فیفا کانگریس میں دہلی کا نمائندہ

نئی دہلی ، 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ساکر اسوسی ایشن کی پہلی بار فیفا کانگریس میں نمائندگی ہوگی جبکہ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن نے ڈی ایس اے صدر سبھاش چوپڑہ کو ساؤپاؤلو میں 10 اور 11 جون کی میٹ کیلئے اپنے تین مندوبین میں نامزد کیا ہے۔

فرنچ اوپن: آج شاراپوا ۔ سمونا ہیلپ فائنل

پیرس ، 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق چمپئن روس کی ماریا شاراپوا اب فرنچ اوپن ٹینس کے ایک اور ٹائٹل سے صرف ایک فتح کی دوری پر ہیں، جبکہ ہفتہ کو یہاں فائنل میں ان کا مقابلہ رومانیہ کی سمونا ہیلپ سے ہوگا۔ پیرس میں جاری گرانڈ سلام کے کل منعقدہ پہلے ویمنس سنگلز سیمی فائنل میں روس کی اسٹار کو پہلے ہی سٹ میں کینیڈا کی یوزینی بوچارڈ کے ہاتھوں شکس

ہاکی ورلڈ کپ : ارجنٹینا کی سیمی فائنل امید برقرار

دی ہیگ (نیدرلینڈز) ، 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹینا نے مینس ہاکی ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کا مقام حاصل کرنے کی امید برقرار رکھتے ہوئے نیوزی لینڈ کے مقابل آج یہاں کیوسیرا اسٹیڈیم میں 3-1 کی شاندار جیت درج کرائی ہے۔ گونزالو پیلات کی جانب سے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرنے کی ہیٹ ٹرک نے نیوزی لینڈ کے خلاف ارجنٹینا کے چیلنج کو تقویت بخشی،

پاکستانی نژاد معین علی انگلینڈ کی ٹسٹ ٹیم میںشامل

لندن ، 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ اور ویلز (ای سی بی) کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف 12 جون سے شروع ہونے والی ٹسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ ای سی بی نے پہلی بار تین نئے کھلاڑیوں کرس جارڈن، سیم رابسن اور معین علی کو ٹسٹ ٹیم میں شامل کیا ہے۔ پاکستانی نژاد معین علی اس سے پہلے انگلینڈ کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ایک روزہ م

پی سی بی کا کھلاڑیوں کو مالا مال کرنیکا پروگرام

کراچی، 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) حالیہ مہینوں میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی استقلال سے عاری رہی ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو مالا مال کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔ نئے سنٹرل کنٹراکٹ کے مطابق اگر پاکستانی ٹیم آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں تین ٹاپ ٹیموں بشمول ہندوستان کو سیریز میں شکست دیتی ہے تو اسے 250 فیصد ون بونس ملے گا۔ اس سے قب

فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ

لندن ، 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) یوروگوائے میں 1930ء میں شروع ہونے والے فٹبال کے عالمی مقابلوں نے عالمی جنگ، قدرتی آفات اور دہشت گردی کے واقعات کے پیش منظر میں ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ دعوتی بنیاد پر 13 ممالک کی شرکت سے جن مقابلوں کا آغاز ہوا تھا، آج ان میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے 200 ممالک کی ٹیمیں مقابلہ کرتی ہیں۔

یوروگوائے 1930،

پاکستانی اسپن اٹیک کا خوف آسٹریلیائی اعصاب پر سوار

برسبین، 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ ’’متحدہ عرب امارات میں دھیمی وکٹیں ہماری منتظر ہوں گے، ان کنڈیشنز پر کھیلنے کیلئے ہمیں خصوصی طور پر خود کو تیار ہونا ہو گا‘‘۔ پاکستانی اسپن اٹیک کا مقابلہ کرنے کیلئے کرکٹ آسٹریلیا نے برسبین میں ہندوستانی مٹی سے پچس بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے کیونکہ ا

ورلڈ کپ فٹبال: فیفا قطری حکام سے تفتیش کریگا

زورِک (سوئٹزرلینڈ)، 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے تفتیش کار مائیکل گارشیا قطری حکام سے ملاقات میں 2022 ء کے عالمی کپ کی بولی کے عمل کی قانونی حیثیت کے بارے میں الزامات کے سلسلے میں سوالات کریں گے۔ برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز نے گزشتہ اتوار کو الزام لگایا تھا کہ قطر کو 2022ء کے فٹبال کی عالمی کپ کی میزبانی کا حق دیئے جانے

یوگراج سنگھ کو بھی کینسر کی تشخیص ، امریکہ میں زیرعلاج

نیویارک ، 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے نامور کرکٹر یوراج سنگھ اپنے کینسر سے صحت یاب ہو چکے ہیں لیکن اطلاعات کے مطابق حال ہی میں ان کے والد یوگراج میں گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ اِن دنوں نیویارک کے ایک اسپتال میں داخل 66 سالہ یوگراج سرجری کے ذریعے ٹیومر ہٹانے کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یوگراج میں گلے کے کینس