کھیل کی خبریں
طویل ترین مقابلہ میں کامیابی پر بیحد مسرور ہوں: شاراپووا
پیرس۔ 8؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ ماریا شاراپووا نے فرنچ اوپن فائنل جیتنے کے بعد کہا کہ وہ تین گھنٹے طویل کھیل کے لئے تیار تھیں اور وہ اپنی حریف کے ساتھ سخت مقابلہ کا تہیہ کرچکی تھیں۔ انھوں نے کل رومانیہ کی سمونا ہیلپ کر ہراکر دوسری بار فرنچ اوپن جیت لیا تھا۔ روس سے تعلق رکھنے والی27 سالہ شاراپووا نے 6-4، 6-7(5)، 6-4 سے مقابلہ جیتا۔ اس مقابلہ کی
فٹبال ورلڈ کپ کی اُلٹی گنتی شروع، میزبان برازیل کیلئے مشکلات برقرار
ساؤ پاؤلو۔ 8؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ ورلڈ کپ فٹبال کے آغاز کے لئے اُلٹی گنتی شروع ہوچکی ہے اور صرف چار دن باقی رہ گئے ہیں، لیکن برازیل میں حکام کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ فٹبال ورلڈ کپ کی میزبان برازیل نے بڑے پیمانے پر تیاریوں کا سلسلہ شروع کیا تھا، لیکن ایسا لگتا ہے کہ افتتاحی مرحلہ قریب آنے تک بھی یہ تنازعات تھمنے والے ن
ٹیموں کی درجہ بندی، دفاعی چمپئن اسپین سرفہرست
فٹبال کی عالمی تنظیم ’فیفا‘ کی جاری کردہ تازہ رینکنگ کے مطابق انگلینڈ برازیل میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے سب سے سخت گروپ میں ہے۔ انگلش ٹیم اس وقت عالمی درجہ بندی میں دسویں نمبر پر ہے اور ورلڈ کپ میں اسے گروپ ڈی میں یوروگوائے، اٹلی اور کوسٹریکا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ کلِک فٹبال کے عالمی کپ پر خصوصی ضمیمہ ان ٹیموں میں سے یوروگوائے سا
ویمنس ہاکی ورلڈ کپ نیدرلینڈ سیمی فائنل میں داخل
دی ہیگ (نیدرلینڈ)۔ 8؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ اولمپک سلور میڈلسٹ نیدرلینڈ نے ویمنس ہاکی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف 2-0 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ کیوسیرا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کم لیمرس نے 57 ویں منٹ میں پہلا گول بنایا۔ ناؤمی نے 65 ویں منٹ میں دوسرا گول بناتے ہوئے ٹیم کی کامیابی یقینی بنائی۔ نیدر
کرسٹیانو رونالڈو کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک
لزبن۔ 8؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ پرتگال فٹبال انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ کرسچیانو رونالڈو زخمی ہیں جس کے بعد 29 سالہ پرتگالی اسٹرائیکر میکسیکو کے خلاف وارم اَپ میچ میں شریک نہیں ہوسکے۔ رونالڈو کی گھٹنے کی چوٹ نے انھیں گزشتہ ہفتے یونان کے خلاف ہونے والے میچ میں بھی شرکت نہیں کرنے دی۔ پرتگالی فٹبال انتظامیہ کے مطابق رونالڈو کے لیے خاص ط
نڈال کو نویں فرنچ اوپن ٹائٹل کیلئے آج جوکووچ کا سامنا
پیرس ، 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) سربیا کے نواک جوکووچ اور اسپین کے رفائل نڈال فرنچ اوپن گرانڈ سلام ٹینس ٹورنمنٹ کے فائنل میں کل یہاں مدمقابل ہوں گے۔ جمعہ کو رولینڈ گیروس میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں سکنڈ سیڈ جوکووچ نے 18 ویں رینکنگ کے حامل لیٹویا کے ارنسٹ گلوس کو چار سٹوں میں شکست دی۔ میچ کا اسکور 6-3، 6-3، 3-6 اور 6-3 رہا۔ فائنل میں اُن کا م
محمد سمیع نے ماڈل سے شادی کرلی
کولکاتا، 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے پیس بولر محمد سمیع نے کولکاتا کی ماڈل حَسین جہاں کے ساتھ شادی کرلی ہے۔ تقریب استقبالیہ کا مرادآباد کی فائیو اسٹار ہوٹل میں اہتمام کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق سمیع اور حسین جہاں کی شادی ایک ماہ قبل کولکاتا میں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) 2014ء کے دوران ہوئی، اور تقریب استقبالیہ کل جمعہ کو قریبی
فرانسیسی کھلاڑی ربیری ورلڈ کپ سے باہر
پیرس ، 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی کھلاڑی فرینک ربیری زخمی ہونے کے باعث برازیل میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ربیری کو جمعہ کی شام اس وقت اسپتال لے جایا گیا جب انھوں نے پریکٹس سیشن کے دوران کمر کے نچلے حصے میں تکلیف کی شکایت کی۔ ڈاکٹروں نے ان کے ٹسٹ کرنے کے بعد بتایا کہ انجری زیادہ ہے اور وہ برازیل میں اس ماہ منعقد ہون
ایشین گیمز 2019ء کی میزبانی پر ابھی غور نہیں ہوا : آئی او اے
حیدرآباد ، 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر انڈین اولمپک اسوسی ایشن این رامچندرن نے سکریٹری جنرل راجیو مہتا کے ایسے دعوؤں کی واضح طور پر تردید کردی ہے کہ ہندوستان 2019ء ایشین گیمز کیلئے بولی لگائے گا کیونکہ منتخب میزبان ویتنام نے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔ صدر آئی او اے نے بیان کیا کہ یہ معاملہ پر ابھی غور ہی نہیں ہوا ہے۔ رامچندرن نے کل شام یہ
’’میں شاید دو سال زیادہ کھیل گیا‘‘
ملبورن ، 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق آسٹریلیائی کپتان رکی پانٹنگ جو 2012ء میں ریٹائر ہوئے، ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے انٹرنیشنل ریٹائرمنٹ میں دو سال تاخیر کی جو نئی نسل سے بہتر طور پر نمٹنے کیلئے ٹیم کی مدد کرنے کیلئے میری سعی رہی۔ پانٹنگ جنھوں نے آسٹریلیا کیلئے 168 ٹسٹ میچز کھیلے، کہا کہ وہ محض اس لئے کھیلتے رہے کیونکہ وہ آسٹریلیا کے