بائرن میونخ چمپئنس لیگ کوارٹر فائنل میں داخل

میونح۔12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چمپئنس لیگ فٹبال سے آرسنل کی ٹیم باہر ہو گئی ہے جبکہ بائرن میونخ نے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ پری کوارٹر فائنل میں بائرن میونخ اور آرسنل کے درمیان سکینڈ لیگ میں زبردست مقابلہ ہوا ،پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی تاہم 55ویں منٹ میں بائرن نے برتری حاصل کی ،لیکن دو منٹ بعد ہی آرسنل نے مقابلہ

نڈال اور شاراپوا کو حیران کن شکست، فیڈرر کی پیشقدمی

انڈین ویلس ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دفاعی چمپیئن اور عالمی نمبر ایک اسپینی ٹینس اسٹار رافل نڈال کو یہاں انڈین ویلس اے ٹی پی ماسٹرس کے ہارڈ کورٹ کے تیسرے راونڈ میں حیران کن شکست برداشت کرنی پڑی جبکہ ڈبلیو ٹی اے زمرہ میں روسی ٹینس اسٹار ماریا شاراپوا کو بھی حیران کن شکست برداشت کرنی پڑی۔ نڈال جو گذشتہ 8 برسوں سے یہاں سیمی فائنل یا اس سے

آفریدی اور براڈ کی شرکت غیریقینی، پولارڈ ورلڈ کپ سے باہر

دبئی ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم جمعہ کی صبح آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کیلئے لاہور سے ڈھاکہ روانہ ہورہی ہے لیکن ٹورنمنٹ سے قبل پاکستانی ٹیم کو زخمی کھلاڑیوں کے مسائل درپیش ہیں۔ آل راونڈر شاہد آفریدی کے زخم کے حوالے سے غیریقینی صورتحال موجود ہے۔ فٹنس مسائل سے پریشان آل راؤنڈر اور ایشیا کپ کے ہیرو شاہد خان آفریدی پاکس

پاکستان۔ نیوزی لینڈ ونڈے سیریز کا اعلان

کراچی ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مشترکہ طور پر منعقد ہونے والے آئی سی سی ونڈے ورلڈکپ 2015ء سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف تین مقابلوں پر مشتمل ایک ونڈے سیریز کھیلے گی۔ میڈیا نے پاکستانی کرکٹ حکام کے حوالے سے مطلع کیا ہیکہ آئندہ برس آئی سی سی ورلڈکپ سے قبل پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف ایک مختصر ون

رونالڈو دنیا کے امیر ترین فٹبال کھلاڑی

پیرس ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کھیل اور دولت کا چولی دامن کا ساتھ ہوچکا ہے چونکہ جو کھلاڑی جتنا بڑا اور مشہور ہوتا ہے اتنا ہی دولتمند بھی ہوتا ہے۔ چاہے وہ دنیا کے بہترین فٹبال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو ہوں یا دنیا کے سرفہرست امریکی گولف کھلاڑی ٹائیگر ووڈس یا ٹینس کی ملیکہ ماریا شاراپوا، یہ وہ چند نام ہیں جو اپنے متعلقہ شعبوں میں صلاحیت

رائنا، گیل، مکالم اور مہیلا کوورلڈ کپ میں سنچری بنانے کا اعزاز

ممبئی ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بائیں ہاتھ کے بیٹسمین سریش رائنا ہندوستان کے وہ واحد بیسٹمین ہیں جنہیں آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں سنچری اسکور کرنے کا اعزاز حاصل ہے جیسا کہ بنگلہ دیش میں اتوار کو ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کا پانچواں ایڈیشن شروع ہورہا ہے۔ سریش رائنا جوکہ ہندوستانی ونڈے اور ٹسٹ ٹیم میں اپنا مقام گنوا چکے ہیں۔ تاہم انہیں ورلڈ

ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ کیلئے میچ عہدیداروں کا اعلان

دبئی ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش میں ہونے والے ٹوئنٹی 20 ورلڈکپ کیلئے میچ عہدیداروں اور گروپ مرحلے کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ میگا ایونٹ16 مارچ تا 4 اپریل بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے بموجب میگا ایونٹ میں میچ ریفری کے فرائض ڈیوڈ بون، رنجن مدوگالے، روش

کرکٹ آسٹریلیا ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ کیلئے پرعزم

ملبورن ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہیکہ ڈے نائٹ ٹسٹ مقابلے ِکا منصوبہ نومبر 2015 تک نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں قابل عمل ہو گا جبکہ کھلاڑیوں نے ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ گلابی گیند کو گابا، ریڈپلیٹ اور ایم سی جی میں ہونے والے مقابلوں میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ کوئنز لینڈ کے بیٹسمین کرس ٹین ک

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹوئنٹی 20 میں انگلینڈ کو شکست

برج ٹاؤن (باربدوس) ۔ 10 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز نے کامیابی کی ساتھ واپسی کرتے ہوئے تین مقابلوں کی ٹوئنٹی 20 سیریز کے پہلے مقابلے میں انگلینڈ کو 27 رنز سے شکست دی ہے۔ 17 ماہ قبل کولمبو میں اپنی ٹیم کو عالمی چمپین بنانے والے ویسٹ انڈیز کے آل راونڈر مارلیون سمیولس پھر ایک مرتبہ ٹیم کی کامیابی میں کلیدی رول ادا کیا۔ جیسا کہ انہوں نے

واٹسن راجستھان کے کپتان، ڈراویڈ مشیر مقرر

ممبئی 10 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین پریمر لیگ (آئی پی ایل ) کے ساتویں ایڈیشن کیلئے راجستھان رائلز نے آسٹریلیا کے اسٹار آل راؤنڈر شین واٹسن کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جو کہ راہول ڈراویڈکے جانشین ہوں گے۔ سبکدوش راہول ڈراویڈ کو ٹیم کا مشیر مقرر کیا گیا ہے جو کہ مقابلوں کیلئے حکمت عملی، نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی اور نگہداشت کے علاوہ نو

پیس جوڑی انڈین ویلز پری کوارٹر فائنلس میں داخل

انڈین ویلز (امریکہ) ۔ 10 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چوتھے درجہ کی ٹینس جوڑی لینڈر پیس اور ان کے ساتھی کھلاڑی راڈک اسٹپنک نے ایک سخت مقابلہ میں جدوجہد کے بعد انڈین ویلز کے پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ ٹورنمنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے مقابلہ میں پیس جوڑی کو غیر معروف جوڑی جرزی جانکووگز اور فلپ کو شکست دینے کیلئے 7-6(6) ، 3-6 ، 10-5 کی سخت جدوجہ

محمد کیف کیلئے سیاسی اننگ آسان نہیں

نئی دہلی۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹر محمد کیف اب ایک نئی سیاسی اننگ شروع کرنے جارہے ہیں۔ کانگریس پارٹی نے کل اپنی پہلی فہرست جاری کی جس میں لوک سبھا انتخابات کیلئے محمد کیف کو پھول پور سے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ سیاسی حلقوں میں اب تک امیتھی کے تعلق سے مختلف تبصرے جاری تھے لیکن پھول پور کی بھی منفرد شناخت ہے۔ یہ حلقہ اتر

اتھلیٹس کیساتھ دفاعی عملہ کے مساوی سلوک کیا جائے

نئی دہلی۔ 9 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی اسپورٹس کیلئے اپنا ویژن پیش کرتے ہوئے بی جے پی کے وزارتِ عظمی امیدوار نریندر مودی نے کہا کہ اتھیلیٹس کو ملک کے دفاعی عملہ کی طرح تصور کیا جانا چاہئے اور ٹریننگ کے معاملے میں ان کے ساتھ خصوصی رویہ اختیار کیا جانا چاہئے۔ چیف منسٹر گجرات نے پیرا اولمپلک اسپورٹس کیلئے بہتر انفراسٹرکچر کی ضرورت

کوہلی سرفہرست ونڈے انٹرنیشنل بیٹسمین

دبئی۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے ویراٹ کوہلی تازہ آئی سی سی رینکنگ میں ونڈے انٹرنیشنل شعبہ میں سرفہرست بیٹسمین قرار دیئے گئے ہیں۔ ایشیا کپ کے اختتام کے بعد جاری کردہ تازہ رینکنگ میں کوہلی نے نمبر ایک پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ کوہلی جس وقت ایشیا کپ میں کھیل رہے تھے، وہ جنوبی افریقہ کے بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرس سے 2 پوائنٹس پیچھے تھے

وقار یونس بنگال ٹائیگرس کی رہنمائی کریں گے

کولکتہ۔9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نظرانداز کئے جانے کے بعد سابق پاکستانی فاسٹ بولر وقار یونس ہندوستان میں مغربی بنگال کے کرکٹرس کی رہنمائی کریں گے۔ انھوں نے بطور فاسٹ بولر اور سری لنکا کے مرلی دھرن نے بطور اسپنر کنسلٹنٹ کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال (سی اے بی) کو اپنی دستیابی سے آگاہ کر دیا ہے۔ بیٹنگ شعبہ کے ان

’’فائنل میں شکست کی وجہ ناقص فیلڈنگ ‘‘

میرپور۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ایشیا کپ کے فائنل میں پہلی 3 وکٹیں گرنے سے ٹیم دباؤ میں آگئی، فیلڈنگ بھی مایوس کن رہی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے بولرس ناکام رہے اور وہ مخالف ٹیم پر دباؤ نہیں بنا پائے۔ ایسے میچس میں عام طور پر وکٹس کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ہم وکٹس حاصل کرنے پر ناکام رہے۔ سعید اج

ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 16 رنز سے ہرا دیا

کاکس بازار۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کپتان میتھالی راج کی نصف سنچری کی بدولت ہندوستانی ویمنس ٹیم نے پہلے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں میزبان بنگلہ دیش کو 16 رنز سے ہرا دیا۔ اس طرح آئی سی سی ویمنس ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنمنٹ کیلئے ہندوستان کی بہتر شروعات ہوئی ہے۔ ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورس میں ایک وکٹ کے نقصان سے 101 رنز بنائے۔ کپتا