سندھو اور گرو ایشین بیڈمنٹن کے کوارٹر فائنل میں

گمچیان(کوریا) ۔24اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) نوجوان ابھرتی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو اور آر ایم وی گرو سائی دت نے تین گیند پر مشتمل مقابلے میں کامیابی کے بعد دو لاکھ امریکی ڈالرس کے انعامی رقم کے ٹورنمنٹ ایشین بیڈمنٹن چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ درجہ بندی میں دسویں مقام پر سندھو جنہیں جاپان کی حریف کھلاڑی کے خلاف گذ

شادی کے بعد کارکردگی مزید بہتر ہوگی:اکمل

لاہور۔24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹسمین عمر اکمل کا نے کہا ہے کہ شادی سے ان کی کرکٹ کارکردگی پر اثر نہیں پڑے گا بلکہ یہ مزیدبڑھے گی۔کرکٹرعمر اکمل کی شادی کے موقع پر پیش آنے والے واقعہ پر اکمل برادران نے صحافیوں سے معذرت کر لی۔کرکٹر کامران اکمل اورعمراکمل لاہورپریس کلب پہنچے جہاں انہوں نے عمر اکمل کی مہن

براڈمین سے سچن عظیم تر ، نئی کتاب کا دعویٰ

نئی دہلی ، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ماہرین اب بھی اس نکتہ پر غور و خوض میں مبتلا ہیں کہ سچن تنڈولکر آنجہانی آسٹریلیائی لیجنڈ ڈان براڈمین سے کہیں بہتر بیٹسمین کی حیثیت سے ریٹائرڈ ہوئے لیکن چینائی کے ایک مصنف کا دعویٰ ہے کہ انھیں باضابطہ ثبوت دستیاب ہوگیا ہے جس سے یہ ثابت کیاجاسکے کہ ہندوستانی ماسٹر بلاشبہ دونوں لیجنڈ کھلاڑیوں میں بہت

کیلس جیساکھلاڑی بننا میری کوشش : پجارا

شارجہ ۔ 23 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹوئنٹی 20 فارمٹ میں اپنے قدم جمانے کے لئے کوشاں چتیشور پجارا کو بخوبی پتہ ہے کہ وہ اُس طرح کے جوشیلے کھلاڑی نہیں ہوسکتے جیسے آئی پی ایل میں اُن کے کنگس الیون پنجاب کے بعض ساتھی ہیں۔ لیکن ہندوستانی بیٹسمین کا کہنا ہے کہ وہ جنوبی افریقی لیجنڈ ژاک کیلس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنا منفرد مقام بناسکتے ہیں۔

بنگلہ دیش اور پاکستان کی سیریز میں تاخیر کا امکان

ڈھاکہ ، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آئندہ برس پاکستان کے مجوزہ دورے کو جنوری کی بجائے اپریل تک آگے بڑھادیا۔ اس کا سبب بنگلہ دیشی کرکٹرز کو 2015 کے فروری ، مارچ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ٹریننگ کیلئے دو ہفتے قبل بھیجنا بتائی جارہی ہے۔ یہ فیصلہ بی سی بی کی کرکٹ آپریشنز کمیٹی نے منگل کو اپنے اجلاس میں کیا، جس میں ا

کنگز الیون پنجاب کی مسلسل تیسری فتح

شارجہ ۔ 23 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین پریمیئر لیگ کے جاریہ سیزن کے نویں میچ میں کنگز الیون پنجاب نے سن رائزرس حیدرآباد کو 72 رنز سے شکست فاش دیدی اور اس طرح پنجاب کی ٹیم نے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی ہے۔ منگل کو یہاں پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورس میںچھ وکٹوں کے نقصان پر 193 رن بنائے جس میں گلین میکسویل کے شاندار 95 رنز ش

کولکتہ کو آج طاقتور بنگلور کا سامنا

شارجہ ۔ 23 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جاریہ آئی پی ایل 7 میں ابھی تک ناقابل شکست رائل چیلنجرس بنگلور کی کوشش ہیٹ ٹرک کامیابیوں کی تکمیل ہوگی جب اُنھیں کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کا کل یہاں سامنا ہوگا ۔ اسٹار کھلاڑیوں سے بھرپور بنگلور ٹیم نے اب تک اپنے دونوں مقابلے جیتے ہیں۔ یہ کامیابیاں دھماکو بیٹسمین کرس گیل کی غیرحاضری کے باوجود حاصل ہوئی

سری لنکن کرکٹ کوچ پال فربریس مستعفی

کولمبو ، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کوچ پال فربریس اپنے عہدہ سے مستعفی ہو گئے۔ رپورٹس کے مطابق فربریس نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کرنے کی خاطر اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیا ہے، انہیں انگلینڈ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داری دیئے جانے کا امکان ہے۔ فربریس نے تین ماہ قبل سری لنکن ٹیم کی کوچنگ سنبھالی تھی۔ ان کی ز

ایشین اسنوکر چمپئن شپ ، پاکستان کو بہتر کارکردگی کی توقع

کراچی ، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر پاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ فیڈریشن عالمگیر شیخ نے کہا کہ ٹیم میں شامل کھلاڑی ابھی نئے ہیں لیکن ان سے اچھے کھیل کی توقع ہے۔ 30 ویں ایشین اسنوکر چمپئن شپ میں حصہ لینے والی پاکستانی ٹیم ٹورنمنٹ میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ عالمگیر شیخ نے کہا کہ اس ٹورنمنٹ میں صف اول کے پاکست

آغاز سے قبل ہی آئی سی ایل کو مشکلات کا سامنا

ممبئی ۔22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)گذشتہ دنوں ریلائنس آئی ایم جی نے جب انڈین سوپر لیگ (آئی ایس ایل) کا اعلان کیا تو ایسے کئی نام سامنے آئے جنھیں انگلش پریمیئر لیگ یا لا لیگا کے میچوں میں صرف ٹی وی پر ہی دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔یہ سوال بھی ابھرا کہ کیا آئی ایس ایل ہندوستانی فٹبال کے شائقین کے سامنے میسی، رونالڈو یا نیمر جیسے ہر ہفتے کروڑ

معین خان پاکستانی ٹیم کے منیجر اور چیف سلیکٹر مقرر

کراچی ۔22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نجم سیٹھی کے چیئرمین بننے کے بعد سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ وکٹ کیپر معین خان کو تیسری مرتبہ پاکستان ٹیم میں اہم ترین ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انہیں پاکستان ٹیم کا منیجر اور سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے۔ جبکہ ٹیم کے ساتھ کرکٹ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے کام کرنے والے ایشین براڈ مین ظہیر عباس کیلئے پر

ڈیوڈ بیکھم کا نوجوان کھلاڑیوں کیلئے فنڈز کا اعلان

بیجنگ ۔22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انگلش فٹبال ٹیم کے سابق اسٹار فٹبالر ڈیوڈ بیکھم نے نوجوان فٹبالرز کے لئے فنڈز کا اعلان کر دیا۔ چین کے شہر بیجنگ میں نوجوان کھلاڑیوں میں فٹبال کے فروغ کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹار فٹبالر ڈیوڈ بیکھم نے خصوصی شرکت کی۔ انگلش فٹبالر نے ننھے فٹبالرز کے لئے چیرٹی فنڈز کا بھی اعلان کیا۔ نوجو