام آباد:15؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایمسیٹ کے امتحانات کا پرُ امن اختتام عمل میں آیا۔ جے این ٹی یو کے زیر اہتمام انجینئرنگ، اگریکلچرل، میڈیسن کورسس میں داخلہ کیلئے ضلع میں ایمسیٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔ ضلع میں منعقدہ امتحانات میں دومنٹ تاخیر سے پہنچنے والے پانچ طلبہ کو امتحانی مرکز میں داخل ہونے نہیں دیا گیا۔ صبح 8 بجے

سڑک حادثہ میں دو افراد زخمی

یلاریڈی۔15 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے گوپال پیٹ علاقہ میں سیکل پر جارہے فرد کو اسکوٹر نے ٹکر دیدی ۔ پولیس کی تفصیلات کے مطابق منڈل منڈل کے چنور موضع سے تعلق رکھنے والا ستیا نامی شخص اپنی سیکل پر کھیت جانے کیلئے نکلا‘ اسی وقت پوچارم موضع سے تعلق رکھنے والا کشٹیا نامی شخص AP24B 3350 نمبر والی اسکوٹر پر گوپال پیٹ سے پوچا

جلسہ شب معراج

محبوب نگر :۔ بتاریخ 16مئی مطابق 26رجب المرجب بروز ہفتہ بعد نماز عشاء موتی مسجد بوئے پلی گیٹ محبوب نگر میں جلسہ شب معراج النبیﷺ منایا جارہا ہے ۔ اس مقدس جلسہ کو مولانا حافظ پیر نواز ارفی و ناظم دارالعلوم گلشن غریب نواز پونا مخاطب کریں گے ۔ نوٹ : نماز عشاء ٹھیک 9:30 بجے شب ادا کی جائے گی ۔

ریاستی حکومت ہر محاذ پر ناکام

یلاریڈی۔15 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت ہر قدم پر ہر شعبہ میں ناکام ہورہی ہے ‘ کہہ کر وائی ایس آر کانگریس ضلع صدر مسٹر سدھارتا ریڈی نے الزام لگایا ۔ انہوں نے منڈل تاڑوائی کے کسانوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بارش اس سال کم ہونے سے کسان فصلوں کو لیکر کافی پریشان ہیں اور کاشت کی

سرقہ کی واردات

میدک۔15مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن کے سائی نگر کالونی میں مسٹر شیوراج کے مکان میں دن کے اوقاف میں قفل شکنی کرتے ہوئے الماری کا قفل کھول کر 25تولے پر مشتمل سونے کے زیورات اور دس ہزار روپئے نقد اڑا لیا گیا ۔ واضح رہے کہ مکین اوما رانی اسی محلہ میں کسی کے گھر گئی ہوئی تھی‘ جس کی اطلاع پولیس ٹاؤن کو دینے پر سرکل انسپکٹر سائی ایشور گو

اظہار تشکر

میدک۔15مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب نواب علی خان سکریٹری محکمہ آر ٹی سی ریٹائرڈ ملازمین ریاست تلنگانہ نے آر ٹی سی ورکرس کی ہڑتال کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے ملازمین کو 44فیصد فٹمنٹ حاصل کرکرنے پر دلی مبارکباد پیش کی و نیز انہوں نے ریاستی وزیر اعلیٰ اور ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ مہندر ریڈی ‘ وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی ‘ م

اظہار تعزیت

میدک۔15مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) روزنامہ ’’سیاست ‘‘ کے قاری و پیش امام و خطیب مسجد صوبیداری میدک مولوی سید عبدالرحیم نے ادارہ ’’سیاست ‘‘ کے سنڈے ایڈیشن کے مشہور و معروف کالم نگار ماہر نفسیات ڈاکٹر مجید خان کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مجید خان صاحب کے مضامین بڑے ہی دلچسپ اور سبق آموز ہوا کرتے تھے ۔ ج

شہیدان تلنگانہ کی قربانیوں کے نتیجہ میں تلنگانہ کا قیام پوچارام سرینواس کا خطاب

نظام آباد:15؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہیدان تلنگانہ کی قربانیوں کے نتیجہ میں ہی تلنگانہ کا قیام عمل میں آیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی نے کیا۔ یہ کل ونائیک نگر کے نیو ہائوزنگ بورڈ کالونی میں شہیدان تلنگانہ کی یادگار کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد کے بعد مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 2؍ جون کو تلنگانہ کا قیا

بی ایڈ ‘ ڈی ایم اور بی یو ایم ایس انٹرنس اسٹیڈی مٹیریل

نظام آباد۔15مئی ( بذریعہ فیکس) بی ایڈ ‘ ڈی ایڈ اور بی یو ایم ایس انٹرنس ٹسٹ میں اردو میڈیم کے کئی طلبہ شرکت کررہے ہیں ۔ ان کی رہنمائی کی غرض سے محمد سراج مجاہد نے اہم سوالات و جوابات پر مشتمل اسٹیڈی مٹیریل تیار کیا ہے ۔ اضلاع کے خواہشمند امیدوار بذریعہ کوریئر حاصل کرنے کیلئے فون نمبر 9502413829 پر شام کے اوقات میں ربط پیدا کریں ۔

آر ٹی سی ہڑتال کے اختتام سے مسافرین کو راحت

کیرا میری۔15مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال کے اختتام کے بعد یہاں کے لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔ تفصیلات کے بموجب مستقر کیرا میری اور اسی منڈل کے کئی مواضعات کے ہزاروں لوگ روزآنہ عادل آباد ‘ آصف آباد ‘ کاغذنگر ‘ منچریال کے علاوہ اور بھی کئی مقامات کیلئے بذریعہ بس سفر کرتے ہیں لیکن گذشتہ سات یوم سے آر ٹی سی ملازمین کی