مانسون بہتر ‘ اگسٹ میں اچھی بارش کی پیش قیاسی

نئی دہلی 26 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک کے وسیع علاقوں میں خوشیاں بکھیرنے والی ایک پیشقیاسی میں محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے کہا کہ جنوب مغربی مانسون کی سرگرمی میں اضافہ ہوگیا ہے اور امکان ہے کہ یہ سلسلہ ماہ اگسٹ تک جاری رہے گا ۔ ماہ اگسٹ میں مانسون کی بارش معمول کے مطابق ہوسکتی ہے ۔ سکریرٹی وزارت طبقات الارض شیلیش نائک نے کہا کہ جول

قیامگاہ پر احتجاج بی جے پی کو خوش کرنے کی کوشش : اعظم خان

رامپور 26 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) یو پی کے وزیر اوقاف اعظم خان نے الزام عائد کیا کہ ان کی قیامگاہ کے باہر کل لکھنو میں جو احتجاج کیا گیا تھا وہ در اصل بی جے پی کو خوش کرنے کی کوشش تھی ۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ بھی کل کیا گیا ہے وہ بی جے پی کو خوش کرنے کو تھا ۔ جمعۃ الوداع کی نماز کے موقع پر ہنگامہ آرائی قابل مذمت ہے ۔ کل تقریبا 50 افراد نے اعظ

چین کے ساتھ سرحد پر صورتحال پرامن : فوج

دراس ( جموں و کشمیر ) 26 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کی جانب سے ہندوستان کی سرحد میں بارہا در اندازی کی اطلاعات کے دوران ایک اعلی فوجی کمانڈر نے کہا کہ چین کے ساتھ ملنے والی سرحد پر حقیقی خط قبضہ پر صورتحال پر امن ہے اور بعض واقعات غلط فہمی کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹننٹ جنرل ڈی ایس ہوڈا نے میڈیا کو بتایا کہ چین

پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی ایک بار پھر خلاف ورزی

جموں 26 جولائی ( سیات ڈاٹ کام ) جنگ بندی کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی افواج نے جموں ضلع میں لائین آف کنٹرول پر ہندوستانی ٹھکانوں پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی ۔ فوج کی جانب سے بھی فائرنگ کا جواب دیا گیا ۔ دفاع کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے پلن والا سیکٹر میں سرحدی پوسٹس پر بلا اشتعال فائرنگ کی جارہی

قومی جنگی یادگار کی تعمیر کیلئے مقام کا بہت جلد تعین : وزیر دفاع ارون جیٹلی

نئی دہلی 26 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) کارگل جنگ کے 15 سال کی تکمیل پر وزیر دفاع مسٹر ارون جیٹلی نے آج کہا کہ حکومت ‘ قومی جنگی یادگار کی تعمیر کیلئے مقام کا جلد تعین کریگی ۔ 1999 کی کارگل جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد وزیر دفاع نے کہا کہ وہ بہت جلد دہلی میں انڈیا گیٹ کامپلکس کے قریب پرنسیس پارک علاقہ کا فوج کے تینوں شعبوں کے سرب

مہاراشٹرا سدن مسئلہ پر گڈکری کی کانگریس و این سی پی پر تنقید

ناسک 26 جولائی ( سیات ڈاٹ کام ) بی جے پی لیڈر نتن گڈکری نے کانگریس اور این سی پی پر مہاراشٹرا سدن واقعہ کو زعفرانی اتحاد کی امیج متاثر کرنے کیلئے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یو پی اے کی دونوں حلیفوں نے اس وقاعہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی ہے جس میں شیوسینا کے ایک ایم پی نے مسلمان ملازم کو جو روزہ تھا زبردستی رو

معیاری تدریس کیلئے مساعی

کاغذ نگر 26 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر گنگیا (اے ایم او) اکیڈیمک مانیٹرنگ آفیسر عادل آباد کی نگرانی میں کاغذ نگر کے ڈی آر سی آفس میں تلنگانہ سروا سکھشا ابھیان کے تحت آصف آباد، جئے نور، کیرامیری، اوٹنور اور سرپور (یو) کے (سی آر پیز) کلسٹر ریسورس پرسن کے تربیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس منوقع پر مسٹر بی گنگیا نے نامہ

مسجد عابدین ، ناندیڑ میں تلاش شب قدرکا اہتمام

ناندیڑ۔26جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کی جانب سے رمضان المبارک کے آخری عشرے کی تیسری طاق رات کے موقع پر آج یعنی بتاریخ 27جولائی 2014؁ء بروز اتوار بوقت رات ساڑھے 10بجے مسجد عابدین نئی آبادی ، ناندیڑ میں تلاش شب قدر کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ جس میں درس قرآن ، مطالعہ قرآن ، قرآنی موضوع پر بیان ، سیرت صحابہ پر تقریر

آہک پاشی کیلئے ضلع عادل آباد کی 260 مساجد کی نشاندہی

عادل آباد 26 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع عادل آباد کی 260 مساجد کی نشاندہی کرتے ہوئے ان مساجد و عیدگاہوں کی آہک پاشی، ابتدائی تعمیر و مرمت کی خاطر ریاستی حکومت کی جانب سے 50 لاکھ روپئے منظور کئے گئے۔ یہ بات ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر مسٹر ایم اے غفار نے بتائی اور کہاکہ مساجد کمیٹی کے ذمہ داروں کو ایک تحریری مراسلہ کے ذریعہ فی م

بچکنڈہ میں جلسہ شب قدر، مولانا عبدالعلیم فاروقی کا خطاب

بچکنڈہ 26 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولوی عبدالعلیم فاروقی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت شاخ بچکنڈہ نے جامع مسجد مدنور میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شب قدر ہزار مہینوں سے افضل ہے۔ اس رات میں فرشتے نازل ہوئے ہیں اور یہ سلسلہ صبح فجر تک جاری رہتا ہے۔ قرآن کریم کو اللہ تعالیٰ نے رمضان میں خاص طور پر شب قدر میں نازل فرمایا۔ شب قدر کو بہت ساری خصوصی

راشن کارڈس اور وظیفے کی تقسیم کیلئے مبسوط لائحہ عمل کی تیاری

کریم نگر 26 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر فینانس و سیول سپلائز ایٹالہ راجندر نے ضلع پریشد میٹنگ ہال میں منعقدہ اجلاس میں مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ ریاست آندھراپردیش میں عوام کا حکومت پر سے اعتماد ختم ہوچکا تھا۔ اب عوام کے اعتماد کی بحالی کے لئے ٹی آر ایس حکومت ہمارا گاؤں ہمارا منصوبہ پروگرام مرتب کرکے عمل میں لارہی ہے

ناندیڑ میں عید کی تیاریاں تیز، بازاروں کی رونق دوبالا

ناندیڑ۔26جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ناندیڑ شہر کے بازاروں میں عید الفطر کے نزدیک آتے ہی مسلمانوں نے عید کی تیاریاں تیز کردی ہیں جس کی وجہ سے مسلم بازاروں کی رونق دوبالا ہوگئی ہے۔ شہر کے منیار گلی ، چوک ، صرافہ ، وزیر آباد، کلا مندر ، شیواجی نگر میں بڑے پیمانے پر خرید و فروخت ہورہی ہے۔ شہر کے منیار گلی بازار میں پردہ نشینوں کی تعداد چ

جامع مسجد سدی پیٹ میں زبردست اجتماع

سدی پیٹ 26 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر سدی پیٹ کی جامع مسجد جو اندرون لال کمان میں واقع جمعۃ الوداع انتہائی خشوع و خضوع کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا۔ تاریخی جامع مسجد میں ہزاروں فرزندان توحید نے نماز جمعہ ادا کی۔ حافظ و قاری محمد عبدالسمیع خطیب و امام جامع مسجد نے رمضان المبارک کا وداعی خطبہ دیا اور نماز جمعہ کی امامت کی۔ قبل ازیں ح

ایم ایل سی ٹی سنتوش کمار کی سونیا گاندھی، راہول گاندھی سے ملاقات

کریم نگر 26 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی سنتوش کمار ایم ایل سی کانگریس نے دہلی میں کل ہند کانگریس کمیٹی صدر سونیا گاندھی، نائب صدر کانگریس راہول گاندھی اور ڈگ وجئے سنگھ سے ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ کے حالات سے واقف کروایا اور اُن کا شکریہ ادا کیاکہ انھیں ایم ایل سی کے لئے نامزد کیا۔ اُنھوں نے اس موقع پر خواہش کی کہ تلنگانہ ریاست کے لئ

اپر پرائمری اسکول دنتن گوڑہ کا معائنہ

کاغذ نگر 26 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محترمہ نفیس بیگم صدر معلمہ اپر پرائمری اسکول اُردو میڈیم دنتن گوڑہ کا سنٹرل مانیٹرنگ آفیسر مسٹر کرانتی نے معائنہ کیا اور مدرسہ ہذا میں موجود تمام ریکارڈس کی جانچ کی۔ نیز اے ڈی ایم کا بھی مشاہدہ کیا۔ اُنھوں نے مسٹر کرانتی کے علم میں یہ بات لائی کہ امسال آٹھویں جماعت کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

کرناٹک میں اُردو میڈیم اسکولوں کی زبوں حالی کا ذمہ دار کون؟

گلبرگہ 26 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر انجمن ترقی اُردو گلبرگہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حال ہی میں انگریزی اخبار دکن ہیرالڈ اور کنڑا اخبار پرجاوانی کے ذریعہ دو سیٹھ ایم ایل ایز کے ساتھ این اے حارث ایم ایل اے نے یہ خبر شائع کرائی کہ اُردو میڈیم سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سرکاری ملازمت کے حصول میں پریشانی ہوتی ہے اور ان طلبہ کو کنڑا

یلاریڈی میں رکن اسمبلی کی دعوت افطار کا انعقاد

یلاریڈی 26 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے مستقر کی عثمانیہ مسجد پر بروز جمعہ افطار پارٹی کا اہتمام کرتے ہوئے خود اُنھوں نے شرکت کی اور تمام مسلمانوں کے ساتھ افطار پارٹی میں موجود رہے۔ مقامی مسلمانوں نے انھیں گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا اور شال پوشی کی۔ سینکڑوں مسلمانوں نے افطار پارٹی میں حصہ لیا ہ

مساجد و عیدگاہوں کے پاس خصوصی انتظامات

میدک 26 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عیدالفطر کے پیش نظر صدرنشین بلدیہ میدک مسٹر اے ملکارجن گوڑ نے بلدی انجینئر مسٹر چیرنجوی، انچارج سنیٹری انسپکٹر مسٹر جیون کے ہمراہ عیدگاہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ مسٹر ملکارجن گوڑ نے عیدگاہ میدان میں نمائندہ سیاست مسٹر محمد فاروق حسین سے بات چیت کرتے ہوئے مسلمانان میدک کو عیدالفطر کی پیشگی مبارکباد

محبوب نگر میں آج مرکزی جلسہ شب قدر

محبوب نگر۔/26جولائی، ( ذریعہ فیاکس ) جناب محمد ابراہیم قادری نقشبندی صدر موتی مسجد کی اطلاع کے بموجب موتی مسجد نزد بی پلی گیٹ محبوب نگر میں بروز اتوار بعد نماز تراویح مرکزی جلسہ شب قدر منایا جارہا ہے۔ جلسہ میں الحاج سید شاہ کاظم پاشاہ قادری الموسوی الجیلانی شرکت کریں گے۔الحاج سید شاہ آل محمد قادری الموسوی الجیلانی المعروف سید شبر پ

رکن اسمبلی شاد نگر کی جانب سے افطار پارٹی کا انعقاد

شاد نگر۔/26جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ راشٹریہ سمیتی پارٹی رکن اسمبلی شاد نگر وائی انجیا یادو کی جانب سے ایڈن گارڈن فنکشن ہال حاجی پلی روڈ شاد نگر میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ افطار پارٹی تقریب میں بلالحاظ مذہب و ملت مختلف سیاسی پارٹیوں سے وابستہ قائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ویرلہ پلی شنکر، سید ابراہیم