نڈال کو شکست دینا حیران کن: واورنکا
ملبورن ۔ 27 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلین اوپن کی شکل میں کیریئر کا پہلا گرانڈ سلام جیتنے کے بعد انتہائی پرجوش نظر آنے والے سوئٹزرلینڈ کے اسٹینس لاس واورنکا نے کہا کہ انہوں نے کبھی خواب میں بھی یہ نہیں سوچا تھا کہ وہ دنیا کے نمبر ون ٹینس کھلاڑی رافل نڈال کو شکست دے پائیں گے۔ واورنکا کو سال کا پہلا گرانڈ سلام جیتنے کے بعد درجہ بندی م