زمبابوے نے افغانستان کو شکست دی، بنگلہ دیش فاتح

ڈھاکہ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) میزبان بنگلہ دیش نے ٹوئنٹی 20 ورلڈکپ سے قبل وارم اپ مقابلہ میں آئرلینڈ کو 44 رنز سے شکست دی۔ جبکہ زمبابوے نے ہیملٹن مساکٹزا کی 92 گیندوں میں 7 چھکوں پر مشتمل 93 رنز کی اننگز کی بدولت افغانستان کے اسکور 168/6 کو بہ آسانی تین گیندیں قبل ہی عبور کرلیا۔ بنگلہ دیش کے لئے ورلڈکپ سے قبل وارم اپ مقابلہ میں کامیابی کھلا

سائنا اور کیشپ کوارٹر فائنلس میں داخل

بیسل 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اولمپک برونز میڈلسٹ سائنا نہوال کا سوئز اوپن کے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر 3 چینی کھلاڑی ایہان یانگ سے ہوگا جبکہ پروپلی کیشپ نے بھی کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ حیدرآبادی کھلاڑی نے فرانس کی سشینا وگنیس وارن کے خلاف 21-7 ، 21-13 جبکہ کیشپ نے ملائیشیا کے بریانو جیان وونگ کو 21-23 ، 21-19 ، 21-14 سے شکست دی۔

واورنکا کو شکست‘ فیڈرر اور جوکووچ کی پیشقدمی

انڈین ویلس۔13مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ نے پہلے سیٹ میں ناکامی کے باوجود کروشیا کے مارین سیلک کو ایک مسابقتی مقابلہ میں شکست دیتے ہوئے انڈین ویلس اوپن کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ عالمی درجہ بندی میں 24ویں مقام پر فائز مارین نے پہلا سیٹ صرف 20منٹوں میں اپنے نام کرتے ہوئے جوکووچ کیلئے مقابلے میں م

ہاج کے چھکے ‘آسٹریلیا سنسنی خیز مقابلہ میں فاتح

ڈربن ۔13مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) براڈ ہاج نے آخری اوور میں متواتر دو چھکے لگاتے ہوئے جنوبی افریقہ کے خلاف یہاں دوسرے ٹوئنٹی 20کے سنسنی خیز مقابلہ میں آسٹریلیا کو کامیابی سے ہمکنار کیا ۔ گذشتہ روز شدید بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے درمیان منعقدہ دوسرے ٹوئنٹی 20 مقابلہ کو فی اننگز 7اوورس تک محدود کردیا گیا تھا جہاں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر جن

حفیظ ہندوستان کے خلاف ورلڈ کپ کے کامیاب آغاز کے خواہاں

کراچی ۔13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان ٹوئنٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ آل راؤنڈر شاہد آفریدی ٹیم کا اثاثہ ہیں اور ہمیں فٹ اور ان فارم شاہد آفریدی سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ ورلڈ کپ کا پہلا میچ ہندوستان سے ہے اسے جیت کر ٹورنمنت کا کامیاب آغاز کی کوشش کرینگے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ک

تنڈولکرکرکٹر آف دی جنریشن کی مختصر فہرست میں

ممبئی ۔13مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر کرک انفو کی جانب سے دیئے جانے والے ایوارڈ ’کرکٹر آف دی جنریشن ‘ کی مختصر فہرست میں شامل کرلئے گئے ہیں جبکہ اس فہرست میں دیگر دو نام جنوبی افریقہ کے حالیہ سبکدوش ہونے والے آل راؤنڈر جیک کیلس اور آسٹریلیا کے افسانوی اسپنر شین وارن موجود ہیں ۔ مختصر فہر

بارسلونا چمپئنس لیگ کے کوارٹر فائنل میں داخل

پیرس ۔13مارچ ( سیاست ڈاٹ کام )چار مرتبہ کی چمپئن بارسلونا اور فرنچ چمپئن پیرس سینٹ نے سیزن کے پہلے مقابلوں پر مشتمل چمپئنس لیگ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ بارسلونا جو کہ یہاں اپنے ناقص لیگ مقابلوں کے ذریعہ پہنچی تھی لیکن اس نے مانچسٹر سٹی کو 2-1 سے شکست دیتے ہوئے مجموعی طور پر 4-1گول کی سبقت کے ساتھ کوارٹر فائنل میں رسائی حاص

کیشپ ‘ پوار تیسرے راؤنڈ میں ‘ سائنا کامیاب

بیسل۔13مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ہندوستان کے مرد شیٹلرپروپلی کیشپ اور آنند پوار نے یہاں سوئیز گرانڈپری گولڈ ٹورنمنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں بہ آسانی رسائی حاصل کرلی ہے۔جب کہ سائنا نہوال نے 125,000 امریکی ڈالرس انعامی رقم کے ٹورنمنٹ کی مہم کا کامیاب آغاز کیا ہے ۔ تیسرے درجے کے کھلاڑی کیشپ نے صرف 33منٹوں میں اپنے حریف جرمنی کے لوکاز کو21-15 ‘21-14س

نیناجیسوال کو حیدرآباد مہیلا منڈل کی تہنیت

حیدرآباد۔13مارچ( راست ) حیدرآباد مہیلا منڈل کی جانب سے ویسٹرن انٹرنیشنل اسکول میں تہنیتی تقریب چہارشنبہ صبح 10بجے منعقد کی گئی جس میں نینا جیسوال اپنے تقریر میں کہاکہ تعلیم ہر انسان کیلئے ضروری ہے ۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں حصہ لیتے رہے کیونکہ ہر بچہ یہ کرسکتا ہے ‘ لیکن اُس کے پاس شوق ‘ محنت ‘ جستجو ہونا چاہیئے ۔ کب اٹھنا ‘ ک

دھونی ٹوئنٹی 20 میںنصف سنچری سے ہنوز محروم

نئی دہلی۔13مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی بلاشبہ محدود اوور کی کرکٹ میں مقابلہ کو بہترین انداز میں ختم کرنے والے سب سے بہتر کھلاڑی ہیں لیکن اعداد وشمار یہ بتاتے ہیں کہ وہ ٹوئنٹی 20میں ہنوزاپنی پہلی نصف سنچری کا تعاقب کررہے ہیں۔ 40مقابلوں کی 43اننگز میں وہ ہندوستان کیلئے بیٹنگ کرچکے ہیں اور اس دوران

ضلع عادل آباد کی سرحدوں پر پولیس کی سخت چوکسی

عادل آباد۔12 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جرائم پیشہ افراد کو 50 ہزار تا ایک لاکھ روپیوں کا پابند ِ مچلکہ بناتے ہوئے انہیں کسی بھی غیرقانونی سرگرمیوں سے باز رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ بات عادل آباد اے ایس پی مسٹر Joel Devis نے مستقر کے ون ٹاؤن میں میڈیا سے مخاطب ہوکر کہی۔ کنیا کماری کے متوطن 2010ء بیاچ سے تعلق رکھنے والے مسٹر Joel Devis نے ضلع میں ان

ضلع عادل آباد کی سرحدوں پر پولیس کی سخت چوکسی

عادل آباد۔12 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جرائم پیشہ افراد کو 50 ہزار تا ایک لاکھ روپیوں کا پابند ِ مچلکہ بناتے ہوئے انہیں کسی بھی غیرقانونی سرگرمیوں سے باز رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ بات عادل آباد اے ایس پی مسٹر Joel Devis نے مستقر کے ون ٹاؤن میں میڈیا سے مخاطب ہوکر کہی۔ کنیا کماری کے متوطن 2010ء بیاچ سے تعلق رکھنے والے مسٹر Joel Devis نے ضلع میں ان

آئی پی ایل کے ابتدائی مقابلے متحدہ عرب امارات میں ہوں گے

نئی دہلی ۔12 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین پریمیر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے ابتدائی مقابلوں کی میزبانی متحدہ عرب امارات کررہا ہے جبکہ بنگلہ دیش کو بھی محفوظ مقام مقرر کیا گیا ہے ۔ بی سی سی آئی کی جانب سے اس اعلان کے بعد آئی پی ایل 7 کی میزبانی کے متعلق ایک ہفتہ سے کی جانے والی تمام تر پیش قیاسی ختم ہوچکی ہیں۔ 16 اپریل تا یکم جون تک کھیلے جان

ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کیخلاف ٹوئنٹی 20 سیریز جیت لی

برج ٹاؤن ۔12 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز نے مڈل آرڈر میں وکٹوں کے اچانک زوال پر قابو پاتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف تین مقابلوں کی ٹوئنٹی 20 سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی ہے جبکہ سیریز کا آخری مقابلہ کل کھیلا جائے گا ۔ جاس بٹلر نے اپنے کیرئیر کی بہترین اننگز 67 رنز کی کھیلی تاہم وہ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار نہیں کرپائے جیسا

ورلڈ کپ کیلئے جارحانہ کپتان ناگزیر : اکرم

کراچی ۔12 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ونڈے کپتان مصباح الحق کی قیادت پر سوالیہ نشان کو مزید گہرا کردیا ہے جیسا کہ انھوں نے کہا ہے کہ پی سی بی کو چاہئے کہ آئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ 2015 کیلئے ٹیم کو ایک جارحانہ کپتان فراہم کرے ۔ سابق کپتان نے یہاں میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مصباح الح

لی کا کوارٹر فائنل میں سیبلکواسے مقابلہ

انڈین ویلس( امریکہ)۔12 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلین اوپن چمپین چینی کھلاڑی لی نا نے صرف 11 نشانات کے ذریعہ الگزینڈرا ووزنیاک کو شکست دیتے ہوئے انڈین ویلس کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جہاں ان کا مقابلہ ڈومنیکا سیبلکوا سے ہوگا اور یہ آسٹریلین اوپن کے فائنل کا اعادہ ہوگا جہاں لی نے سیبلکوا کو شکست دیتے ہوئے گرانڈ سلام خطاب

کیشو اور آنند کی پیشقدمی ، سریکانت سوئیس اوپن سے باہر

بیسل۔12 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے سرفہرست شٹلر پروپلی کیشو اور آنند پوار نے بہتر مظاہرہ کے ذریعہ یہاں سوئیس گرانڈ پری گولڈ ٹورنمنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ کامن ویلتھ گیمس میں براؤنز میڈل حاصل کرنے والے کیشو نے پہلے مرحلے کے مقابلے میں اپنے حریف نیدرلینڈ کے ایرک میجس کو 34 منٹوں میں بہ آسانی 21-17، 21-15 سے شکست دی

آفریدی کو سب سے زیادہ ٹوئنٹی 20 کھیلنے کا اعزاز

کراچی۔12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے دس سب سے زیادہ ٹوئنٹی20 کھیلنے والے کھلاڑیوں میں سے 6 کا تعلق پاکستان سے ہے جو موجودہ ٹیم کا بھی حصہ ہیں۔ جبکہ بنگلہ دیش میں ہونے والے آئی سی سی ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی پاکستانی پندرہ رکنی پاکستانی ٹیم کے ساتھ دس عہدیداروں میں سے 6 ٹسٹ کرکٹرس ہیں جنہوں نے مجموعی طور پر 203 ٹسٹ اور384 ون ڈے ک