ہندوستان کو آج نیوزی لینڈ کیخلاف کرو یا مرو صورتحال

آکلینڈ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) متواتر 2 ناکامیوں کے بعد ہندوستانی مہم اپنی ڈگر سے ہٹ چکی ہے۔ لیکن کل وہ یہاں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے مقابلے میں اپنی خامیوں پر قابو پاتے ہوئے اس کرو یا مرو صورتحال میں کامیابی کی خواہاں ہے تاکہ 5 مقابلوں کی سیریز میں خود کو باقی رکھ سکے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف 5 مقابلوں کی سیریز میں ہندوستا

آئی سی سی کی انتظامی تبدیلی میں پاکستان کا ووٹ اہم

کراچی۔24جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور ہندوستان کے کرکٹ بورڈ سربراہوں کے درمیان دبئی میں آئی سی سی اجلاسکے دوران آئندہ ہفتے ملاقات کا امکان ہے۔ آئی سی سی پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لئے بی سی سی آئی پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز کی پیش کش بھی کرسکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق28, اور29 جنوری کو آئی سی سی بورڈ کے دور

دورۂ آسٹریلیا پر انگلینڈ کی پہلی کامیابی

پرتھ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس کے آل راؤنڈ مظاہرے کی بدولت دورۂ آسٹریلیا پر انگلینڈ نے آج پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ جیسا کہ یہاں منعقدہ چوتھے ونڈے میں انگلش ٹیم نے میزبان ٹیم کو 57 رنز سے شکست دی۔ انگلینڈ نے پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورس میں 8 وکٹوں کے نقصان سے 316 رنز بنانے کے بعد میزبان ٹیم کو 47.4

نڈال کی فیڈرر کو شکست دے کر فائنل میں رسائی

ملبورن 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) رافل نڈال نے راجر فیڈرر کے خلاف اپنے غلبہ کو برقرار رکھتے ہوئے یہاں آسٹریلین اوپن 2014 ء کے سیمی فائنل میں اپنے حریف کھلاڑی کو 7-6(4) ، 6-3,6-3 سے شکست دیتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ نڈال کا 14 ویں گرانڈ سلام خطاب کے لئے اتوار کو سوئٹزرلینڈ کے ایک اور کھلاڑی اسٹانسلس واؤرنکا سے مقابلہ ہوگا۔ نڈال ایسے

شین وارن آسٹریلین اسپنرس کو ٹریننگ دیں گے

ملبورن۔24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لیجنڈ آسٹریلیائی اسپنر شین وارن نے بطور اسپن کنسلٹنٹ کرکٹ آسٹریلیا سے معاہدہ کرلیا، وہ بنگلہ دیش میں منعقد شدنی آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اسپنرس کو تربیت دیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے وارن کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وارن دورہ جنوبی افریقہ کے دوران ٹوئنٹی 20 اسکواڈ میں شمولیت

رائنا زخمی، تیسرے ونڈے میں شرکت غیریقینی

آکلینڈ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین سریش رائنا نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور اہم مقابلے سے قبل آج نیٹ پراکٹس کے دوران اپنی کہنی زخمی کر بیٹھے ہیں اور تیسرے ونڈے میں ان کی شرکت غیریقینی ہوچکی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے منیجر ڈاکٹر آر این بابا کے بموجب رائنا آج نیٹ میں اپنی بائیں کہنی زخمی کر بیٹھے ہیں

فیڈرر کا آج سیمی فائنل میں نڈال سے مقابلہ

ملبورن۔23جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ٹینس کے شائقین کیلئے جس مقابلہ کا انتظار رہتا ہے وہ کل یہاں ملبورن پارک میں آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک رافل نڈال اور 17مرتبہ کے گرانڈ سلام چمپئنس راجر فیڈرر کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ فیڈرر۔ نڈال کے درمیان ٹینس تاریخ کے کئی یادگار اور ریکارڈ مقابلے منعقد ہوئے ہیں اور یہ 33واں موقع ہوگ

لی کا آسٹریلین اوپن کے فائنل میں ڈومنیکا سے مقابلہ

ملبورن۔23جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سلواکیہ کی ٹینس اسٹار ڈومنیکا سیبولکوا نے آسٹریلیا اوپن 2014ء میں رسائی حاصل کرتے ہوئے ثابت کردیا ہے کہ حوصلے اور عزائم بلند ہوں تو چھوٹا قد معنی نہیں رکھتا ۔ ڈومنیکا ’اوپن ایرا‘ کے دوران گرانڈ سلام ٹورنمنٹ کا فائنل کھیلنے والی سب سے چھوٹے قد کی کھلاڑی ہوں گی چونکہ ان کا قد صرف 5′-3″ انچ ہے ۔ آج یہاں ملب

وقاریونس کو پاکستان کا کوچ بنائے جانے کا امکان

کراچی۔23جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے بعض بااثر عہدیداروں نے ٹیم کے ہیڈکوچ کیلئے سابق کوچ وقار یونس سے رابطہ کرکے انہیں اس عہدے کیلئے درخواست دینے کا مشورہ دیا ہے۔ ساتھ ہی ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلیائی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر بھی کوچ بننے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وقار یونس مکمل اختیارات اور ٹیم کے انتخاب میں کردار چ

ثانیہ جوڑی سیمی فائنل میں‘ پیس جوڑی کو شکست

ملبورن۔23جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلین اوپن 2014ء کے مکسڈ ڈبلز کے خطابی مقابلے میں دو ہندوستانی کھلاڑیوں کے تصادم کے امکانات آج اس وقت ختم ہوگئے جب ثانیہ جوڑی نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی جبکہ پیس جوڑی کو کوارٹر فائنلس میں شکست برداشت کرنی پڑی ۔ ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور اسکی رومانیہ کی ساتھی کھلاڑی ہوریا ٹیکاؤ کو ٹو

دو روزہ گولف ٹورنمنٹ کا آج آغاز

حیدرآباد۔23جنوری ( سیاست نیوز) ریاست میں گولف کھیل کو فروغ دینے کیلئے گولف اسوسی ایشن آف آندھراپردیش کے زیراہتمام 24اور 25جنوری کو دو روزہ گولف ٹورنمنٹ کا ’’ بولڈر ہلز گولف اینڈ کنٹری کلب ‘‘ گچی باؤلی کورٹس پر انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ مسٹر بی بی پرساد صدر گ ولف اسوسی ایشن آف آندھراپردیش و چیف کمشنر کسٹمز اینڈ سنٹرل اکسائیز حید

فلاح انسانیت کیلئے پہلوانی ناگزیر : عبداللہ بامعس

حیدرآباد۔23جنوری ( راست ) انسانیت کی فلاح اور بہبود کیلئے ہی پہل کرنے کا نام ہی پہلوانی ہے ‘ تاہم آج کے اس مادہ پرستی کے دور میں اس کی اصطلاح ہی بدل کر رکھ دی گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار استاد بامعس اکھاڑہ عبداللہ بن محمد بامعس نے وادی مصطفیٰ پلاٹ نمبر 96 پر منعقدہ تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ رستم دکن ‘ حیدرآباد و آندھراکیسری پ

جنوبی افریقہ آئی سی سی کے مجوزہ ’’انتظامی منصوبہ‘‘ کامخالف

جوہانسبرگ ؍کولمبو۔ 22 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں نئی انتظامی تکون قائم کرنے کے مجوزہ منصوبے کی مخالفت بڑھتی جارہی ہے۔جنوبی افریقی بورڈ کی کھلی مخالفت اور سری لنکا کی جانب سے تحفظات کے اظہار کے بعد امکان پیدا ہوگیا ہے کہ منصوبے آئی سی سی بورڈ کی 29 جنوری کے اجلاس میں ہی ویٹو کردیا جائے۔ مبصرین کا کہ

ٹیم کا کوچ پاکستانی ہونا چاہیے: وسیم اکرم

کراچی۔ 22 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی سی بی کوچ کمیٹی کے رکن وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ٹیم کا اگلا کوچ پاکستانی ہونا چاہیے۔ اس موقع پر اکیڈمی کے کوچز سابق ٹسٹ فاسٹ بولرجلال الدین،حارث خان، وقار حسین بھی موجود تھے۔وسیم اکرم نے کہا کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے،میرے خیال میں واٹمور کی جگہ کسی پاکستانی کو ٹیم

گرائم اسمتھ نے آئرش شہریت حاصل کرلی

ڈبلن۔ 22 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )جنوبی افریقی ٹسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان گرائم اسمتھ نے آئرلینڈ کی شہریت حاصل کرلی ہے‘ تاہم انہوں نے جنوبی افریقی شہریت بھی برقرار رکھی ہوئی ہے۔ اسمتھ کی اہلیہ مورگن ڈین کا تعلق آئرلینڈ سے ہے۔ آئرش شہری بننے کے سبب وہ جب بھی جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی سے دستبردار ہوں گے انہیں فوری طور پر آئرش کر

واؤرنکا نے جوکووچ کو آسٹریلین اوپن سے باہر کردیا

ملبورن /21 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلین اوپن 2014 ء میں آج اس وقت حیران کن نتیجہ دیکھنے کو ملا جب چار مرتبہ کے چیمپئین سربیائی ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو سوئزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی اسٹانسلس واؤرنکا نے پانچ سٹوں پر مشتمل ایک انتہائی مسابقتی مقابلے میں 2-6، 6-4 ، 6-2 ، 3-6 ، 9-7 سے شکست دیتے ہوئے گذشتہ برس چوتھے راؤنڈ میں منعقدہ ایک پا