ریسلر سشیل کمار کی ایشین گیمس میں گولڈ میڈل پر نظر
نئی دہلی۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ریسلر سشیل کمار جنہوں نے 2008ء بیجنگ اولمپکس میں برانز اور لندن اولمپکس میں سلور میڈل حاصل کیا ہے، وہ اب ایشین گیمس میں وزن کے نئے زمرہ 70 کلوگرام میں مقابلہ کریں گے جس کے بعد 2016ء ریو اولمپکس میں وہ 74 کلوگرام زمرہ میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ ایشین گیمس میں سنہری کام