آسٹریلیا تیسری مرتبہ ویمن ورلڈ ٹوئنٹی 20 ٹائٹل جیتنے میں کامیاب

ڈھاکہ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر تیسری مرتبہ ویمن ورلڈ ٹوئنٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا۔ جیت کے بعد آسٹریلین ویمن ٹیم میں زبردست خوشی کا اظہار کیا۔ بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میں انگلش ٹیم محتاط آغاز کے باوجود لڑکھڑا گئی۔ ہیتھر نائیٹ کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ ہیتھر نائ

انڈین ڈیوس کپ ٹیم کی ورلڈ گروپ پلے آف میں رسائی

بوسن (کوریا)۔6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ڈیوس کپ ٹیم نے یہاں کوریا کی سرزمین پر تاریخی کامیابی درج کرتے ہوئے ورلڈ گروپ پلے آف میں رسائی حاصل کرلی۔ سوم دیو دیو ورمن نے آج گروپ I ایشیا اوسنیا کے دوسرے راؤنڈ کے مقابلے میں یونگ کیو لمکو شکست دی۔ سوم دیو نے پہلا مقابلہ 6-4 ، 5-7، 6-3، 6-1 سے اپنے نام کرلیا جس سے ہندوستان 3-1 سے کامیاب رہا۔

بنڈس لیگا : 53 میچوں کے بعد میونخ کی پہلی شکست

میونخ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کے تاریخ ساز فٹبال کلب بائرن میونخ کو بنڈس لیگا میں مسلسل 53 میچ جیتنے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بائرن کو بنڈس لیگا کی کمزور ٹیم آؤگس بُرگ کو ایک گول سے شکست دے دی۔ بائرن کے کوچ پیپ گاڈیولا نے جرمن فٹبال لیگ کی کمزور ٹیم آؤگس بُرگ کے ساتھ مقابلے کے لئے نسبتاً کمزور ٹیم میدان میں اُتاری مگر نتیجہ

ڈیوس کپ : پاکستان کی فلیپائن کیخلاف 40 سال بعد کامیابی

منیلا۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ڈیوس کپ ٹینس پاکستان نے فلیپائن کو 3-2 سے شکست دی۔ اس فتح نے پاکستان کو ایشیا اوشیانا زون گروپ II کے فائنل میں پہنچا دیا۔ منیلا میں ہونے والی ٹائی کے پہلے دن فلیپائن کو 2-0 کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے دن پاکستان نے ڈبلز جیت کر نقصان کی تلافی کی۔ آج ریورس سنگلز میں عقیل خاں نے جونی آرکیا کو شکست دی۔ فیصلہ کن ریور

بنگال ایسٹ زون میں سرفہرست

کولکتہ ۔5اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگال نے سید مشتاق علی ٹرافی ٹوئنٹی 20ٹورنمنٹ میں ایسٹ زون کیلئے سرفہرست مقام آج اُس وقت حاصل کرلیا جب اس نے اڈیشہ کوقریبی مقابلے میں 9رنز سے شکست دی۔ اصل راؤنڈ میں رسائی کیلئے اڈیشہ کو جس مقابلے میں کامیابی کی اشد ضرورت تھی اس مقابلہ میں ٹیم نے بنگال کو بیٹنگ کیلئے مدعو کیا جس نے صرف 122رنز کا نشانہ مقر

تين سال 3دن بعد پھر ہند۔سری لنکاخطابی مقابلہ

میرپور۔5اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹورنمنٹ میں ناقابل شکست موقف کے ساتھ خطابی مقابلہ میں رسائی حاصل کرنے والی ہندوستانی ٹیم کل ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ کا فائنل سری لنکا کے خلاف کھیلے گی اور امید کی جارہی ہے کہ برصغیر کی دو حریف اور طاقتور ٹیموں کے درمیان ایک دلچسپ اور طاقتور ٹکراؤ ہوگا ۔ ہندوستانی ٹیم کوشاں ہے کہ وہ 2مرتبہ ٹوئنٹی 20خطابات حاصل ک

واورنکا کی شکست کے بعد فیڈرر کی شاندار کامیابی

جنیوا۔5اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) راجرفیڈرر نے اپنے حریف مکھائیل کوکوشکن کو راست سیٹوں میں شکست دیتے ہوئے قزاقستان کے خلاف اپنے ملک سوئیزرلینڈ کی ٹیم کو ڈیوس کپ کے مقابلوں میں واپسی کا موقع فراہم کیا ہے ۔ کیونکہ ٹورنمنٹ کے افتتاحی مقابلے میں آسٹریلین اوپن چمپئن اسٹانسلس واورنکا کو شکست برداشت کرنی پڑی تھی۔ 15ہزار مقامی شائقین کو فیڈرر

سری لنکا‘مہیلا اور سنگاکارا کی کمی محسوس کرے گا: دھونی

میرپور۔5اپریل( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے آج حریف ٹیم سری لنکا کے دو سینئر کھلاڑیوں کمار سنگاکارا اور مہیلا جئے وردھنے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر سری لنکائی ٹیم کا ڈریسنگ روم ان کھلاڑیوں کی کمی شدت سے محسوس کرے گی۔ دھونی سے جب استفسار کیا گیا کہ سنگاکارا اور مہیلاجئے

دھونی کو برطانیہ میں ایشیائی ایوارڈ

لندن۔5اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم جو ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرچکی ہے اس خوشی کے علاوہ ٹیم کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی کیلئے ایک اور خوشخبری ہے کہ انہیں برطانیہ میں 2014ء کا ایشیائی ایوارڈ جو بہترین کارناموں کے عوض دیا جارہا ہے ۔ مہیندر سنگھ دھونی فی الحال بنگلہ دیش میں ٹیم کی قیادت کررہے ہیں انہیں اس ایو

یوسف پٹھان کی ناقابل تسخیرنصف سنچری‘بڑودہ کی چوتھی کامیابی

ممبئی/ چندی گڑھ۔4اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کپتان یوسف پٹھان کی ایک اور ناقابل تسخیر نصف سنچری کی بدولت یہاں ویسٹ زون کے سید مشتاق علی ٹوئنٹی 20ٹرافی میں بڑودہ نے متواتر چوتھی کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مہاراشٹرا نے 7وکٹوں کے نقصان پر 139رنز اسکور کئے تھے جب کہ بڑودہ نے چار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ نشانہ 15گیندیں

اسپاٹ فکسنگ میں7 فٹبال کھلاڑی گرفتار

لندن۔4اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) شمال مغربی انگلینڈ کے فٹبال لیگ کلب سے تعلق رکھنے والے 7کھلاڑیوں کو اسپاٹ فکسنگ الزامات کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ نیشنل کرائم ایجنسی کے بموجب جن کھلاڑیوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کی عمریں 18تا 30برس کی ہیں۔ علاوہ ازیں 6کھلاڑیوں کو گذشتہ برس اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے جانے کے شبہ کے تحت گرفتار کیا گیاتھا لی

سائنا کو کوارٹرفائنلس میں شکست

نئی دہلی ۔4اپریل( سیاست ڈاٹ کام)لندن اولمپک کی براؤنز میڈلسٹ کھلاڑی سائنا نہوال کو ڈھائی لاکھ امریکی ڈالرس انعامی رقم کے ٹورنمنٹ انڈیا سوپر سیریز کے کوارٹرفائنل میں شکست برداشت کرنی پڑی ہے جیسا کہ انہیں اس مقابلے میں عالمی درجہ بندی میں دوسرے مقام پر فائز ای یان وانگ کے خلاف 16-21‘ 14-21 کی شکست برداشت کرنی پڑی ۔ 39منٹوں میں سائنا نہوال

ایڈوکیٹ انیول اسپورٹس میٹ کا اہتمام

حیدرآباد۔4اپریل ( راست ) ایڈوکیٹس میچولی ایڈیڈ کوآپریٹیو سوسائٹی لمٹیڈ کی جانب سے 5اور 6اپریل کو سالانہ اسپورٹس میٹ کا اہتمام وکٹری پلے گراؤنڈ پر صبح 8بجے تا شام 6بجے کے درمیان اہتمام کیا جارہاہے ۔ دونوں شہروں کے تمام اور رنگا ریڈی ضلع کے تمام عدالتوں کے وکلاء سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان اسپورٹس میں شرکت کرتے ہوئے اسے کامیاب بنائیں ۔ ٹ

صنم کو شکست ‘ سمدیو کی پیشقدمی

بوسن(کوریا) ۔4اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹینس اسٹار سمدیو دیورمن نے اپنے تجربات سے مکمل فائدہ اٹھاتے ہوئے کوریا کے یانگ کیو لم کو شکست دیتے ہوئے ہندوستان کو 1-1کی برابری دلوائی ۔ کیونکہ ابتدائی مقابلہ میں صنم سنگھ کو ہائی آن چونگ کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی تھی ۔سمدیو کو بھی ڈیوس کپ کے کریئر کا آغاز کرنے والے اور درجہ بندی میں 2

سری لنکائی کھلاڑیوں کو بورڈ کا ترغیبی انعام

کولمبو۔4اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکائی کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کی آئی سی سی ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ میں رسائی پر 1500امریکی ڈالرس ترغیبی انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔ سری لنکائی کرکٹ ٹیم نے گذشتہ روز میرپور میں منعقدہ ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں دفاعی چمپئن ویسٹ انڈیز کو 27رنز سے شکست دی ہے جو دراصل بارش سے متاثرہ مقابلے

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیا ن آج دوسرا سیمی فائنل

میرپور۔3اپریل(سیاست ڈاٹ کام ) گروپ مرحلے کے چاروں مقابلوں میں ناقابل تسخیر رہنے کے بعد ہندوستانی کھلاڑیوں کے حوصلے کافی بلند ہیں ۔ تاہم یوراج سنگھ کے زخمی ہونے سے ہندوستان کو کل یہاں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں قطعی 11کھلاڑیوں کے انتخاب میں مسائل کا سامنا ہے ۔ ہندوستانی ٹیم انتظامیہ امید کرر

یوسف پٹھان کی برق رفتار بیٹنگ‘بڑودہ کامیاب

ممبئی۔3اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کپتان یوسف پٹھان کی برق رفتار بیٹنگ اور بڑودہ ٹیم کے آل راؤنڈ مظاہرے کی بدولت اس نے ویسٹ زون ٹوئنٹی 20لیگ میں حریف ٹیم سوراشٹرا کو 26رنز سے شکست دیتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ ناک آؤٹ مرحلہ کا آئندہ ہفتہ آغاز ہوگا ۔ کپتان یوسف پٹھان نے 28گیندوں میں 54رنز اسکور کئے جس کی بدولت بڑودہ نے یہاں