ریت کی غیر مجاز منتقلی کے خلاف کارروائی

یلاریڈی ۔ 18مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل تاڑوائی کے چٹیال موضع شیوار پر غیر قانونی طور پر منتقل کی جارہی ریت کا ٹراکٹر سیز کردیا گیا ۔ سب انسپکٹر مسٹر ناگراجو نے مزید بتایا کہ چٹیال سے تعلق رکھنے والا بھاسکر کا ٹراکٹر منڈل کے ایک ندی سے ناجائز طریقہ سے ریت منتقل کررہے تھے ‘ اطلاع ملنے پر تلاش کر کے ریت ریت کے ٹریکٹر کو ضبط کر کے سیز

متوفی کے خاندان میں امداد کی تقسیم

یلاریڈی ۔ 18مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سڑک حادثہ میں فوت ہونے والے منڈل تاڑوائی کے 44سالہ سدی رام ریڈی کے خاندان کو اندرا کرانتی پدم سی سی مسٹر سرینواس‘ موضع گروپ صدر لکشمی نے پانچ ہزار روپئے مالی امداد تقسیم کی ۔ متوفی عام آمدی بیمہ اسکیم میں رکن ہے ۔ باقی 70ہزار روپئے متوفی کی بیوی کے بینک کھاتہ میں جمع کردیئے جائیں گے ۔ اس کے ساتھ سات

نندیال میں ڈھونگی’’ انگلی بابا‘‘ سے مشہور

نندیال۔18مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نندیال میں کئی سالوں سے ایک ڈھونگی شخص ’’انگلی بابا‘‘ کے نام سے مشہور ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ علاج صرف ایک سیکنڈ اور فیس 300/-روپئے لیا جارہا ہے ۔ بڑے بڑے ڈاکٹروں کے پاس ہزاروں روپئے خرچ کرنے کے بعد شفاء کی امید میںلوگ اس سے رجوع ہورہے ہیں ۔ بی پی ‘ دل اور گردوں یا کسی بھی قسم کی بیماری بنا آپریشن ‘ انجک

نارائن پیٹ میں اساتذہ کے تربیتی پروگرام کا انعقاد

نارائن پیٹ ۔ 18مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایس ایس سی امتحانات کے پرچوں کی جانچ کس طرح کی جائے ‘ اس سلسلہ میں نارائن پیٹ ڈیویژن سطح کے تمام سرکاری ہائی اسکولوں کے اسکول اسسٹنٹ اساتذہ کے لئے دو روزہ تربیتی پروگرام ‘ نارائن پیٹ کے آدرشا ہائی اسکول میں ‘ڈپٹی ڈی ای او نارائن پیٹ مسٹر وحید نثار کی نگرانی میں عمل میں آیا جس میں 600 اسکول اسسٹن

مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے پر زور

سدی پیٹ ۔ 17 مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سدی پیٹ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام گورنمنٹ ہائی اسکول اردو میڈیم ناصر پورہ سدی پیٹ میں بانی سدی پیٹ فاؤنڈیشن غلام دستگیر کی زیر صدارت بعنوان ’’ ہم ہوں گے کامیاب‘‘ جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس سی اردو میڈیم طلبہ میں امتحانی کٹ اور بیاگس کی تقسیم عمل میں آئی ۔ مہمان خصوصی کی ح

آپریشن میں کامیاب اور صحت کاملہ کیلئے دُعا کی اپیل

کریم نگر ۔ 18مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سید معز الدین روزنامہ ’’سیاست‘‘ کے رامڑگ منڈل رپورٹر ان دنوں اسٹار ہاسپٹل حیدرآباد میں شریک ہیں ‘ بروز جمعہ 19مارچ کو ان کے گردہ کا آپریشن ہے ۔ ایک گردہ میں 8ایم ایم و دوسرے میں 10ایم ایم پتھری کو نکالا جائے گا ۔ مشہور و معروف یورالوجسٹ ڈاکٹر ایم اے رؤف اور ڈاکٹر جیوتشناجی نفرالوجسٹ ان کا آپریشن

صفا بیت المال کریم نگر کی جانب سے ’’ کول مینرل‘‘ پانی کا نظم

کریم نگر ۔ 18مارچ( ذریعہ فیاکس) صفا بیت المال شاخ کریم نگر کے جملہ اراکین کا ایک اہم مشاورتی اجلاس صدر صفا کریم نگر مولانا محمد کاظم الحسنی کی صدارت میں منعقد ہوا ‘ جس میں صفا کی رفاہی و فلاحی جاری خدمات کا جائزہ لیا گیا اور اجلاس میں موسم گرما کے پیش نظر شہر کے مختلف مصروف جگہوں ( بس اسٹانڈ ‘ سرکاری دواخانہ) پر ٹھنڈے صاف پانی کے پلانے

قرآن کے پیغام کو برادران وطن تک پہنچانا ہر مسلمان کی ذمہ داری

گلبرگہ۔18مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قرآن کتابِ ہدایت اور سر چشمۂ نجات ہے۔ یہ صرف مسلمانوں کی مقدس کتاب نہیں بلکہ ساری انسانیت کی دنیوی اور اُخروی نجات کا واحد ذریعہ ہے۔ یہ مسلمانوں کے پاس ایک امانت ہے ۔ اسکے پیغام کو اُن برادرانِ وطن تک پہنچائیں جو اس سے ناآشناہیں۔ یہ مسلمانوں کا فرض منصبی ہے۔ اسکی ادائیگی میں کوتا ہی اور مجرمانہ

مولانا عبدالعزیز کے انتقال پر اظہار تعزیت

کریم نگر ۔ 18مارچ ( ذریعہ فیاکس) جناب محمد خیرالدین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند کریم نگر نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مولانا محمد عبدالعزیز نائب امیر جماعت اسلامی ہند کا انتقال قوم و ملت کیلئے ایک عظیم نقصان ہے ۔ مولانا ملی و سماجی خدمات کیلئے اور تحریک اسلامی کیلئے اپنے آپ کو وقف کردیئے تھے ۔ جناب محمد نعیم الدین احمد معاون امیر م

آرمور میں جلسہ اصلاح معاشرہ کا اہتمام

آرمور۔18مارچ ( ذریعہ ڈاک) جمعیت العلماء آرمور کے زیراہتمام قاضی حافظ عبدالمجید جوائنٹ سکریٹری جمعیت العلماء آرمور کی اطلاع کے بموجب آرمور میں اردو گھر شادی خانہ سعیدآباد میں جلسہ اصلاح معاشرہ 21مارچ بروز ہفتہ بعد نماز عشاء منعقد ہوگا ۔ جلسہ کی صدارت حضرت مولانا لئیق قاسمی شکر نگر بودھن کریں گے ۔ مولانا عتیق قاسمی صدر صفا بیت المال

ناگی ریڈی پیٹ میں لاری اُلٹ گئی

یلاریڈی۔18مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے بنجر تانڈا کے قریب شاہراہ کے کنارے پولٹری کا دانا لے جارہی لاری‘ بنجر تانڈا کے قریب بے قابو ہوکر اُلٹ گئی ۔ اس حادثہ میں لاری ڈرائیور شنکر کو جزوی زخم آئے ۔ شاہراہ پر بڑے بڑے کھڈے نظر نہ آنے سے ہی حادثہ پیش آیا ۔ مقامی عوام میں اس تعلق سے برہمی پائی جاتی ہے۔ناگی ریڈی پیٹ پولیس نے

ووٹرس کارپس کو آدھار سے مربوط کرنے کا جائزہ

خانہ پور /18 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع مجسٹریٹ و کلکٹر عادل آباد مسٹر جگن موہن نے دفتر تحصیلدار خانہ پور کا اچانک دورہ کرتے ہوئے معائنہ کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر صحافیوں سے ملاقات کے دوران بتایا کہ وہ رائے دہندگان کارڈز کو آدھار سے مربوط کرنے کام کا جائزہ لینے یہاں پہونچے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں ووٹر کارڈز کو آدھار سے مربوط ک

ٹی آر ایس حکومت ایفاء عہد میں ناکام

محبوب نگر /18 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مشن کاکتیہ اسکیم ایک اچھی اسکیم ہے ۔ لیکن قیام تلنگانہ کے اندرون 6 ماہ ضلع کے زیر التواء پراجکٹس کی تکمیل کا وعدہ کرنے والے کے سی آر اپنے وعدے سے بے پرواہ ہیں ۔ مستقر محبوب نگر پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے ان خیالات کااظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کوئل ساگر ، بھیم

پیپرملز کے ملازمین کی بھوک ہڑتال جاری

سرپور ٹاون /18 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور پیپر ملز کے اسٹاف اور ورکرس کی زنجیری بھوک ہڑتال جاری ہے جبکہ فیاکٹری چھ ماہ کے طویل عرصے سے بند پڑی ہے ۔ تقریباً چار ہزار مزدور تنخواہوں سے محروم ہیں اور ورکرس فیاکٹری بند ہوجانے کے غممیں خودکشی کر رہے ہیں اور کئی قلب پر شدید حملہ کے سبب اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ۔ اس ضمن میں پریسیڈنٹ ت

صفاء بیت المال خانہ پور کی جانب سے بیواؤں میں وظائف کی تقسیم

خانہ پور /18 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صفاء بیت المال خانہ پور کی جانب سے 50 مستحق افراد کو وظائف تقسیم عمل میں آئے ۔ شعیب حسین رکن صفاء بیت المال نے بتایا کہ صفاء بیت المال خانہ پور کی قیام کے بعد سے بیواؤں اور معذورین میں فی ماہ 300 روپئے وظائف تقسیم کئے جارہے ہیں جس میں 47 بیوائیں اور 3 معذورین شامل ہے ۔ جن میں خانہ پور مستقر کے 30 اور منڈل

نارائن پیٹ میں عرس تقاریب

نارائن پیٹ /18 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب حافظ سید شاہ عنایت اللہ حسینی جانشین سجادہ نشین درگاہ حضرت سید شاہ احمد قتال حسینیؒ کولم پلی کے بموجب حضرت ممدوحؒ کی 540 ویں عرس تقاریب کا 19 اور 20 مارچ بروز جمعرات و جمعہ حسب عملدرآمد قدیم شاندار پیمانے پر انعقاد عمل میں آئے گا ۔ 19 مارچ شب 10 بجے جلسہ عظمت اولیاء محفل سماع کا انعقاد عمل میں لا

اوپن یونیورسٹی میں 31 مارچ تک داخلے

محبوب نگر /18 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شریمتی کنکادرگا اسٹیڈی سنٹر کی ڈائرکٹر نے پریس نوٹ میں بتایا کہ ضلع میں بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے تحت بی اے ، بی کام اور بی ایس سی کے تعلیمی سال 2015-16 میں داخلوں کیلئے 31 مارچ آخری تاریخ مقرر ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اہلیتی امتحان اپریل میں منعقد ہوگا ۔ تفصیلات کیلئے ایم وی ایس ڈگری اور پی جی کا

کمشنر بلدیہ بودھن پرساد راؤ کا تبادلہ

بودھن /18 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بلدیہ بودھن کے کمشنر پرساد راؤ کا تبادلہ عمل میں آیا وہ سال 2012 اگست سے یہاں خدمت انجام دے رہے تھے ۔ گذشتہ روز شب دفتر بلدے ہکو موصولہ اطلاع کے بموجب پرساد راؤ کو ہڈا آفس حیدرآباد میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی توقع ہے کہ ان کی جگہ سنگاریڈی دفتر بلدیہ میں برسر خدمت منیجر دیویندر ترقی پر کمشنر بلدیہ بو

کولم پلی میں عرس شریف کا آج سے آغاز

حیدرآباد /18 مارچ ( دکن نیوز ) محدوم کائنات حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی قدسرہ العزیزؒ کے 540 واں عرس شریف بمقام آستانہ قتالیہ موضع کولم پلی نارائن پیٹ منڈل محبوب نگر ضلع میں حسب عمل دار قدیم جمادی الاول کی آخری جمعرات 19 مارچ کو بعد نماز عشاء جلسہ عظمت اولیاء و اہل بیت کانفرنس منایا جارہا ہے ۔ جس میں مہمانان خصوصی حضرت سید شاہ عارف اللہ

اقلیتی قرض کیلئے تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

محبوب نگر /18 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی مائناریٹی فینانس کارپوریشن کی جانب سے روزگار کے حصول کیلئے قرض کیلئے عمر کی حد میں اضافہ خوش آئند بات ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انجمن اتحاد ملت محبوب نگر کے کنوینر بابر شیخ نے صحافتی بیان میں کیا ۔ انہوں نے اقلیتوں کیلئے مختص کردہ بجٹ پر مسرت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اقلیتیں خاطر خواہ اس