کھیل کی خبریں
تیسرا ٹسٹ :ویسٹ انڈیز کے خلاف نیوزی لینڈ کا مستحکم موقف
برج ٹاؤن ( بارباڈوس ) 29 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے آخری اور تیسرے ٹسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک مہمان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مستحکم موقف حاصل کرلیا ہے اور اس نے کھیل ختم ہونے تک تین وکٹس کے نقصان پر 123 رنز اسکور کرلئے ہیں۔ اس طرح اسے جملہ 99 رنوں کی سبقت حاصل ہے ۔ قبل ازیں ویسٹ انڈیز کے بولرس کی اچھی بولنگ کے نتیجہ
ومبلڈن : پئیس اور اسٹیپانک شکست سے بچ گئے : ثانیہ باہر
لندن 29 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) لئینڈر پئیس اور راڈیک اسٹیپانک کی جوڑی ومبلڈن میں شکست سے بچ گئی ہے جبکہ ثانیہ مرزا اور کارا بلیک کی جوڑی وومنس ڈبلز سے خارج ہوگئی ہے ۔ پئیس اور اسٹیپانک سانٹیاگو گونالز اور اسکاٹ لپسکی کے خلاف تین گھنٹوں تک چلے میچ میں سخت جدوجہد کے بعد کامیاب ہوگئی ۔ اس جوڑی کو 3 – 6, 6 – 1, 3 – 6, 6 – 1, 11 – 9 سے کامیابی حاصل ہوئی ۔ ا
رمضان میں ناک آؤٹ مرحلہ‘ مسلم فٹ بالرس کاامتحان
ریسف۔28 جون (سیاست ڈاٹ کام) فٹبال ورلڈ کپ کا ناک آؤٹ مرحلہ ماہ رمضان کے ساتھ ہی شروع ہوا ہے اور ایسے میں میگا ایونٹ کھیلنے والے مسلمان کھلاڑیوں کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ آیا وہ روزے رکھیں یا نہیں۔ اس وقت فرانس، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، بیلجیم، الجیریا اور نائجیریا بشمول دوسری ٹیموں میں مسلمان فٹبالر شامل ہیں۔ ماہرین طب کے مطاق روزے کی حال
فلاحی کاموںاورورلڈکپ پر توجہ مرکوز:آفریدی
کراچی ۔28 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانیکرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور شاہد آفریدی فائونڈیشن کے روح رواں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان نے مجھے عزت، دولت اور شہرت سب کچھ دی اب وقت آگیا ہے کہ میں بھی قوم کیلئے کچھ کروں، اپنے لئے تو سب جیتے ہیں دوسروں کے کام آنے سے قلب کو سکون ملتا ہے۔ بوم بوم شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ سماجی کاموں کے علا
الجیریا پہلی مرتبہ ناک آوٹ مرحلے میں
l اسلام سلیمانی کا روس کے خلاف فیصلہ کن گول
l راونڈ 16 میں پیر کو جرمنی سے مقابلہ
الجیریا نے 1982ء کے بعد ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی حاصل کی ہے اور حسن اتفاق سے 1982ء میں الجیریا نے مغربی جرمنی کو شکست دی تھی اور رواں ورلڈ کپ میں اب اس کا مقابلہ جرمنی سے ہے جس کے خلاف ریکارڈ الجیریا کے حق میں ہے۔
برازیل کا آج چلی کے خلاف سخت امتحاں متوقع
بیلوہاریزونتے (برازیل) ۔ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) فیفا ورلڈ 2014ء کے میزبان ٹیم اس حقیقت سے اچھی طرح واقف ہے کہ کل یہاں راونڈ 16 میں کھیلے جانے والے مقابلہ میں چلی کے خلاف اسے سخت امتحاں کا سامنا ہے۔ برازیل کو چلی کے خلاف تاحال کھیلے گئے 68 مقابلوں میں صرف 8 مرتبہ ناکامی برداشت کرنی پڑی ہے اور گذشتہ 3 ورلڈ کپ کے دوران برازیل نے فتوحات حاصل کی ہ
فیڈرر کا ایک اور شاندار مظاہرہ، نڈال جدوجہد کے بعد کامیاب
لندن ۔ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق عالمی نمبر ایک اور 7 مرتبہ کے چمپیئن راجر فیڈرر نے وملبڈن میں اپنے 18 ویں گرانڈ سلام خطاب کے تعاقب میں ایک اور شاندار کامیابی کے ذریعہ پیشقدمی جاری رکھی ہے جیسا کہ فیڈرر نے سیزن کے تیسرے گرانڈ سلام کے دوسرے راونڈ کے مقابلہ میں اپنے حریف جائس ملر کے خلاف 25 ایسیس اسکور کرتے ہوئے مقابلہ 6-3 ، 7-5 ، 6-3 سے اپنے ن
ارجنٹینا اور نائجیریاکی پیشقدمی، ایران ورلڈ کپ سے باہر
پورٹ الیگرے ۔26 جون (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ 2014 کے گروپ ایف میں پہلے راؤنڈ کے آخری میچوں میں ارجنٹینا نے نائجیریا کو جبکہ بوسنیا نے ایران کو شکست دے دی ہے۔تاہم شکست کے باوجود نائجیریا کی ٹیم ارجنٹینا کے ہمراہ اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہے اور اس گروپ میں ایران اور بوسنیا کا ورلڈ کپ کا سفر ختم ہوگیا ہے۔نائجیریا اور ارجنٹینا کا میچ پورٹ
شکیری کی ہیٹ ٹرک، سوئٹزرلینڈ اور فرانس ناک آؤٹ مرحلے میںداخل
ریو ڈی جنیرو ۔26 جون (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ 2014 کے گروپ ای سے فرانس اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیموں نے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی ہے جبکہ ہونڈاروس اور ایکواڈور کی ٹیمیں ٹورنمنٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔گذشتہ روز کھیلے گئے میچوں میں جہاں سوئٹزرلینڈ نے ہونڈاروس کو 2-0 گول سے شکست دی وہیں فرانس اور ایکواڈور کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ف
سوریز کو کاٹنے کی عادت چھوڑ نے میں وقت لگے گا:ماہر نفسیات
ریسف،برازیل۔26 جون (سیاست ڈاٹ کام ) لوئس سوریزکی کترنے کی حرکت پر ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ سوریز اپنی اس عادت کو چھوڑ تو سکتے ہیں لیکن اس میں کافی وقت لگے گا۔ ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ میں نے سوریز کی ویڈیو دیکھی ہے جس میں وہ میچ کے دوران گول نہ ہونے پر مایوس اورناراض نظر آئے اور بالاخر انہوں نے اپنا غصہ حریف اطالوی کھلاڑی چیلینی پر