عمر اکمل قذافی اسٹیڈیم میں گارڈ سے الجھ پڑے

کراچی ، 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ٹریفک وارڈن سے جھگڑے کی دھول ابھی پوری طرح بیٹھی نہیں تھی کہ عمر اکمل اب قذافی اسٹیڈیم میں سکیورٹی گارڈ سے الجھ پڑے ہیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمن عمر اکمل پی سی بی ہیڈ کوارٹرز قذافی اسٹیڈیم پہنچے، جہاں ان کی گاڑی پارک کرنے کے معاملے پر سکیورٹی گارڈ سے تلخ کلامی ہوگئی اوروہ غصے

عبدالقادر کا خود سے منسوب انکلوژر کا نام تبدیل کرنیکا مطالبہ

لاہور ، 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پی سی بی کے رویے سے مایوس سابق ٹسٹ اسٹار عبدالقادر نے قذافی اسٹیڈیم میں خود سے منسوب انکلوژر کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ان کے مطابق ’’مجھ سمیت وسیم باری اور جاوید میانداد کو بورڈ سے تو نکال دیا گیا، اب عہدیدار اسٹیڈیمس میں ہم سے منسوب انکلوژر بھی ختم کر کے وہاں اپنے نام لکھوا لیں‘‘۔ انھوں

تنقیدوں کی زد میں موجود یوراج کو بالی ووڈ کی حمایت

نئی دہلی ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف خطابی مقابلہ میں شکست برداشت کرنی پڑی اور ہندوستان جس نے فائنل میں پہلے بیٹنگ کی تھی جس کے باوجود طاقتور بیٹنگ کیلئے مشہور دنیا کی ٹیم ہندوستان نے 130 رنز اسکور کئے تھے اور اس میں بھی یوراج سنگھ کی 21 گیندوں میں 11 رنز کی بیٹنگ کو شدید ت

یوراج کے گھر پر پتھراؤ کا میڈیا ذمہ دار : دھونی

میرپور۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے شہر میرپور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں منعقدہ ورلڈکپ کے فائنل میں شکست کے چند گھنٹے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم ڈھاکہ کے شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ممبئی کیلئے روانہ ہوئی تو کپتان مہندر سنگھ دھونی فوجی عہدیدار کے لباس میں ملبوس تھے۔وہ خاکی پینٹ،لانگ شوز اورفوجیوں کی ٹی شرٹ اور کمر پربیگ پیک

دھونی اور کوہلی میں اختلافات ، ٹیم میں دو گروپس میں منقسم؟

نئی دہلی۔8اپریل(سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں اختلافات ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کے بعد کھل کر سامنے آگئے ہیں۔جبکہ سابق کرکٹرس نے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی تمام طرز کی کرکٹ میں قیادت پر پہلے ہی سوال اٹھاچکے ہیں۔ خبروں کے بموجب کافی عرصے سے یہ اطلاعات گردش کررہی تھیں کہ دھونی اور ویراٹ کوہلی کے درمیان اختلافات پائ

ہندوستانی ہاکی ٹیم آج یورپ روانہ

نئی دہلی ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مجوزہ ورلڈ کپ میں سخت چیلنج دینے کے ارادہ سے ہندوستانی ہاکی ٹیم کل اپنے دورہ یورپ کا آغاز کرے گی۔ دورہ یورپ کے موقع پر ہندوستانی ہاکی ٹیم 5 مقابلوں میں شرکت کرے گی جس میں دو مقابلے ورلڈ کپ کے میزبان ممالک اور نیدرلینڈس کے خلاف ہوں گے۔ علاوہ ازیں ہندوستانی ٹیم دو مقابلے ڈچ نیشنل کلب اور بیلجیم کے خلاف

سری لنکائی کھلاڑیوں کا والہانہ استقبال

کولمبو۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کرنے والی سری لنکائی ٹیم کے کھلاڑی آج جب یہاں وطن پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ کھلاڑی جب بندرانائیکے انٹرنیشنل ایرپورٹ پر پہنچے تو شائقین اور یہاں موجود افراد نے ان کا شاندار استقبال کیا جس کے بعد کھلاڑی کھلی ڈبل ڈیکر بس میں آگے کا سفر کیا۔ کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھن

ہند ۔ سربیا ڈیوس کپ مقابلوں کا 12 ستمبر کو آغاز

نئی دہلی ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس ٹیم ڈیوس کپ ورلڈ گروپ پلے آفس میں سربیائی ٹیم کی 12 تا 14 ستمبر میزبانی کرے گی اور امکانات روشن ہوچکے ہیں کہ عالمی نمبر 2 اور 5 مرتبہ کے گرانڈسلام چمپیئن نواک جوکووچ ہندوستان پہنچیں گے۔ سربیائی ٹیم 3 برسوں میں دوسری مرتبہ ہندوستان کا سامنا کرے گی جبکہ 2011ء میں پہلی مرتبہ جب دونوں ٹیموں کے

بروڈا اور کیرالا کی ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ میں فتوحات

ممبئی ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ زون کی چمپیئن ٹیم بروڈا اور ساوتھ زون کی رن اپ ٹیم کیرالا نے سید مشتاق علی آل انڈیا ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ کا کامیاب آغاز کرتے ہوئے اپنی حریف ٹیموں بنگال اور دہلی کو شکست دی ہے۔ بروڈا جس نے زونل زمرہ کے چار مقابلوں میں صدفیصد فتوحات حاصل کی ہیں۔ اس نے یہاں ایس پی کرکٹ اکیڈیمی گراونڈ پر بنگال کو باآسانی 7 و

ریواکوبچانا چاہتا تھا، آسکر عدالت میں روپڑے

پریٹوریا ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے اولمپک رنر آسکر پسٹوریئس نے عدالت میں اپنی ساتھی ریوا اسٹین کیمپ کے قتل کے مقدمہ میں بیان ریکارڈ کردیا ہے۔ انہوں نے قتل کو حادثہ قرار دیتے ہوئے اپنی محبوبہ کے گھر والوں سے معذرت کی۔ اس موقع پر جذباتی ہوکر وہ پھوٹ پھوٹ کر روپڑے۔ بیان دیتے وقت انہوں نے کہا کہ میں ریوا کو بچانا چاہتا تھ

ہندوستان نے ٹوئنٹی 20 درجہ بندی میں پہلا مقام گنوادیا

دبئی۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گذشتہ رات آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم کو مختصر ترین کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں اپنا پہلا مقام گنوانا پڑا ہے لیکن قومی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی ویراٹ کوہلی اور روی چندرن اشون کو بہترین مظاہروں کا فائدہ ہوا ہے اور وہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے مقام پر پہنچ چکے ہیں اور

ٹیم کے ناقص مظاہروں پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ شدید ناراض

میرپور 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر اپنے کھلاڑیوں سے ناراض ہے۔ وہ اس بات پر برہم ہے کہ ٹیم نے ہوم ایڈوانٹیج کو ہوم پریشر قرار دیا ہے۔ شکیب الحسن کے خلاف تادیبی کارروائی کا امکان ہے۔ بورڈ کے صدر کے بموجب انہوں نے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔ بنگلہ دیش اپنے کھلاڑیو

’’کوہلی مجھ سے شادی کرلو‘‘ انگلش ویمنس کرکٹر کی پیشکش

لندن۔6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹرس اور بالی ووڈ اداکاراؤں کے درمیان تعلقات کے چرچے ہمیشہ سے عوام کی دلچسپیوں کا باعث رہے ہیں اور حالیہ عرصہ میں اس کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں، لیکن اب انگلینڈ کی کرکٹر Danielle Wyattنے ہندوستان کے اسٹار کھلاڑی ویراٹ کوہلی کو شادی کی پیشکش کی ہے۔ ڈینیل نے ویراٹ کوہلی کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر شا

سری لنکن ٹیم کو 10 لاکھ ڈالرس بونس دینے کا اعلان

کولمبو۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹوئنٹی 20 کے عالمی مقابلوں کے فائنل میں کامیابی حاصل کرنے پر 10 لاکھ ڈالرس کا انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے کہا کہ سری لنکا کے کھلاڑیوں کے بارے میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ وہ بڑے ٹورنمنٹ میں چوک کرجاتے ہیں یا دباؤ میں آجاتے ہیں اور وہ اس تاثر کو