خواتین کو صحت کے تعلق سے فکرمند ہونا ضروری

ہمارے یہاں کی خواتین کی صحت قابل تعریف نہیں ہے۔ اگر ہم دیگر ممالک کی طرف نظر دوڑائیںتو ہم دیکھتے ہیں کہ وہاں کی خواتین چاہے پڑھی لکھی ہوں یا اَن پڑھ، امیر ہوں یا غریب، ان کی صحت بہت اچھی ہوتی ہے۔ وہ اپنی صحت کی طرف مکمل توجہ دیتی ہیں۔ ہمارے یہاں تو خواتین کی صحت کا بُرا حال ہے ۔

ایک سیب روزانہ کھاؤ اور بیماری کو دوربھگاؤ

یہ بات صحیح ہے کہ سیب کی تمام اقسام انسانی جسم کیلئے مفید و موثر ہیں۔ ہم اپنی صحت بنانے کے لئے مختلف گولیاں، انجکشن اور دوائیں استعمال کرتے ہیں لیکن اگر روزانہ ایک سیب کھالیں تو ہمیں بہت سے امراض سے یقیناً نجات مل جائے، اور ہمارا جسم تندرست و توانا ہوجائے کیونکہ سیب چاہے میٹھا ہو یا کھٹا اس میں جسم کو توانائی فراہم کرنے والے تمام اج

مہنگائی خریداری مشکل ہوگئی!

مہنگائی اور بڑھتے ہوئے اخراجات گھریلو خواتین کیلئے کسی امتحان سے کم نہیں۔موجودہ دور میں مڈل کلاس خواتین کے لئے نت نئے کپڑوں کی خریداری بھی مشکل ہوگئی ہے کیونکہ جس سوٹ کی قیمت پہلے پانچ سو تا ایک ہزار روپئے ہوتی تھی اب وہی سوٹ کی قیمت ایک ہزار تا دو ہزار روپئے ہوگئی ہے۔

قانونی جنگ میں کامیابی ، منوج کو ارجن ایوارڈ

نئی دہلی۔ 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ابتداء میں اعزاز سے نوازے نہ جانے کے بعد قانونی راستہ اختیار کرنے والے ہندوستانی باکسر منوج کمار نے قانونی جنگ جیت لی ہے اور اب انہیں وزارتِ اسپورٹس نے بالآخر ارجن ایوارڈ کیلئے ان کی نامزدگی کو منظور کرلیا ہے۔ منوج نے 2010ء کامن ویلتھ گیمس میں ہندوستان کے لئے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا ۔ منوج نے خبر رساں ا

کک کو کپتانی سے ہٹانے میں تاخیر ہوچکی : جائلز

لندن ۔17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ ایشلے جائلز نے کہاہے کہ الیسٹرکک کو ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے میں تاخیر ہوچکی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگلے برس کھیلے جانے والے کرکٹ کا عالمی کپ صرف 5 مہینے کی دوری پر ہے اور وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ الیسٹر کک کو ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کے لئے اتنی تاخیر کیوں کی گئی۔ انہوں نے ک

ورلڈ کپ کی ٹرافی لاہور پہنچ گئی

اسلام آباد۔17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)آئندہ سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کرکٹ 2015کی ٹرافی نے اپنے پاکستان کے سفر کا آغاز کردیا ہے۔گذ شتہ شب لاہور کے ایک کلب میں ورلڈ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد، ٹیم کے کپتان مصباح الحق ،منیجر معین خان ،کھلاڑیوں اور منتظمین

ویسٹ انڈیز نے 500 ویں ٹسٹ میں بنگلہ دیش کو شکست دی

سینٹ لوشیا (ویسٹ انڈیز)۔ 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسپنر سلیمان بین نے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جیروم ٹیلر نے اپنے کریر میں 100 ٹسٹ وکٹیں مکمل کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں اپنی ٹیم کی 296 رنز کی کامیابی میں کلیدی رول ادا کیا۔ ویسٹ انڈیز 500 ویں ٹسٹ میں شرکت کررہی تھی اور مذکورہ بولروں نے ٹیم کو ایک بڑی کامیابی دلوانے میں اہم رول ادا

ٹروٹ انگلش ٹیم میں واپسی کیلئے تیار

لندن۔ 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) انگلش ٹیم کے سینئر بیٹسمین جوناتھن ٹروٹ نے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں ٹیم کی دوبارہ نمائندگی کیلئے تیار ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ برس برسبین میں منعقدہ پہلے ایشیس ٹسٹ کے بعد ذہنی تناؤ کے باعث انہوں نے ڈرامائی انداز میں ٹیم سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔ 33 سالہ جنوبی آفریقی نژاد سیدھے ہاتھ کے بی

مارٹن کرو پھر کینسر سے متاثر

ویلنگٹن ۔ 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مارٹن کرو نے آج کہا ہے کہ وہ دوبارہ کینسر سے متاثر ہوچکے ہیں حالانکہ 15 ماہ قبل انہوں نے اعلان کیا تھا کہ کینسر کا مرض قابو میں ہے۔ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تقریباً دیڑھ برس صحت مند رہنے کے بعد اب مجھے پھر سخت محنت کی ضرورت ہے جبکہ میرے دوست لم پ

بھوک ہڑتال کیمپ سے رکن اسمبلی ونپرتی کی گرفتاری

ونپرتی ۔ /17 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ونپرتی کو ضلع ہیڈکوارٹر بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے غیرمعینہ بھوک ہڑتال کرنے والے رکن اسمبلی ونپرتی ڈاکٹر جی چناریڈی کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور انہیں علاج کیلئے محبوب نگر کے ایس وی ایس ہاسپٹل منتقل کیا ۔ جہاں طبعیت میں سدھار نہ آنے پر حیدرآباد نمس کو منتقل کیا ۔ اس سے قبل رات 8 بجے سی ایل پی قائد

چیف منسٹر کے سی آر کا دورہ شادنگر

شاد نگر ۔ /17 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شاد نگر حلقہ کے کتور منڈل کے موضع پنجرلہ کا تلنگانہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ آج بروز جمعرات دوپہر کے بعد دورہ کریں گے ۔ وہ ضلع محبوب نگر کے اڈکل میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر کتور منڈل کے موضع پنچرلہ پہونچیں گے ۔ موضع پنچرلہ میں واقع پراکٹیکل اینڈ گامبل کمپنی ( پی اینڈ جی) م

کم قیمت پر الکٹرانک اشیاء کی فروخت کا لالچ

عادل آباد ۔ /17 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر عادل آباد کے قدیم قومی شاہراہ دھناپور میں ’’مادا آرٹس سپلیر‘‘ کے نام پر نصف رعایتی قیمتوں میں اشیاء فروخت کرنے والے دو افراد کو دھوکہ دہی کے کیس میں ون ٹاؤن پولیس نے گرفتار کرلیا جنہیں آج میڈیا کے روبرو پیش کرتے ہوئے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس مسٹر جوبل دیوس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ

چلتی ٹرین سے گر کر مسافر ایک پاؤں سے محروم

بودھن۔/17ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گذشتہ رات آٹھ بجے بودھن سے نظام آبادو اپس جانے والی ٹرین کے نیچے کے لکشمن نامی 48سالہ موضع ردرور کا متوطن شخص گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ اس حادثہ میں اس کے سیدھے پیر کے گھٹنے پر سے ٹرین گذر گئی ۔ تفصیلات کے بموجب بودھن کے گاندھی پارک ریلوے ہالٹ پر لکشمن چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش میں توازن کھو کر پٹ

سرکاری دفاتر پر قومی پرچم لہرانے کی کوشش

نارائن پیٹ۔/17ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ میں آج بی جے پی کارکنوں نے 17ستمبر سقوط حیدرآباد کو یوم آزادی کے طور پر منانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سرکاری دفاتر پر جبراً قومی پرچم ترنگا لہرانے کی کوشش کی۔ آج صبح کی اولین ساعتوں میں سب سے پہلے دفتر مجلس بلدیہ میں قومی ترنگا لہرایا گیا۔ بعد ازاں آر ڈی او آفس جبکہ اس کی گیٹ بند تھی دیوا

آرمور میں قمار بازی کے اڈہ پر دھاوا

آرمور۔/17ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکل انسپکٹر ارمور روی کمار نے بتایا کہ آرمور میں حسن آباد کالونی میں ایک کھلی جگہ میں قمار بازی میں مصروف 4افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور ان کے قبضہ سے 3550 روپئے ضبطکرلئے گئے اور ایک کیس رجسٹر کرتے ہوئے ریمانڈ کو بھیج دیا گیا۔

انتقال

جگتیال۔/17ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محترمہ محمودہ بیگم زوجہ نورالحسن ٹیچر (مرحوم ) ساکن ستاری پیٹ جگتیال کا بعمر 80سال کل شام مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ آج بعد نماز فجر جامع مسجد جگتیال میں ان کے دوسرے فرزند حافظ عزیز الحسن نے پڑھائی۔ تدفین آبائی قبرستان جگتیال میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں تین لڑکے اور دو لڑکیاں