بنگلہ دیش ٹور کیلئے ٹیم کا کل اعلان

نئی دہلی ، 18 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی آئندہ ماہ کے بنگلہ دیش ٹور کیلئے ٹسٹ اور ونڈے ٹیم کا اعلان چہارشنبہ کو ممبئی میں سلیکشن کمیٹی میٹنگ کے بعد کرے گا۔ ٹیم انڈیا کو طئے شدہ پروگرام کے مطابق واحد ٹسٹ 10 جون سے کھیلنا ہے جس کے بعد تین او ڈی آئیز میرپور میں 18، 21 اور 24 جون کو مقرر ہیں۔ بورڈ نے بتایا گیا کہ آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی

لودھا کمیٹی کے کرکٹ بورڈ سے سوالات

نئی دہلی ، 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کی مقررہ کمیٹی جس کے سربراہ آر ایم لودھا سابق سی جے آئی ہیں، جسے بی سی سی آئی میں انتظامی اصلاحات لانے کا ذمہ دیا گیا ہے، اس نے کرکٹ باڈی کے عہدیداروں کیلئے سات ذیلی عنوانات کے تحت زائد از 80 سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھیجا ہے۔ سہ رکنی کمیٹی نے بی سی سی آئی سے متعلق مختلف مسائل پر دریافت کیا ہے

رائیکل میں ڈگری کالج اور مینگو مارکٹ کے قیام کا تیقن

جگتیال /18 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ راشٹرا سمیتی کا پہلا ایک سالہ دور اقتدار کامیاب ،حکومت انتخابات سے قبل کئے گئے وعدوں کی تکمیل میں ایک قدم آگے رہی ۔ حلقہ جگتیال کی ترقی کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے مختلف اسکیمات کی عمل آوری کیلئے 471 کروڑ فنڈس فراہمی کئے گئے ۔ ان خیالات کا اظہار رکن پارلیمنٹ شریمتی کے کویتا نے کہا کہ تلنگان

نظام شوگر فیاکٹری کو حکومت کے زیر انتظام لینے کا مطالبہ

بودھن /18 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نظام شوگرس فیاکٹری شکرنگر یونٹ کو گنا سربراہ کرنے والے کسانوں کی کثیر تعداد اور NSF یونٹ شکرنگر کے قائدین و سابقہ ملازمین نے آج دفتر RDO بودھن پہونچر NSF شکرنگر یونٹ کی حکومت حسب وعدہ اپنے زیر انتظام لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے شید احتجاج منظم کیا اور چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راو چیف منسٹر تلنگانہ کے خل

پینے کے پانی کی سربراہی اور تحفظ صحت پر خصوصی توجہ

سنگاریڈی /18 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع پریشد جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت راجمنی چیرمین ضلع پریشد سنگاریڈی کے زیڈ ہال میں منعقد ہوا ۔ جس میں سوامی گوڑ صدرنشین قانون ساز کونسل ، پدما دیویندر ریڈی ڈپٹی اسپیکر ، چنتاپربھاکر رکن اسمبلی سنگاریڈی ، رام لنگا ریڈی رکن سامبلی دوباک ، بابو موہن رکن اسمبلی اندول ، کشٹا ریڈی رکن اسمبلی نارائن ک

سنگ تراش بستی میں فری ختنہ کیمپ

کریم نگر /18 مئی ( راست ) موضع ایراڈ پلی کریم نگر میں فری ختنہ کیمپ سنگ تراش کی بستی میں بتاریخ 11 مئی کو دارالخیر ویلفیر سوسائٹی کریم نگر کی جانب سے عمل لایا گیا اور اس کے ساتھ ہی ساتھ مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں ۔ ڈاکٹر عبدالقدوس نے نگرانی کی ۔ سوسائٹی کی جانب سے مفت اسپوکن انگلش کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ جو 15 اپریل 2015 سے فنکشن ہال شالیما

سنگ تراش بستی میں فری ختنہ کیمپ

کریم نگر /18 مئی ( راست ) موضع ایراڈ پلی کریم نگر میں فری ختنہ کیمپ سنگ تراش کی بستی میں بتاریخ 11 مئی کو دارالخیر ویلفیر سوسائٹی کریم نگر کی جانب سے عمل لایا گیا اور اس کے ساتھ ہی ساتھ مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں ۔ ڈاکٹر عبدالقدوس نے نگرانی کی ۔ سوسائٹی کی جانب سے مفت اسپوکن انگلش کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ جو 15 اپریل 2015 سے فنکشن ہال شالیما

شادی

اوٹکور /18 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابق صدر ایس آئی او برادر محمد عبدالرشید کا عقد مسعود اوٹکور میں ہوا ۔ اس موقع پر نکاح کی تقریب میں ایس آئی او یونٹ کے ذمہ داران اور جماعت اسلامی اوٹکور کے علاوہ تحریک اسلامی کے دیگر مقامات سے آئے ہوئے حضرات کے علاوہ MPJ کے ذمہ دار اور ویلفیر پارٹی کے ذمہ داران کے علاوہ مقامی و دیگر سیاستی غیر مسلم حضر

نسواں شکتی بھون عرصہ سے افتتاح کا منتظر

یلاریڈی /18 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مواضعات میں خواتین گروپوں کیلئے حکومت نے لاکھوں روپئے خرچ کرتے ہوئے ہر منڈل مستقر پر بھون جو استری شکتی ( نسواں شکتی ) کے نام سے تعمیر کروائی لیکن افسوس کہ آج تک اسے افتتاح کرکے استعمال میں لانے کی کسی عوامی نمائندے میں فرصت نہیں ہے ۔ مواضعات کے گروپوں کے ساتھ ساتھ ضامن روزگار اسکیم میں خدمات انجام

دارالخیر اسٹیڈی سنٹر کریم نگر پر گرمائی کیمپ جاری

کریم نگر /18 مئی ( راست ) دارالخیر اسٹیڈی سنٹر کریم نگر پر گرمائی کیمپ کا آغاز 15 اپریل سے کیاگیا جس کا اختتام 30 مئی کو ہوگا ۔ کلاس 1 کے تحت انگریزی بول چال کی تربیت دی جارہی ہے ۔ جس کیلئے معروف انگریزی لکچررز کی خدمات حاصل کی گئیں ۔ کلاس II کے قرآن ناظرہ کا اہتمام کیاگیا ہے ۔ 31 مئی کو اختتامی تقریب منعقد کی جارہی ہے ۔ جس میں طلباء و طالبات س

گوداوری کھنی میں ایک روزہ تربیتی اجتماع برائے خواتین

گوداوری کھنی /18 مئی ( راست ) شیخ حاجی علی کی اطلاع کے بموجب ایک روزہ تربیتی اجتماع برائے خواتین 24 مئی بروز اتوار بوقت 9.30 بجے دن بمقام اشوک نگر اردو میڈیم ہائی اسکول گوداوری کھنی میں ڈاکٹر مفتیہ رضوانہ زرین پرنسپل و شیخ الحدیث جامعتہ المومنات کی صدارت میں مقرر ہے ۔ جلسہ کا آغاز طالبات جامعتہ المومنات کی قرات و نعت شریف سے ہوگا ۔ اس جلس

حدنور پولیس اسٹشین میں سوچھ تلنگانہ پروگرام کا انعقاد

نیالکل /18 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نیالکل منڈل حدنور پولیس اسٹیشن میں ریاستی حکومت کی جانب سے آغاز سوچھ تلنگانہ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ حدنور ایس آئی لاوا کمار نے پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں اس پروگرام کا آغاز کیا ۔ بعد ازاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ایس پی سومتی کی ہدایت پر حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے تم

ماہر چشم ڈاکٹر مدثر کو تہنیت کی پیشکشی

جگتیال۔ 18 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل جگتیال میں ماہر چشم سرجن ڈاکٹر مدثر کی سرکردگی میں ایک سال کے عرصہ میں آنکھوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کے 200 کامیاب آپریشن کئے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر مدثر نے بتایا کہ ایریا ہاسپٹل جگتیال میں ڈاکٹر اشوک کمار سپرنٹنڈنٹ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد حکومت نے عصری آلات فراہم کرتے ہوئے 9 مئی

مسلم طلبہ کا شاندار مظاہرہ

جگتیال۔ 18 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دسویں جماعت میں جگتیال کے مسلم طلبہ نے شاندار مظاہرہ کیا۔ انگلش میڈیم سے فصاحت جلیل قادری ولد محمد عبدالجلیل شکیل نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ فصاحت جلیل قادری دو ماہ قبل (ایچ آئی ای) حیدرآباد انسٹیٹیوٹ آف ایکسلینس ٹیسٹ نہ صرف ضلع کریم نگر میں سرفہرست رہے بلکہ علاقہ تلنگانہ میں چھٹواں رینک حاصل کرتے

مسجد کی تعمیر کیلئے فنڈس کی منظوری کا مطالبہ

جگتیال۔ 18 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسجد پرانی پیٹھ جگتیال کی جدید تعمیر کیلئے فنڈس منظور کرتے کیلئے ایک یادداشت رکن پارلیمنٹ نظام آباد محترمہ کے کویتا کو صدر مسجد پرانی پیٹھ محمد عبدالمجاہد عادل نے ملاقات کرتے ہوئے حوالے کیا اور بتایا کہ ڈپٹی چیف منسٹر سے حیدرآباد سیکریٹریٹ میں ملاقات کرتے ہوئے مسجد کی جدید تعمیر کام کیلئے فنڈس کی

عہدیداروں کی لاپرواہی سے رائے دہندوں کو تشویش

یلاریڈی۔ 18 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) فہرست رائے دہندگان میں تمام رائے دہندوں کو آدھار نمبرات سے منسلک کرنے کے پروگرام میں خاصی لاپرواہی کے سبب کئی رائے دہندوں کے نام ووٹر لسٹ سے نکال دیئے جارہے ہیں جس سے رائے دہندوں کو تشویش لاحق ہوگئی ہے۔ کچھ دن سے منڈل ریوینیو ذمہ داران گھر گھر جاکر رائے دہندگان کی فہرست میں رائے دہندوں کو آن لائن م

نماز، معراج النبی ؐ کا عظیم تحفہ

سدی پیٹ۔ 18 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سدی پیٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے بروز ہفتہ ایک جلسہ بعنوان ’’عظمت قرآن و فضائل معراج ‘‘، مسجد صوفیہ میں منعقد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی مولانا شفیع نقشبندی کا خطاب ہوا۔ مولانا نے معراج کے واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ مکہ مکرمہ کے اندر بنو ہاشم کا جو خاندان ہے، وہ بہت ہی بڑا تاجر خاندان تھا اور اس خ

کوہیر منڈل میں دسویں جماعت کے شاندار نتائج

کوہیر۔ 18 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہونے کے بعد پہلی مرتبہ ایس ایس سی امتحانات کوہیر منڈل کے شاندار نتائج آئے ہیں۔ کوہیر منڈل ایجوکیشن آفیسر مسٹر ڈی انجیا نے بتایا کہ کوہیر میں 2014-15ء کے بہترین نتائج آئے ہیں جس میں 96% طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی ہے۔ 563 طلباء نے امتحانات میں شرکت کی جس میں 543 نے کامیابی حاصل

مشن کاکتیہ اسکیم کے کاموں کا معائنہ

یلاریڈی۔ 18 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مشن کاکتیہ اسکیم کے کام ، تالابوں کی مرمت و صفائی کا عوام اور کسان خود معائنہ کرتے دیکھے گئے۔ رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے بھی کسانوں کو اسکیم کے کاموں کا معائنہ کرتے رہنے کا مشورہ دیا تاکہ گتہ دار تالابوں کے کام عمدگی سے انجام دیں۔ منڈل لنگم پیٹ کے کومٹ پلی شیوار پر موجود کیشائی پیٹ تالاب، سجن پل

کاغذ نگر میں پانی کی شدید قلت

کاغذ نگر ۔18 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر میں سرپور پیپر ملز کا انتظامیہ ، ریلوے اسٹیشن اور ریلوے کالونی کو پیداواگو ندی کا پانی سربراہ کرتی تھی لیکن فیاکٹری بند ہوکر تقریباً 8 ماہ کا عرصہ ہوچکا اور فیاکٹری کے انتظامیہ نے ریلوے کالونی اور ریلوے اسٹیشن کو پینے کی سربراہی مسدود کردی تب ریلوے حکام نے خود چار عدد بورویل کی تنصیب کرل