کھیل کی خبریں
ظہیر خاں آئی پی ایل سے باہر
نئی دہلی۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی نژاد جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر دہلی ڈیر ڈیولس کے فاسٹ بولر نیتھن کلٹر نائیل کے مقام پر ٹیم میں شامل ہوچکے ہیں جبکہ ممبئی انڈینس کے فاسٹ بولر ظہیر خاں زخمی ہوکر آئی پی ایل 7 کے مابقی مقابلوں سے باہر ہوچکے ہیں۔ علاوہ ازیں دہلی ڈیر ڈیولس کے بیٹسمین سروپ تیواری بھی زخمی ہوکر ٹورنمنٹ سے باہ
مَیں ہنوز صد فیصد صحت یاب نہیں : گیل
ممبئی۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے رائل چیلنجرس بنگلور کے ’’دھماکو بیٹسمین‘‘ کریس گیل نے کہا ہے کہ وہ ہنوز عضلات میں جکڑن کے زخم سے صد فیصد صحتیاب نہیں ہوئے ہیں۔ اس زخم کی وجہ سے کریس گیل اپنی ٹیم کے ابتدائی چار مقابلوں میں شرکت نہیں کرپائے تھے۔ اڈیڈاس فیفا فلیگ بیرئر کی تقریب میں خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی س
کوہلی انٹرنیٹ پر تلاش کی دوڑ میں دھونی سے آگے
نئی دہلی۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے کپتان ویراٹ کوہلی نے آئی پی ایل کے رواں ساتویں سیزن میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ تلاش کئے جانے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا ہے اور وہ اس دوڑ میں ہندوستانی ٹیم کے کپتان اور چینائی سوپر کنگس کے قائد مہیندر سنگھ دھونی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ تیسرے مقام پر آئی پی ایل 7 کے س
ٹوئنٹی 20 میں بے خوف بولنگ کی جائے : ہربھجن
ممبئی۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں غلطی کیلئے کوئی جگہ نہ ہونے کا اعتراف کرنے کے باوجود سینئر آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ مختصر طرز کی کرکٹ میں بولر کو چاہئے کہ وہ بے خوف ہوکر بولنگ کرے اور کھلاڑیوں کی جانب سے اس کی ہمت افزائی کی جائے۔ آئی پی ایل کے رواں سیزن میں ممبئی انڈینس کی نمائندگی کررہے ہربھجن سنگھ نے گزشتہ روز
تھامس اینڈاوبیر کپ کا 18 مئی کو آغاز ، سائنا توجہ کا مرکز
نئی دہلی۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) لندن اولمپک میں ہندوستان کے لئے برانز میڈل حاصل کرنے والی سائنا نہوال اور تھائی لینڈ گرانڈ پری چمپین کے سری کانت 18 تا 25 مئی یہاں سری فورٹ اسپورٹس کامپلیکس میں کھیلے جانے والے تھامس اینڈ اوبیر کپ میں ہندوستانی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ 24 سالہ سائنا نہوال اوبیر کپ مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی
ہاکی ورلڈ کپ کے فاتح قومی کھلاڑیوں کو تہنیت
نئی دہلی۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے لئے ہاکی ورلڈ کپ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی خدمات کی قدر کرتے ہوئے ہاکی انڈیا نے فیصلہ کیا ہے کہ 1975ء میں ہندوستان کو ورلڈ کپ دلوانے والے کھلاڑیوں کی 14 مئی کو کوالالمپور میں ایک تہنیتی تقریب منعقد ہوگی۔ سابق میں ہندوستان کو عالمی چمپین بنانے والے کھلاڑیوں کو تہنیت دیئے جانے کے علاوہ اس تقری
مودی صدر منتخب ، بی سی سی آئی نے آر سی اے کو معطل کردیا
جئے پور ۔ 6 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین پریمیر لیگ کے سابق اور متنازعہ کمشنر للت مودی جوکہ خود پر تاحیات پابندی کے بعد بیرون ملک رہائش اختیار کرنے پر مجبور ہوئے تھے آج وہ راجستھان کرکٹ اسوسی ایشن ( آر سی اے ) کے صدر منتخب ہوئے ہیں لیکن ان کے صدر منتخب ہونے کے فوری بعد بی سی سی آئی نے آر سی اے کو ہی معطل کردیا ہے ۔ مودی نے توقعات کے مطابق آ
نڈال کی ہمشکل بس ڈرائیور سے ملاقات
میڈرڈ۔ 6 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافیل نڈال کے اعزاز میں میڈرڈ میں منعقدہ ایک تہنیتی تقریب میں دلچسپ منظر اُس وقت دیکھنے کو ملا جب اس تقریب میں ایک نہیں بلکہ دو نڈال موجود تھے لیکن ان میں ایک نڈال دنیائے ٹینس میں حکمرانی کرنے والا بے تاج بادشاہ تھا تو دوسرا نڈال میڈرڈ کی سڑکوں پر بس دوڑانے والا ڈرائیور تھا ۔ ن
میری کامیابی رابن سنگھ کی مرہون منت : اسمتھ
نئی دہلی ۔ 6 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈیون اسمتھ کی برق رفتار بیٹنگ اور اس دوران ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین کی جانب سے بنائے جانے والے 79 رنز کی بدولت چینائی سوپر کنگس نے گزشتہ رات دہلی ڈیر ڈیولس کے خلاف 179 رنز کا ہمالیائی اسکور بہ آسانی عبور کرلیا لیکن اسمتھ اپنی اس شاندار کارکردگی کا سہرا رابن سنگھ کے سر سجارہے ہیں ۔ کامیابی کے بعد منعقدہ پر
چینائی اور پنجاب کے درمیان آج طاقتور ٹکراؤ متوقع
کٹک ۔ 6 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) چینائی سوپر کنگس جب یہاں آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن کے مقابلے میں بارہ بتی اسٹیڈیم میں پنجاب کے خلاف میدان سنبھالے گی تو اس کے ذہن میں حریف ٹیم کے خلاف گزشتہ مقابلے میں ہوئی شکست کے حساب کو برابر کرنا ضرور موجود ہوگا ۔ پنجاب ہی وہ ٹیم تھی جس نے چینائی سوپر کنگس کے آئی پی ایل کے ساتویں سیزن کے شاندار آغاز ک
پیٹرسن کی دوبئی اور ہندوستان میں کرکٹ اکیڈیمی
نئی دہلی ۔ 6 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن اکٹوبر میں دوبئی میں کرکٹ اکیڈیمی کا قیام عمل میں لائیں گے جس کے بعد ہندوستان میں بھی ان کی اکیڈیمی شروع ہوگی ۔ پیٹرسن نے کہا کہ وہ دوبئی میں کرکٹ اکیڈیمی کا آغاز اکٹوبر میں کررہے ہیں تاہم مقام کا ہنوز فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ پیٹرسن کے بموجب ان کی کرکٹ اکیڈیمی
ویراٹ کوہلی ہنوز نمبر ایک مقام پر
دوبئی ۔ 6 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ویراٹ کوہلی آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ونڈے درجہ بندی میں بدستور پہلے مقام پر فائز ہیں جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی رویندر جڈیجہ بولروں اور آل راؤنڈرس کی فہرست میں پانچ بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ونڈے درجہ بندی میں ٹی
کولکتہ اور دہلی کے درمیان آج سبقت کی لڑائی
نئی دہلی ۔ 6 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) متواتر چار ناکامیوں کے بعد کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کل کھیلے جانے والے مقابلے میں اسی کی طرح جدوجہد میں مصروف ٹیم دہلی ڈیرڈیولس کے خلاف کامیابی کے ذریعہ اپنے موقوف کو مستحکم کرنے کیلئے کوشاں ہوگی ۔ گوتم گمبھیر کے زیرقیادت کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کیلئے رواں سیزن حالات مشکل ترین ہیں کیونکہ اسے یکے بعد دیگ
ہیرس اور پیٹنسن کی پاکستان سیریز میں شرکت غیریقینی
سڈنی ۔ 6 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی فاسٹ بولر ریان ہیرس کی پاکستان کے خلاف اکٹوبر میں منعقد شدنی متحدہ عرب امارات کی سیریز میں شرکت غیریقینی صورتحال کا شکار ہوچکی ہے ۔ آسٹریلیائی بولنگ کوچ کریگ مائیک ڈرموٹ نے کہا ہے کہ آسٹریلیائی فاسٹ بولنگ شعبہ کی قیادت کرنے والے 34 سالہ فاسٹ بولر ہیرس کی پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں
محمد ایوب کی ورلڈ ویٹرن ٹیبل ٹینس چمپین شپ میں شرکت
حیدرآباد ۔ 6 مئی ۔ ( راست) ورلڈ ویٹرن ٹیبل ٹینس چمپین شپ جو آکلینڈ میں 12 تا 16 مئی انعقاد عمل میں آرہا ہے اس چمپین شپ میں شرکت کرنے کا دعوت نامہ حیدرآباد کے ممتاز ٹیبل ٹینس کھلاڑی کو وصول ہوا ہے۔ محمد ایوب کو نیویارک اور نیوجرسی میں منعقدہ ٹیبل ٹینس چمپین شپ میں شرکت کرنے کا اعزاز حاصل ہے اس سے قبل وہ نیشنل گیمس میں منعقدہ جالندھر کشمیر
گوتم اور رابن کی نصف سنچریوں پر پراوین کی ہیٹ ٹرک بھاری
احمدآباد ۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کے کپتان گوتم گمبھیر نے نہ صرف فام میں واپسی کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی بلکہ 171 رنز کے تعاقب میں ساتھی اوپنر اربن اتھپا کے ہمراہ پہلی وکٹ کیلئے 121 رنز کی صرف 14 اوورس میں پارٹنر شپ نبھائی لیکن درمیانی اوورس میں راجستھان رائلس کے پراین تمبے نے ہیٹ ٹرک لیتے ہوئے کولکتہ نائیٹ رائیڈرس