خوشحال زندگی کے لئے چند رہنما اُصول
اپنے تجربات کی قدر کیجئے: تجربات ہی زندگی کا حاصل ہوتے ہیں۔ ایک چھوٹے سے بچے کو بھی زندگی میں جو تجربات ہوتے ہیں، وہ بڑے اہم ہوتے ہیں اور وہ ان سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے، لیکن ہم اس کے سَر پر ڈھیروں کتابوں کا بوجھ لادکر اس کی قدرتی ذہانت کو مار دیتے ہیں۔ روایتی تعلیم سے انسان ذہین نہیں ہوتا۔ ذہانت وہ قدرت کی طرف سے لے کر آیا ہوتا ہے اور ا