دہلی پبلک اسکول نے سمر سیریز 2-1 سے جیت لی

حیدرآباد ۔ 22 اپریل (راست) حیدرآباد اور دہلی پبلک اسکول گچی باؤلی کے علاوہ ایمرجنگ کرکٹ ڈیولپمنٹ گروپ کے درمیان 3 مقابلوں کی سمر سوپر ٹوئنٹی 20 سیریز کا انعقاد عمل میں آیا جہاں دہلی پبلک اسکول نے 2-1 سے سیریز اپنے نام کرلی۔ پہلے مقابلے میں ڈی پی ایس نے 227 رنز بنائے جس میں فیاض نے 102 رنز کی ناقابل تسخیر اننگز کھیلی اور ای سی ڈی جی کو 120 رنز پ

موجودہ دور کی کرکٹ میں بولرس کیلئے حالات مشکل: اجمل

کراچی۔ 21؍اپریل (سیاست ڈاٹ کام)۔ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل نے موجودہ کرکٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ونڈے اور ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں بولروں کی مشکلات بڑھتی جار رہی ہیں۔ ٹوئنٹی 20 کرکٹ اور ونڈے قوانین میں تبدیلی سے کافی فرق پڑا ہے۔ سعید اجمل نے کہا کہ وقت اب کافی بدل چکا ہے، ان دنوں بولروں کے لئے کھیل میں کچھ بھی نہیں

حیدرآباد کو آج پنجاب کے خلاف سخت مقابلہ کا سامنا

شارجہ۔ 21؍اپریل (سیاست ڈاٹ کام)۔ ابتدائی مقابلوں میں ہمالیائی نشانہ کا کامیاب تعاقب کرنے کے بعد کنگس الیون پنجاب ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوصلے کافی بلند ہیں اور وہ کل یہاں شارجہ میں کھیلے جانے والے مقابلہ میں سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف بھی اپنی فتوحات کے سلسلہ کو برقرار رکھنے کے لئے کوشاں ہوگی جب کہ سن رائزرس حیدرآباد کے لئے پنجاب کے خ

ابھی تو شروعات ہے: گلین میکسویل

شارجہ۔ 21؍اپریل (سیاست ڈاٹ کام)۔ کنگس الیون پنجاب کے جارحانہ بیٹسمین گلین میکسویل نے راجستھان رائلز کے خلاف بھی ایک غیر معمولی اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں متواتر دوسری مرتبہ اہم رول ادا کیا ہے، لیکن وہ ان مظاہروں سے ہنوز مکمل طور پر مطمئن نہیں ہیں، کیونکہ ان کی کہنا ہے کہ انھوں نے ابھی تو آدھا کام ہی کیا ہے، کیونکہ وہ مقابل

شام کاکرا کی یوتھ اولمپکس میں رسائی

نئی دہلی۔ 21؍اپریل (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہندوستانی باکسر شام کاکرا نے آئندہ برس منعقد شدنی یوتھ اولمپکس میں رسائی کو یقینی بنالیا ہے جیسا کہ انھوں نے یہاں بلغاریہ کے مقام صوفیہ میں رواں ورلڈ یوتھ چمپئن شپ کے سیمی فائنل میں اس وقت رسائی حاصل کرلی، جب کوارٹر فائنل میں انھیں سنسنی خیز کامیابی حاصل ہوئی۔ آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے با

سندھو اور سریکانت سے ایشین بیڈمنٹن چمپئن شپ میں اُمیدیں

نئی دہلی۔ 21؍اپریل (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہندوستان کی نمبر ایک بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال نے پہلے ہی ٹورنمنٹ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے، لہٰذا اب ہندوستان کی ایک اور اُبھرتی کھلاڑی پی وی سندھو اور قومی چمپئن کے سریکانت سے کوریا میں کل شروع ہونے والے ایشین بیڈمنٹن چمپئن شپ میں اُمیدیں وابستہ ہوچکی ہیں۔ اولمپک برانز میڈلسٹ سائنا جنھوں نے

اسپاٹ فکسنگ تحقیقات : تین رکنی کمیٹی قائم کرنے بورڈ کی تجویز

ممبئی 20 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اور بیٹنگ اسکینڈل کی وجہ سے اپنے امیج پر اٹھنے والے سوالات سے پریشان بی سی سی آئی نے آج سپریم کورٹ سے تجویز کیا کہ تین اہم شخصیتوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق کرپشن کے الزامات کی تحقیقات ہوسکیں۔ کرکٹ بورڈ کی طاقتور ورکنگ کمیٹی کا آج ایک ہنگا

دہلی اور چینائی کا آج مقابلہ ۔ کارتک کا دھونی کی ٹیم سے ٹکراؤ

ابوظہبی 20 اپریل ( پی ٹی آئی ) آئی پی ایل سیزن سات کے اپنے افتتاحی میچ میں شکست کھانے کے بعد سابق چمپئنس چینائی سوپر کنگس کا مقابلہ کل دہلی ڈیر ڈیولس کے ساتھ ہونے والا ہے اور چینائی سوپر کنگس کی ٹیم اس میچ میں کامیابی کیلئے ہر ممکن جدوجہد کریگی ۔ دہلی ڈیر ڈیولس کی ٹیم اس ٹورنمنٹ میں بہتر مظاہرہ کر رہی ہے اور اس کے کھلاڑیوں میں جوش و جذبہ

گورو سولنکی ورلڈ چمپئن شپ باکسنگ کے کوارٹر فائنلس میں داخل

نئی دہلی 20 اپریل ( پی ٹی آئی ) ایشین سلور میڈلسٹ گورو سولنکی ورلڈ یوتھ باکسنگ چمپئن شپ کے ایک مقابلہ میں ناسازی طبیعت کے باوجود کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنلس میں رسائی حاصل کرلی ۔ سورو سولنکی ان دنوں بخار کا شکار ہیں اور انہیں ٹیم ڈاکٹر کی خدمات بھی حاصل نہیں رہیں۔ یہ مقابلے صوفیا بلغاریہ میں منعقد ہو رہے ہیں۔ گورو سولنکی نے

ظہیرخان کی شاندار بولنگ کے باوجود ممبئی کودوسری شکست

دبئی۔19اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی انڈینس کے فاسٹ بولر ظہیرخان نے رائل چیالنجرس بنگلور کے حریف کپتان ویراٹ کوہلی اور یوراج سنگھ کو ایک ہی اوور میں صفر پر آوٹ کرتے ہوئے مقابلے میں دلچسپی پیدا کردی تھی‘لیکن ممبئی انڈینس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور بورڈ پر اتنے رنز ہی درج نہیں کئے تھے جس کو بولر بہ آسانی دفاع کرتے ۔ لہذا بنگلور نے 7و

ناقابل تسخیر پنجاب اور راجستھان کے درمیان آج مقابلہ

شارجہ۔19اپریل(سیاست ڈاٹ کام ) انڈین پریمیئر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کی مہم کا کامیاب آغاز کرنے والی راجستھان رائلز کا کل مقابلہ کنگس الیون پنجاب سے ہوگا اور اس دلچسپ مقابلہ میں دونوں ہی ٹیمیں اپنے ناقابل تسخیر موقف کو وسعت دینے کی خواہاں ہوں گی ۔ کنگس الیون پنجاب نے طاقتور تصور کی جانے والی چینائی سوپر کنگس کے خلاف ہمالیائی اسکور کا ک

نڈال کو شکست ‘فیڈرر اور فیرر سیمی فائنل میں

پیرس۔19اپریل ( سیاست ڈاٹ کام )کلے کورٹ کے بادشاہ تصور کئے جانے والے رافل نڈال کی مونٹی کارلو پر حکمرانی ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے کیونکہ کلے کورٹ پر 300ویں کامیابی اور 2005تا 2012ء تک یہاں مسلسل خطابات جیتنے والے نڈال کو جب گذشتہ برس خطابی مقابلہ میں نواک جوکووچ کے خلاف شکست ہوئی تھی لیکن اس مرتبہ ان کی شکست مزید شرمناک ہوچکی ہے کیونکہ کوا

ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم نے سیریز جیت لی

نئی دہلی۔19اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم جس نے میزبان آئرلینڈ کے خلاف تین مقابلوں کی ہاکی ٹسٹ سیریز کے ابتدائی دو مقابلوں میں کامیابی کے ذریعہ سیریز پہلے ہی اپنے نام کرلی تھی اور آج اس نے میزبان ٹیم کے خلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری مقابلے کو 2-2سے ڈرا کرتے ہوئے سیریز کو 2-0 سے اپنے نام کرلیا ہے۔ ہندوستانی خاتون ہاکی ٹی