لندن میں ٹی آر ایس حامیوں سے ایم پی کویتا کا خطاب

نظام آباد:12؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ جدوجہد میں این آر آئیز کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار رکن پارلیمنٹ نظام آباد شریمتی کے کویتا لندن میں این آر آئیز سیل کے چوتھے سالانہ تقریب کے موقع پر لندن میں منعقدہ پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور مخاطب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی

انتقال

نلگنڈہ۔/12نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میمن محمد اسماعیل عبداللہ مرحوم کی اہلیہ عزیز النساء بیگم کا طویل علالت کے بعد آج سہ پہر اردو منزل نلگنڈہ میں بعمر 75سال انتقال ہوگیا۔ 13نومبر بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد اول تعلقدار ی نلگنڈہ میں نماز جنازہ پڑھائی جائے گی اور احاطہ درگاہ حضرت سید شاہ صاحب شہید ؒ نزد عید گاہ میں تدفین عمل میں آئے

کوہیر منڈل میں تقریباً 150راشن کارڈس منسوخ

کوہیر۔/12نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کے کوہیر منڈل میں راشن کارڈس کی منسوخی سے غریب متوسط طبقہ کی عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ روزانہ تحصیل آفس کو ایک سو تا 150 افراد راشن کارڈس کی منسوخی کی شکایت لے کر رجوع ہورہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہر گاؤں میں تقریباً 30 تا 35 فیصد کارڈس منسوخ ہوگئے ہیں۔ تحصیل آفس پر موجود ایک مسلم خاتون

رشوت لیتے ہوئے VRO گرفتار

نظام آباد:12؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رشوت حاصل کرتے ہوئے وی آر اوکو رنگے ہاتھ گرفتارکرلیا گیا۔ یہ واقعہ ضلع نظام آباد کے بالکنڈہ میں پیش آیا۔ اے سی بی ڈی ایس پی مسٹر سنجیو رائو نے بتایا کہ بالکنڈہ منڈل کے چٹا پور ، رام پور موضع سے تعلق رکھنے والے سرینواس کے مکان کے نام کی منتقلی کیلئے وی آر او مسٹر رمیش سے ربط پیدا کرتے ہوئے ا

منیجر گرامینا بینک قتل کیس میں ایک ملزم گرفتار

نظام آباد:12؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میدک ضلع کے نارائن کھیڑ مانجرا گرامینا بینک منیجر راج شیکھر ریڈی کے قتل کیس میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا۔ سب انسپکٹر IVٹائون نے بتایا کہ نظام آباد کوٹ گلی میں مقیم اپنی والدہ کے پاس ملاقات کی غرض سے بینک منیجر راج شیکھر ریڈی یکم ؍ نومبر کے روز اس روز بھی آئے تھے اور

ضلع کریم نگر میں خصوصی ووٹر اندراج پروگرام

کریم نگر۔ /12نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسودہ الیکشن رول بتاریخ 13نومبر 2014 کو شائع کیا جائے گا۔ اس ڈرافٹ کو متعلقہ گرام پنچایتوں میں میونسپل دفاتر میں، الیکٹورل رجسٹریشن دفاتر میں اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن دفاتر میں چائع کی جائے گی۔ 13نومبر 2014تا ڈسمبر 2014 تک درخواستیں قبول کی جائیں گی جس میں اعتراضات وغیرہ بھی قبول کئے جائیں گے۔ اس ض

ہند۔سری لنکا ایڈن گارڈنس میں آج چوتھا ونڈے

کولکتہ 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ مقابلوں کی رواں ونڈے سیریز کا چوتھا مقابلہ کولکتہ کے تاریخی میدان ایڈن گارڈنس میں کل کھیلا جارہا ہے جہاں ناقص مظاہروں سے پریشان مہمان ٹیم کے خلاف ویراٹ کوہلی اور اِن کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم فتوحات کے سلسلہ کو برقرار رکھنے کی کوشاں ہوگی۔ سری لنکائی ٹیم نے اپنے اس

کوہلی اور دھون سرفہرست 5 بیٹسمنوں میں شامل

دوبئی 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ونڈے درجہ بندی میں ہندوستانی اوپنر شکھر دھون اور سری لنکا کے خلاف رواں ونڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت کررہے ویراٹ کوہلی سرفہرست 5 کھلاڑیوں میں شامل ہندوستانی بیٹسمین ہیں۔ ویراٹ کوہلی ہنوز نمبر 3 پر موجود ہیں جبکہ دھون نے 4 مقامات کی چھلانگ لگاتے ہوئے پانچواں مقام حا

ایمپائروں کی گفتگو اب منظر عام پر

دوبئی 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ شائقین کے لئے یہ پہلا اور منفرد موقع ہوگا کہ اب وہ میدان پر موجود ایمپائروں اور ٹی وی ایمپائر کے درمیان ہونے والی گفتگو کو راست طور پر سن سکیں گے۔ جیسا کہ آئی سی سی نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلی جانے والی ونڈے سیریز میں اِس تجربہ کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میدان اور ٹی وی ایمپائر کے

پاکستان کو پہلے ٹسٹ میں کامیابی کیلئے 2وکٹیں درکار

ابوظہبی 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات میں بیرونی ٹیموں کے خلاف کھیلی جارہی سیریز میں پاکستان ایک اور ٹسٹ مقابلہ میں کامیابی کی دہلیز پر پہونچ چکا ہے۔ جیسا کہ یہاں ابوظہبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ کے چوتھے دن کھیل کے اختتام پر مہمان ٹیم 174/8 کی نازک صورتحال سے پریشان ہے جبکہ اسے اِس مقا

مرے کا آج فیڈرر سے مقابلہ

لندن 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مقامی ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے سیزن کے آخر میں کھیلے جارہے اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلس کے سیمی فائنل میں اپنی رسائی کی اُمیدوں کو برقرار رکھا جیسا کہ انھوں نے گروپ مرحلہ کے دوسرے مقابلہ میں کینیڈا کے نیلوس راؤنک کو 6-3 ، 7-5 سے شکست دی۔ مرے اور راؤنک کے درمیان کھیلے گئے اِس مقابلہ میں دونوں ہی کھلاڑیوں کے لئے