یلاریڈی میں ٹی آر ایس کی نشانہ سے زائد رکنیت سازی

یلاریڈی /12 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی منڈل میں ٹی آر ایس پارٹی کی رکنیت سازی مقررہ نشانہ سے زائد درج کی جارہی ہے ۔ منڈل پریشد صدر مسٹر گنگادھر نے زیڈ پی ٹی سی مسٹر سامیل کے ساتھ تو مل کر مستقر پر زوروں سے رکنیت سازی پر کام کیا اور کہا کہ جہاں وہ جائںیوہاں عوام اپنا نام بخوشی اندراج کروا رہے ہیں ۔ نرسملو ، ناما سرینواس اور دوسرے

کریم نگر میں 100 آنگن واڑی مراکز کی منظوری

کریم نگر /12 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر ضلع کے آئی اے پی منڈلوں میں 100 آنگن واڑی مراکز کی عمارتوں کی تعمیر کیلئے فنڈس کی منظوری کی جائے گی ۔ ضلع کلکٹر شیو پرساد نے 20 آئی کے پی منڈلوں میں فی منڈل 5 کے حساب سے آنگن واڑی عمارتوں کی تعمیر کیلئے اراضی کی نشاندہی کرکے فوری تجاویز ارسال کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ سی ڈی پی او

بچہ مزدوری کے خاتمہ کیلئے قابل قلید اقدامات

جگتیال /12 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بچہ مزدوری کے خاتمے کیلئے MARI رضاکارانہ تنظیم کی جانب سے اقدامات قابل س تائش ہے ۔ بچہ مزدوری پر منحصر خاندانوں کو مالی تعاون فراہم کرتے ہوئے ان بچوں کو مدارس اور ہاسپٹلس میں داخلے دلوانا قابل تقلید ہے ۔ ان خیالات کا اظہار بار اسوسی ایشن جگیتال صدر ایڈوکیٹ مسٹر بنڈابھاسکر ریڈی نے منڈل پریشد آفس می

بے رحم اور لاپرواہ ڈاکٹر کے خلاف کارروائی برفدان کی نذر

گمبھی راؤ پیٹ /12 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نویز ) گمبھی راؤ پیٹ کے سرکاری دواخانے میں زچگی کیلئے آئی ہوئی حاملہ خاتون کے ساتھ مجرمانہ لاپرواہی بے رحمانہ سلوک کرنے والی ڈیوٹی ڈاکٹر کے خلاف کی جانے والی کارروائی برف دان کی نذر ہوگئی ۔ واضح رہے کہ جنوری کی 28 تاریخ کو ممتاز بیگم نامی حاملہ خاتون اپنی تیسری زچگی کیلئے گمبھی راؤ پیٹ کے سرکاری د

یلاریڈی میں محصولات وصولی کیلئے عملہ سرگرم

یلاریڈی /12 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل یلاریڈی مستقر پر گذشتہ ہفتہ سے گرام پنچایت عہدیدار مکانات کا ٹیکس وصولی کیلئے خصوصی ڈرائیور منعقد کر رہے ہیں۔ عرصہ دراز سے بقایا کو وصول کرنے ضلع کلکٹر کے احکام پر پنچایت سکریٹری کی صدارت میں گھر گھر جاکر محصولات وصول کیا جارہا ہے اور اب تک دو لاکھ روپئے سے زائد وصول کرلئے گئے ہیں ۔ انہوں ن

انتقال

کریم نگر /12 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر میں گیتابھون ہوٹل کے مالک راجیو شٹی کا 66 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ راجیو شٹی کا آبائی مقام کرناٹک ہے جب کہ وہ کرناٹک کے ضلع کندہ پور کے متوطن تھے ۔ انہیں سانس لینے میں تکلیف پر قریبی دواخانہ سے رجوع کیا گیا تھا جہاں انہوں نے آخری سانس لی ۔ راجیو شٹی کے سوگ میں ہوٹل گیتا بھون کو بند کرد

حافظ محمد مخدوم ذکی الدین اور دیگر حفاظ کی دستاربندی

کریم نگر /12 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مدرسہ انوارالعلوم ملحقہ جامعہ نظامیہ کریم نگر میں مولانا حافظ خواجہ علیم الدین نظامی بیابانی سے قران مجید ناظرہ بعد ازاں مکمل حفظ کی تکمیل پر کریم نگر آئی بی اے گارڈن میں مفتی محمد خلیل احمد کی زیر سرپرستی منعقدہ ہایک تقریب میں دیگر علمائے کرام معزز ملمانان خواجہ شریف شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ

کراٹے مقابلے میں کامیاب کھلاڑیوں کو تہنیت کی پیشکشی

نظام آباد:12؍ فرور ی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 27 ویں قومی سطح کے کراٹے مقابلوں میں اپنا شاندار مظاہرہ پیش کرتے ہوئے تمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو ضلع کلکٹر رونالڈ روس نے تہنیت پیش کی اور نیک خواہشات وابستہ کی ۔ آل انڈیا کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی سطح کے مقابلے تلک ٹوراسٹیڈیم نیو دہلی میں منعقد ہوئے ان قومی سطح کے مقابلوں میں 9 سال

نظام آباد میں کل جلسہ سیرت طیبہ

نظام آباد:12؍ فرور ی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی کی اطلاع کے بموجب 15؍فروری2015ء؁ بروز اتوار بعدنمازعشاء بمقام مکہ مسجد احمدپورہ کالونی نظام آباد میں نبی اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ اور اخلاق و کردار سے امت مسلمہ کو واقفیت کروانے کی غرض سے جلسہ سیرت النبیﷺ منعقد ہونے جارہاہے ۔ جس کی صدارت امام وخطیب مکہ مسجد مولانا سی

نرمل میں ڈائرکٹر پنچ شیل کالج ایم اے شکورکو تہنیت کی پیشکشی

نرمل /12 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مثالی فلاحی خدمات کے ذریعہ اپنی ایک منفرد شناخت رکھنے والی شخصیت جناب ایم اے شکور ڈائرکٹر پنچشیل بی ایڈ اینڈ ڈی ایڈ کالجس جو ایک حادثہ کے بعد کافی علیل ہوگئے تھے ۔ جن کیلئے مساجد میں دعاؤں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔ اللہ کے فضل و کرم سے اب مکمل صحتیاب ہوگئے ۔ تاہم واکر کے ذریعہ چل رہے ہیں ۔ نمائندہ س

بیدر میں ہفتہ کو جلسہ سیرت طیبہؐ

بیدر ۔ 12 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کل ہند جمعیت القریش شاخ بیدر کی جانب سے مورخہ 14 فبروری کو ایک جلسہ عام بعنوان ’’ سیرت طیبہؐ و حالات حاضرہ ‘‘ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ اس جلسہ میں ملک کی باوقار و بین الاقوامی شہرت یافتہ شخصیتیں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کررہی ہیں ۔ جس میں مفکر اسلام ، مجدد تعلیمات ، عالمگیر ثانی ، خادم ا

وظائف سے محروم افراد کو انصاف دلانے کا تیقن

مدہول12فروری/ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عوام کے ساتھ ہورہی نا انصافیاں بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔ غریبوں کے حقوق کی بازیابی تک کانگریس خاموش تماشائی بنی نہیں رہے گی، ان خیالات کا اظہار سابقہ رکن اسمبلی مدہول مسٹربی نارائن راو پاٹیل نے دورہ مدہول کے موقع پر کیا، واضح رہے کہ جناب اعجازاحمدنائب صدر نشین منڈل پریشد مدہول کے مکان پر فوڈ سی

اسپورٹس کی ترقی کیلئے مناسب اقدامات

میدک ۔ 12 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی شریمتی ایم پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ میدک اندرا گاندھی اسپورٹس اسٹڈیم کے تحت کرکٹ اکیڈیمی قائم کی جائیں گی و نیز ویمنس کرکٹ کے مقابلوں کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے ۔ پدمادیویندر ریڈی نے کہا کہ متحدہ آندھراپردیش کے دور میں علاقہ تلنگانہ کے ساتھ سوتیلاسل

ضلع محبوب نگر کے ہر موضع میں زرعی سیرابی کا تیقن

کلواکرتی ۔ 12 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی منڈل کے جنگاریڈی پلی میں ٹی آر ایس کی رکنیت سازی کام شروع کرنے کیلئے آئے ریاستی وزیر صنعت جوپلی کرشنا راو نے عوام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چندرشیکھر راو نے تلنگانہ عوام کے ساتھ ہورہی نا انصافیوں کو دیکھتے ہوئے وزارت اور کرسی کی فکر نہ کرتے ہوئے 14 سال قبل اپنے آپ کو دیگر پارٹیوں سے نا

کانگریس پارٹی کو مستحکم کرنے پر زور

سدی پیٹ ۔ 12 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد آصف کو تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے چیرپرسن محمد سراج الدین نے حلقہ اسمبلی سدی پیٹ کا انچارج نامزد کرنے پر مدینہ فنکشن ہال سدی پیٹ میں تقریب منعقد ہوئی ۔ صدر ٹاون کانگریس کمیٹی پربھاکر ورما نے تقریب کی صدارت کی ۔ اس موقع پر ایم ایل سی فاروق حسین نے جلسہ سے مخاطب ہوتے ہو

تعلیم و صحت پر شعور بیداری مہم

چیوڑلہ ۔ 12 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیوڑلہ منڈل کے موضع رامنا گوڑہ میں الحبیب انجینئرنگ کالج اینڈ ٹکنالوجی کے ( این ایس ایس ) یونٹ کی جانب سے 31 جنوری تا 6 فبروری اسپیشل کیمپ منعقد کیا گیا ۔ اس کیمپ میں کلین اینڈ گرین و شجرکاری و تعلیم اور صحت جیسے موضوعات پر شعور بیداری مہم چلائی گئی ۔ علاوہ اس کے اس طبی کیمپ میں سوائن فلو کے بارے

مسلمانوں کیلئے 12 فیصد تحفظات کی منظوری کا مطالبہ

کاغذنگر ۔ 12 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد رضی حیدر سینئر ایڈوکیٹ و ریاستی نائب صدر مہاجنا سوشلسٹ پارٹی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے انتخابی وعدوں میں اور ان کے مینی فیسٹو میں مسلمانوں کیلئے 12 فیصد تحفظات کا بھی ذکر موجود ہے لیکن تعجب ہے وہ اپنے صحافتی بیانوں میں اس کا ذکر بالکل نہیں کررہے ہیں

ادونی سرکاری ہاسپٹل میں سہولیات کا فقدان

اڈوانی ۔ 12 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نرمل ٹاکیز روڈ ، ادونی پر واقع خواتین سرکاری ہاسپٹل میں نرسس کی خالی جائیدادوں کو پُر نہ کئے جانے کے سبب حاملہ خواتین کو اپنے علاج کی جانچ کرانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ شہر ادونی اور اسکے اطراف کے قریوں سے آنے والے حاملہ خواتین جب سرکاری ہاسپٹل میں اپنے علاج کی جانچ کیلئے حاضر

ریتی کی غیرمجاز منتقلی کے خلاف کارروائی

شاہ آباد ( چیوڑلہ ) ۔ 12 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) غیرقانونی طو رپر ریتی کی منتقلی اور فروختگی کے خلاف حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے پیش نظر شاہ آباد کے سب انسپکٹر پولیس مسٹر سریدھر ریڈی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ریتی کی غیرقانونی طور پر منتقلی نظر آنے پر پولیس کو آگاہ کریں اور درج ذیل فون نمبرات پر مطلع کریں فون نمبرات 084

نرمل میں سیرت النبیؐ کے عنوان پر مقابلے

نرمل ۔ 12 ۔ فبروری ( ذریعہ فیاکس ) الانصار ایجوکیشنل سوسائٹی نرمل کے زیراہتمام طالبات میں ایک ذوق و شوق بیدار کرنے کیلئے دسویں جماعت کی طالبات کیلئے عنوان ’’ سیرت طیبہ اور تعلقات غیرمسلمین ‘‘ اور انٹر میڈیٹ کی طالبات کیلئے ’’ حضرت ابو ایوب انصاری کے حالات زندگی اور دعوت و تبلیغ ہماری ذمہ داریاں دو عنوانات دیئے گئے ہیں دینی جامعا