ناقابل تسخیر سری لنکا کا آج بنگلہ دیش سے مقابلہ

میرپور ۔5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) متواتر تین مقابلوں میں فتوحات حاصل کرتے ہوئے ایشیا کپ میں ناقابل تسخیر موقف میں موجود سری لنکائی ٹیم کل میزبان بنگلہ دیش کے خلاف اپنا آخری مقابلہ کھیلے گی۔ چار مرتبہ کی ایشیائی چمپین ٹیم سری لنکا نے پہلے ہی پاکستان، ہندوستان اور افغانستان کو شکست دیتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے اور وہ ان فتوحات

ایشور اور پجارا کی عدم شمولیت پر گواسکر کی شدید تنقید

میرپور۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے آج ہندوستانی ٹیم انتظامیہ پر شدید تنقید کی کیونکہ ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف کھیلے جانے والے گروپ مرحلے کے ایک غیراہم مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے اپنے قطعی گیارہ کھلاڑیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی حالانکہ ٹیم کے ہمراہ ٹسٹ کے ماہر کھلاڑی چٹیشور پجارا ا

جوالا۔ اشونی ،آنند کو آل انگلینڈ کوالیفائرس میں شکست

برمنگھم ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرد زمرہ میں ہندوستان کے سنگلز کھلاڑی آنند پوار اور خاتون زمرہ میں ڈبلز کی ہندوستانی جوڑی جوالا گٹہ اور اشونی پونپا آل انگلینڈ چمپین شپ کے پہلے مرحلے کو عبور کرنے میں ناکام رہے اور اس ناکامی کی وجہ سے وہ ٹورنمنٹ کے اصل مقابلوں میں رسائی حاصل نہیں کرپائے۔ کوالیفائرس مقابلوں میں نمبر ایک درجہ پر موجود

افغانستان کیخلاف ہندوستان 8 وکٹوں سے فاتح

میرپور۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شکھر دھون اور اجنکیا راہنے پر مشتمل اوپنرس کی جوڑی کی نصف سنچریوں اور اسپنرس پر مشتمل جوڑی رویندر جڈیجہ اور روی چندرن اشون کے شاندار مظاہروں کی بدولت ہندوستان نے ایشیا کپ 2014ء کے اپنے آخری گروپ مرحلے کے مقابلے میں افغانستان کو 106 گیندیں قبل مطلوبہ نشانہ حاصل کرتے ہوئے 8 وکٹوں کی شکست دی۔ ہندوستان نے کامی

چنڈیلا کو تحریری جواب داخل کرنے مزید مہلت

نئی دہلی۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ برس آئی پی ایل کے دوران اسپاٹ فکسنگ میں قصوروار پائے جانے والے راجستھان رائلز کے آف اسپنر اجیت چنڈیلا کو بی سی سی آئی کی تادیبی کمیٹی نے اپنا تحریری جواب داخل کرنے میں مزید وقت دیتے ہوئے 12 مارچ کو تحریری جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے جیسا کہ بورڈ کے اینٹی کرپشن کے یونٹ روی سوانی نے انہیں قصوروار پا

میرے پاس چھکے مارنے کا لائسنس موجود : آفریدی

میرپور۔5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خاں آفریدی نے ایشیا کپ کے ایک اہم مقابلے میں 25 گیندوں پر 59 رنز بنا کر پاکستان کو ایک مشکل مقابلے میں کامیابی دلوائی اور مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا جس کو حاصل کرنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے پاس لائسنس تھا اور میں نے بس اونچے شاٹس کھیلے ۔ آفریدی نے مزید کہا کہ

آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ، ہفتہ کو پاک۔ لنکا فائنل

میرپور 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شاہد آفریدی کی متواتر دوسرے میچ میں دھواں دھاربیٹنگ نے آج ایشیا کپ میں نہ صرف میزبان بنگلہ دیش کو ہمالیائی اسکور کھڑا کرنے کے باوجود ٹورنمنٹ سے خارج کردیا بلکہ پاکستان کی کامیابی کے ساتھ روایتی حریف ہندوستان کیلئے بھی فائنل کی راہیں مسدود ہوگئیں۔ مشفق الرحیم کی بنگلہ ٹیم کے 326/3 کے جواب میں پاکستان نے

پاکستان کیخلاف بنگلہ دیش کا ونڈے میں اعظم ترین اسکور 326/3

میرپور ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایشیاء کپ 2014ء میں پاکستانی بولروں کی جم کر پٹائی کرتے ہوئے بنگلہ دیشی ٹیم نے ونڈے کرکٹ میں اپنا اعظم ترین اسکور بنا لیا ہے جیسا کہ یہاں منعقدہ مقابلہ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور اوپنرس انعام الحق کے ہمراہ عمرالقیس کی جانب سے پہلی وکٹ کیلئے بنائے جانے والے 150 رنز کا پورا ف

گرائم اسمتھ بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش

کیپ ٹاؤن ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک طویل عرصہ سے جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کرنے والے کپتان گرائم اسمتھ نے اچانک اور حیران کرنے والا فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف رواں تیسرے ٹسٹ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ 33 سالہ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین جن کے طویل عرصہ کے ساتھی جیک کیالس نے ڈسمبر میں ہندوستان کے خلاف س

کوہلی نے گوگل پر دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا

نئی دہلی ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بیرونی ممالک کے حالیہ دوروں پر ہندوستانی ٹیم کی مسلسل ناکامیوں اور تنازعات کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم کے مستقل کپتان مہندر سنگھ دھونی کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے اور کرکٹ شائقین نے ویراٹ کوہلی کی شکل میں اپنا نیا ہیرو ڈھونڈ لیا ہے۔ ایشیاء کپ سے عین قبل مہیندر سنگھ دھونی کی ٹورنمنٹ سے دستبرداری اور و

ہندوستانی کھلاڑی ذہنی طور پر تھکان کا شکار : رائیڈو

میرپور (بنگلہ دیش) ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم کے میڈل آرڈر بیٹسمین امباٹی رائیڈو نے آج کہا ہیکہ ہندوستانی ٹیم کے چند کھلاڑی مصروف ترین بین الاقوامی ٹورنمنٹس میں شرکت کی وجہ سے ذہنی طور پر تھکان کا شکار ہیں۔ افغانستان کے خلاف کل کھیلے جانے والے مقابلے کے ضمن میں یہاں کی گئی نیٹ پراکٹس کے بعد میڈیا نمائندوں سے اظہارخیال کرت

ہندوستانی ٹیم بنگلہ دیش کے چیلنج کیلئے تیار

مارگوا ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فٹبال ٹیم کل یہاں نہرو اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف دوستانہ مقابلہ میں شرکت کرے گی اور اس مقابلہ کے متعلق توقع کی جارہی ہیکہ یہ ایک دلچسپ مقابلہ ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے آخری مرتبہ نیپال میں ساف کپ چمپیئن شپ میں مقابلہ کیا تھا اور وہ مقابلہ 1-1 سے برابری پر ختم ہوا تھا۔ کل کھیلے جانے والے دوستانہ

عبدالرحمن 3 غیرقانونی گیندیں ڈالنے کے بعد بولنگ کیلئے نااہل

میرپور ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی بائیں ہاتھ کے اسپنر عبدالرحمن آج منفی ریکارڈس کی فہرست میں شامل ہوگئے کیونکہ انہیں متواتر 3 غیرقانونی فل ٹاس گیندیں ڈالنے کے بعد بولنگ کیلئے نااہل قرار دیا گیا۔ بنگلہ دیش کے خلاف یہاں منعقدہ مقابلہ میں پاکستان نے اپنے قطعی 11 کھلاڑیوں میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے جنید خان کے مقام پر بائیں ہاتھ کے

افعانستان کا ایک اور بہتر مظاہرہ‘ سری لنکا 253/6

میرپور۔ 3؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ ایشیاء کپ میں پہلی مرتبہ شرکت کررہی افغانستان کرکٹ ٹیم کے مظاہرے مسلسل بہتری کی طرف گامزن ہے، جیسا کہ اس نے اِن فارم ٹیم سری لنکا کو 253 رنز تک محدود رکھا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور شاندار فارم میں چل رہے اپنے سینئر کھلاڑی کمارا سنگاکارا کی نصف سنچری کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 253

بنگلہ دیش کے خلاف آج پاکستان فائنل میں رسائی کو یقینی بنانے کا خواہاں

میرپور۔ 3؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ کٹر حریف ہندوستان کے خلاف سنسنی خیز مقابلہ میں یادگار کامیابی حاصل کرنے کے بعد پُراعتماد پاکستانی ٹیم کل ایشیاء کپ کے اپنے آخری گروپ مرحلہ کے مقابلہ میں میزبان بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی کے ساتھ فائنل میں اپنی رسائی کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہوگی۔ پانچ ٹیموں کے درمیان کھیلے جارہے ایشیاء کپ 2014ء کی س

افغانستان کے خلاف بونس پوائنٹ پر توجہ مرکوز: کوہلی

میرپور۔ 3؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم ایشیاء کپ 2014ء میں فائنل میں رسائی کی دوڑ سے عملاً خارج ہوچکی ہے، لیکن ٹیم کے کھلاڑیوں کی تمام تر توجہ افغانستان کے خلاف منعقد شدنی گروپ مرحلہ کے آخری مقابلہ میں اعداد و شمار پر مرکوز ہوچکی ہے اور وہ افغانستان کے خلاف بونس پوائنٹ کے ساتھ کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل میں رسائی کے لئے

سائنا نہوال آل انگلینڈ خطاب کی خواہاں

برمنگھم۔ 3؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ طویل عرصہ سے خطاب حاصل کرنے میں ناکام رہنے والی ہندوستان اولمپک براؤنز میڈلسٹ سائنا نہوال نے ان عزائم کا اظہار کیا کہ کل یہاں شروع ہونے والی آل انگلینڈ سوپر سیریز ٹورنمنٹ میں خطاب کی خواہاں ہیں۔ باوقار اس ٹورنمنٹ میں سائنا واحد ہندوستانی کھلاڑی ہیں جنھیں ڈرا میں درجہ بندی کا مقام حاصل ہوا ہے۔ گزش

آفریدی پر تنقیدیں اب بند ہونی چاہئیں: عبدالقادر

نئی دہلی۔ 3؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ پاکستان کے لیجنڈری اسپنر عبدالقادر محسوس کرتے ہیں کہ ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی پر ان کے کریر کے دوران غیر ضروری تنقیدیں کی جاتی رہی ہیں اور انھیں یہ کہتے ہوئے نشانہ بنایا گیا کہ وہ ٹیم کی فتوحات میں اپنا رول ادا نہیں کرتے، لیکن عبدالقادر نے کہا کہ ایشیاء کپ میں ہندوستان کے خلاف یادگا