آسٹریلیا کو شکست، افریقہ نے دوسرا ٹسٹ جیت لیا
پورٹ ایلزبتھ ۔ 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ نے یہاں آسٹریلیا کے خلاف منعقدہ دوسرے ٹسٹ کے چوتھے ہی دن مہمان ٹیم کو 231 رنز سے شکست دیکر دوسرے ٹسٹ میں کامیابی اور 3 مقابلوں کی سیریز کو 1-1 سے برابر کردیا ہے۔ آسٹریلیا جوکہ مقابلہ اور سیریز میں کامیابی کیلئے 448 رنز کا تعاقب کررہی تھی، وہ دوسری اننگز میں بہترین شروعات کے باوجود 216 رن