بیس بال کی باصلاحیت کھلاڑی شاہین کواسپانسرس کی تلاش

حیدرآباد۔3اپریل( سیاست ڈاٹ کام ) ملک اور ریاست میں کئی ایسے باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جو کہ معاشی مسائل کی وجہ سے اپنی صلاحیتوں کو بین الاقوامی سطح پر منوانے میں کامیاب نہیں ہوپارہے ہیں ۔ ایسے ہی کھلاڑیوں میں ایک نام شاہین بیگم ہے جنہوں نے سینئر اور جونیئر سطح پر 12سے زیادہ قومی بیس بال ٹورنمنٹس میں اپنی صلاحیتوں کو منوالیا ہے۔ ریلو

محمد حفیظ ٹوئنٹی 20کی قیادت اورونڈے کی ذمہ داری سے سبکدوش

کراچی۔3اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی ٹوئنٹی 20کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی اور سیمی فائنل میں رسائی سے محروم رہنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ٹوئنٹی 20کی کپتانی کے علاوہ ونڈے اور ٹسٹ میں نائب کپتانی سے استعفی دے دیا ہے ۔ محمد حفیظ لاہور میں میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے سبکدوش ہونے

چمپئنس چیلنج کیلئے ہندوستانی ہاکی ٹیم کا اعلان

نئی دہلی۔3اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) فارورڈر نونیت کور اور نیہا گوئل کو پہلی مرتبہ 18رکنی ہندوستانی ویمنس ہاکی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ 27اپریل تا 4مئی منعقد شدنی ایف آئی ایچ چمپئنس چیلنج کیلئے ہندوستانی ہاکی ٹیم کی کپتانی ریتو رانی کریں گی۔ علاوہ ازیں مڈفیلڈر چنچن دیوی ہندوستانی ٹیم کی نائب کپتان ہوں گی۔ 8ممالک کے درمیان یہ ٹورنمنٹ

آئی پی ایل کی 2مئی کو ہندوستان واپسی

ممبئی۔3اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کئی ہفتوں کے بعد آئی پی ایل 7 کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کے متعلق غیریقینی صورتحال ختم ہوچکی ہے اور اب آئی پی ایل کے مابقی 40مقابلے ہندوستان میں 2مئی سے کھیلے جائیں گے ۔ جیسا کہ ابتدائی مرحلے کے 20مقابلے 16تا 30اپریل متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے ۔ ہندوستان میں پہلے مقابلے کی میزبانی رانچی کرے گا جہاں چ

پیٹرسن نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے خواہاں

لندن ۔3اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کیون پیٹرسن نے آج کہا ہے کہ وہ ابھرتے نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے خواہاں ہیں تاکہ اپنے بین الاقوامی تجربات سے ملک کے نوجوان کھلاڑیوں کو فائدہ پہنچاسکے ۔ایک ویب سائیٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں پیٹرسن کا کہنا ہے کہ اب جب کہ ان کا انگلینڈ کے لئے بین الاقوامی کریئر ختم ہوچکا ہے تو بہتر ہے

ساپ کے سالانہ سمر کیمپ کا یکم مئی کو آغاز

حیدرآباد۔3اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) اسپورٹس اتھاریٹی آف آندھراپردیش (ساپ) کے ڈپٹی ڈائرکٹر کے بموجب تنظیم کے سالانہ گرمائی کیمپ کا آغاز یکم مئی کو ہورہا ہے ۔ شہر کے 7 مختلف مقامات پر مختلف کھیلوں کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں ۔ ایل بی اسٹیڈیم میں کرکٹ ‘ باکسنگ ‘ ہینڈ بال ‘ فٹنس ٹریننگ اور فٹبال ‘ جمناسٹک‘ یوگا ‘ والی بال ‘ کراٹے ‘ ویٹ ل

سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج پہلا سیمی فائنل

میر پور۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) متواتر دوسری مرتبہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی کیلئے کوشاں دفاعی چمپین ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کل یہاں کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں پھر ایک مرتبہ آمنے سامنے ہوں گے جہاں گزشتہ مرتبہ فائنل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوئی شکست کا سری لنکائی ٹیم حساب برابر کرنے کی خواہاں ہوگی۔ کل کھیلے جانے والے سیم

ہندوستان نے ٹوئنٹی 20 میں نمبر 1 مقام حاصل کرلیا

دبئی۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں رواں ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقابل تسخیر موقف کے ساتھ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی ہندوستانی ٹیم نے آئی سی سی کی ٹوئنٹی 20 کی درجہ بندی میں سری لنکا سے پہلا مقام حاصل کرلیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی میں ہندوستانی ٹیم ورلڈ کپ میں شاندار مظاہروں کے ذریعہ درجہ بن

جنوبی افریقہ کی مدد کیلئے وارن میدان میں اُتر پڑے

میرپور۔2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے اسپنرس ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ہندوستانی بیٹسمنوں کے خلاف بہتر حکمت عملی کو یقینی بنانے کے لئے سخت محنت کررہے ہیں لیکن انہیں اس وقت یہ دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی کہ ان کی مدد کے لئے آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن میدان میں اتر پڑے۔ ہندوستان اور جنوبی افر

سرینا کو غیرمعروف کھلاڑی کیخلاف شکست

چالسٹن ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک امریکی ٹینس اسٹار کو فیملی سرکل کپ کے پہلے ہی راؤنڈ میں حیران کن طور پر عالمی درجہ بندی میں 78 ویں مقام پر فائز غیرمعروف کھلاڑی جانا سیپیلوا کے خلاف راست سیٹوں میں شکست برداشت کرنی پڑی۔ کلے کورٹ کے سیزن کے آغاز پر کھیلے جارہے ٹورنمنٹ کے دوسرے مرحلے کے مقابلے میں جو کہ سرینا کے لئے ٹورنمنٹ

سنگا اور مہیلا نے اہم موقع پر کبھی مایوس نہیں کیا : کوچ

میرپور ۔ 2 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) کمارا سنگاکارا اور مہیلا جئے وردھنے کے ٹوئنٹی 20 کریر کا کل یہاں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا جانے والا سیمی فائنل آخری مقابلہ ہوسکتا ہے، لیکن مذکورہ نام ہنوز وہ کھلاڑی ہیں جو سری لنکا کے لئے کامیابی اور شکست میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سری لنکائی ٹیم کے کوچ پال فربا ریس نے سیمی فائنل کے

ہمارے لئے سیمی فائنل ایک اور مقابلہ : سمی

میرپور۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان جو کل سری لنکا کے خلاف سیمی فائنل میں اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے، لیکن ان کے لئے سیمی فائنل ایک اور مقابلہ سے بڑھ کر کچھ اور نہیں۔ سمی سے جب استفسار کیا گیا کہ گزشتہ برس سری لنکا کے خلاف خطابی مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے جو کامیابی حاصل کی تھی، اس کا کل یہاں کھیلے جانے والے مقابلے

آئی پی ایل کی آج آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

دبئی۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)انڈین پریمیر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے ابتدائی 20 مقابلے جوکہ متحدہ عرب امارات میں منعقد کئے جارہے ہیں، ان مقابلوں کے لئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہورہی ہے۔ کرکٹ شائقین مقابلوں کی ٹکٹیں www.iplt20.com اور www.ticketmaster.ae سے حاصل کرسکتے ہیں۔ آن لائن ٹکٹوں کے علاوہ کرکٹ شائقین ابوظہبی ، دبئی اور شارجہ کے لالو

سیمی فائنل سے قبل ہندوستان کو 5 خامیوں پر قابو پانا ناگزیر

میرپور ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مہندر سنگھ دھونی کی زیرقیادت ہندوستانی ٹیم جس میں 2007ء میں آئی سی سی کی جانب سے متعارف کردہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ خطاب حاصل کرنے کے بعد اس مرتبہ بھی وہ خطاب سے صرف دو فتوحات دور ہے جیسا کہ گروپ مرحلہ میں ناقابل تسخیر رہتے ہوئے اس نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ہے جہاں اس کا مقابلہ 4 اپریل کو جنوبی افریقی

سرینواسن آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتے

جئے پور ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی میں راجستھان کرکٹ اسوسی ایشن کے نمائندے محمود عابدی نے آج کہا ہیکہ سپریم کورٹ کی جانب سے بورڈ کے صدر کے عہدہ سے برطرف کئے گئے سرینواسن آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے اہل نہیں ہیں۔ آئی پی ایل سٹے بازی کے تنازعہ میں سپریم کورٹ نے چنائی سے تعلق رکھنے والے طاقتور شخصیت سرینواسن کو بی سی

بنگلہ دیش کے خلاف آسٹریلیا 7وکٹوں سے فاتح

میر پور ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی ٹیم نے اپنے گروپ کے آخری مقابلہ میں میزبان بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کی مہم کا اختتام کامیابی پر کیا جبکہ میزبان ٹیم کو گروپ مرحلہ کے تمام مقابلوں میں ناکامی برداشت کرنی پڑی ہے۔ آسٹریلیائی اوپنر آرون فنچ نے 71 رنز اور ڈیوڈ وارنر نے 48 رنز بناتے ہوئے پہلی وکٹ کیل

سہواگ اور گمبھیر کا بہتر مظاہرہ، دہلی فاتح

موہالی ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم سے باہر رہنے والی سابق اوپنرس کی جوڑی ویریندر سہواگ اور گوتم گمبھیر نے بہتر مظہرہ کیا اور نارتھ زون کیلئے سید مشتاق علی ٹرافی کے ٹوئنٹی 20 مقابلہ میں دہلی نے ہماچل پردیش کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ سہواگ نے 32 گیندوں میں 42 رنز جبکہ کپتان گمبھیر نے 40 گیندوں میں 41 اسکور کرتے ہوئے دہلی کو 10 گیند

ہندوستانی اسپنرس کے خلاف جنوبی افریقہ تیار : ڈومنی

میرپور ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی اسپنرس کے ٹورنمنٹ میں انتہائی شاندار مظاہروں سے بخوبی واقف جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل میں بہتر مظاہرہ کیلئے مقابلہ کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ جنوبی افریقی بیٹسمین جے پی ڈومنی نے اعتراف کیا ہیکہ ہندوستانی اسپنرس کے خلاف بہتر مظاہرہ ایک بڑا چیلنج ہے کیونکہ ہندوستانی اسپنرس نے ٹورنمنٹ می