کھیل کی خبریں
تلنگانہ کیسری کا 27 جون کو قلی قطب شاہ اسٹیڈیم میں انعقاد
حیدرآباد۔ 24؍ جون ( راست) کے سی آر لیگ چمپین شپ ’’تلنگانہ کیسری‘‘ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ خازن حیدرآباد امیچر ریسلنگ اسوسی ایشن و آندھرا کیسری بھارت کمار ‘ خالد بن محمد بامعس پہلوان کے بموجب تلنگانہ کیسری مقابلوں کا قلی قطب شاہ اسٹیڈیم حیدرآباد پر انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ 26 ؍ جون کو صبح 11 بجے تا 6 بجے شام تک پہلوانوں کا اسٹیڈ
نیمر کا اسٹار مظاہرہ ‘ برازیل ناک آوٹ مرحلہ میں
براسیلیا ۔ 24 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) برازیل کے ابھرتے ہوئے نوجوان فٹبال کھلاڑی 22 سالہ نیمر نے کیمرون کے خلاف اپنی ٹیم برازیل کی 4-1 گول کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا ۔ نیمر پھر ایک مرتبہ برازیل کی کامیابی کے معمار ثابت ہوئے جیسا کہ انہوں نے مقابلہ کے آغاز پر 17 ویں منٹ میں پہلا گول بناتے ہوئے ٹیم کو کیمرون کے خلاف سبقت دلوائی ۔ بعدازاں 34 و
الجیریا کی 32 برس بعد ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی
کوریا کے خلاف 4-2 کی شاندار کامیابی
اسلام سلیمانی، رفیق حلیش، عبدالمومن جابو اور یٰسین ابراہیمی کے گول
گروپ ایچ سے ناک آؤٹ مرحلہ میں رسائی کے امکانات روشن
ورلڈ کپ سے قبل ہند۔ آسٹریلیا ٹسٹ اور ونڈے سیریز
ملبورن۔ 23؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ دفاعی چمپئن ہندوستانی ٹیم کو آئندہ برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقد شدنی ورلڈ کپ میں شرکت سے قبل آسٹریلیائی حالات سے خود کو ہم آہنگ کرنے کا ایک بہترین موقع دستیاب ہورہا ہے، کیونکہ ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیائی ٹیم ہندوستان کی ٹسٹ اور سہ رُخی سیریز میں میزبانی کررہا ہے۔ ہند۔ آسٹریلیا سیریز 4 دس
امریکہ بمقابلہ پرتگال میچ ڈرا، رونالڈو کو آئندہ مرحلہ میں رسائی کی اُمید
پورتو الگیرہ۔ 23؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ ورلڈ کپ 2014ء کے گروپ جی میں امریکہ کے خلاف پرتگال نے آخری لمحات میں انتہائی ڈرامائی انداز میں گول کرکے میچ کو برابری پر ختم کردیا اور اس طرح پرتگال کی اگلے مرحلے میں رسائی کی اُمیدیں برقرار ہیں۔ پرتگال کے مشہور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے گھٹنے میں تکلیف کے باوجود پورا میچ کھیلا۔ امریکہ نے میچ کے
روس کو شکست، بلجیم ناک آؤٹ مرحلہ میں داخل
پورتو الگیرہ۔ 23؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ ورلڈ کپ 2014ء کے گروپ ایچ کے ایک مقابلہ میں بلجیم نے روس کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلہ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ بلجیم نے ابھی تک دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اگر بلجیم اپنے گروپ میں سرفہرست مقام حاصل کرلیتی ہے تو وہ گروپ جی کی دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کے ساتھ اپنا ناک آؤٹ
سچن کے اعزاز میں سکّہ جاری
لندن۔ 23؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ برطانیہ کی مشہور ایسٹ انڈیا کمپنی نے ہندوستانی سابق ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر کے اعزاز میں سکّے جاری کئے ہے۔ ان سونے کے سکوں کی فی کس قیمت 12 ہزار پونڈ مقرر کی گئی ہے۔ سچن تنڈولکر جنھوں نے ہندوستانی کرکٹ کی 24 برسوں تک نمائندگی کرتے ہوئے ایک شاندار کریر قائم کیا ہے اور ان کے اعزاز میں برطانوی کمپنی نے 210 مخص
آسٹریلیا اوپن کا آج آغاز، سائنا بہتر مظاہرے کیلئے پُرعزم
سڈنی۔ 23؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ گزشتہ ہفتہ کوارٹر فائنل سے اخراج کے بعد ہندوستان کی نمبر ایک بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کل یہاں شروع ہونے والے آسٹریلین بیڈمنٹن اوپن میں بہتر مظاہرے کے لئے پُرعزم ہیں۔ 7.5 لاکھ ڈالرس انعامی رقم کے اس ٹورنمنٹ میں سائنا نہوال سے بہتر مظاہرے کے لئے اُمیدیں وابستہ ہیں، کیونکہ 23 سالہ ہندوستانی کھلاڑی گزشتہ
ایزرنکا کی پیش قدمی، اسٹوسر کو شکست
ومبلڈن۔ 23؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ سیزن کے تیسرے گرانڈ سلام میں زخموں سے صحت یابی کے بعد وکٹوریہ ایزرنکا نے پہلے مقابلہ میں لوسک بارونی کو 6-3، 7-5 سے شکست دی، تاہم سابق یوایس اوپن چمپئن سمنتا اسٹوسر کو بلجیم کی یانینا وکمیئر کے خلاف پہلے ہی راؤنڈ میں راست سیٹوں میں 6-3، 6-4 کی شکست برداشت کرنی پڑی جوکہ ٹورنمنٹ کا ایک حیران کن نتیجہ ہے۔ م
ورلڈ کپ میں ایشیائی ٹیمیں ہنوز پہلی کامیابی سے دور
کیوبا (برازیل)۔ 23؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کی ٹیمیں 24 برسوں کے دوران ورلڈ کپ میں اپنے مایوس کن مظاہروں کی سمت آگے بڑھ رہی ہے، جیسا کہ ایشیائی ٹیموں میں جاپان، جنوبی کوریا، ایران اور آسٹریلیائی ٹیم برازیل میں رواں ورلڈ کپ میں ہنوز اپنی پہلی کامیابی سے دور ہے۔ تازہ ترین نتائج میں جنوبی کوریا کو افریقی ٹی
اٹلی آج شرمناک اخراج سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے کوشاں
ناٹل۔ 23؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ چار مرتبہ کی عالمی چمپئن اٹلی کی ٹیم برازیل میں رواں فیفا ورلڈ کپ 2014ء میں جدوجہد میں مصروف ہے اور کل اسے یوروگوائے کے خلاف کھیلے جانے والے مقابلہ میں ’کرو یا مرو‘ صورتِ حال کا سامنا ہے اور اٹلی کی ٹیم کوشاں ہے کہ وہ اس مقابلہ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے خود کو ورلڈ کپ سے شرمناک اخراج سے محفوظ رکھے۔ کل کھیل
دھونی کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم اِنگلینڈ روانہ
ممبئی ۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی مضبوط ٹیم کے خلاف 9 جولائی سے ٹرینٹبرج، ناٹنگھم میں شروع ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی کرکٹ سیریز کے دوران موقع ملتے ہی میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرنا اور آخر تک اسے برقرار رکھنا اہم ہوگا ۔ دھونی نے انگلینڈ روانگی سے قبل پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارے
میسی کے عمدہ مظاہرہ کے باعث ارجنٹینا اگلے مرحلے میں داخل
بیلو ہریزنٹ (برازیل)۔22 جون (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ کپ 2014ء کے گرو پ ایف کے ایک میچ میں ارجنٹینا نے کھیل کے اضافی منٹوں میں ایران کے خلاف گول کرکے دوسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ ایران نے عمدہ دفاعی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 90 منٹ تک ارجنٹینا کے فاروڈز کی ایک نہ چلنے دی لیکن میچ کے اختتامی منٹوں میں لیونل میسی نے ایران کی اُمیدوں پر پانی پ
ہالینڈ اور چلی کے درمیان ہوگی، سرفہرست بننے کی جنگ
ساؤ پالو(برازیل)۔22 جون (سیاست ڈاٹ کام)ہالینڈ اور چلی کے درمیان پیر کو یہاں گروپ بی میں سرفہرست رہنے کیلئے مقابلہ ہوگا اور یہ دونوں ہی ٹیمیں پری کوارٹر فائنل میں پانچ مرتبہ کی عالمی چمپین برازیل کے خلاف کھیلنے سے بچنے کی کوشش کریں گی۔دونوں ہی ٹیمیں اپنے پہلے دو میچ جیت کر آخری 16 میں جگہ بنا چکی ہیں اور دونوں ٹیموں کے 6-6 پوائنٹس ہیں۔
فیفا ورلڈ کپ : آج کروشیا کیلئے ’’کرو یا مرو‘‘ کا مرحلہ
رسیفے (برازیل)۔22 جون (سیاست ڈاٹ کام) کروشیا کے نیکو کووواچ نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کے لئے پیر کو یہاں میکسیکو کیخلاف ہونے والا مقابلہ فائنل کی طرح ہوگا کیونکہ اس میچ میں کامیابی ہی آخری 16 میں ان کی جگہ پکی کرے گی۔کروشیا نے گروپ اے کے اپنے پہلے میچ میں میزبان برازیل کے ہاتھوں 3-1 کی شکست کے بعد زبردست واپسی کرتے ہوئے کیمرون کو 4-0 سے شکست د
انگلینڈ کے خلاف میتھیوز کا متاثرکن مظاہرہ ، 4 وکٹس
لیڈز۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز نے ٹسٹ کریر کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان انگلینڈ کی پیشرفت کو روک دیا۔ دوسرے ٹسٹ کے تیسرے دن سری لنکا نے دوسری اننگز میں لنچ تک بناء کسی نقصان کے 22 رنز بنالئے۔ قبل ازیں میتھیوز نے 16 اوورس میں 44 رنز دے کر 4 وکٹس لئے۔ انہوں نے 2012ء میں ملبورن میں آسٹریلیا کے خلاف 60 رنز کے عو
بوسینا ہرزوگوینا ورلڈ کپ سے باہر
برازیل۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ کپ کے گروپ ایف کے ایک مقابلے میں نائجیریا سے ہارنے کے بعد بوسنیا ہرزوگوینا کا ورلڈ کپ کا سفر ختم ہو گیا ہے۔گروپ ایف میں ارجنٹینا پہلے ہی دوسرے مرحلے کے کوالیفائی کر چکا ہے۔ اب ایران اور نائجیریا میں سے ایک ٹیم گروپ ایف سے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرسکتی ہنائجیریا اور بوسنیا ہرزوگوینا کے میچ کا ا