کھیل کی خبریں
یونس خان کو ونڈے ٹیم میں شامل نہ کیا جانا یقینی
کراچی۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق کپتان یونس خان کو ونڈے انٹرنیشنل کیلئے نظرانداز کیا جانا یقینی ہوچکا ہے کیونکہ ٹیم تھنک ٹینک اس نتیجہ پر پہنچی کہ سینئر بیٹسمین ونڈے فارمیٹ کیلئے موزوں نہیں ہے اور ٹیم کو آئندہ سال کے ورلڈ کپ کی تیاری کی ضرورت ہے۔ ٹیم انتظامیہ لاہور میں جاریہ ہفتہ اجلاس منعقد ہوا جس میں مجوزہ دورۂ سری
فیڈرر کے آج ریکارڈ8ویں ومبلڈن کی راہ میں جوکووچ
l نواک کو دوسرا ومبلڈن اور پہلا مقام کا موقع
l یو ایس اوپن 2007 کے بعد دونوں کھلاڑیوں میں پہلا گرانڈ سلام فائنل
فیڈرر 18واں گرانڈ سلام حاصل کرتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دینے والے معمرترین کھلاڑی بن سکتے ہیں کیونکہ 1975ء میں آرتھر نے 31برس کی عمر میں گرانڈ سلام خطاب حاصل کیا تھا ۔
برازیل 12 برس بعد ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں
ریوڈی جنیرو۔ 5جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) برازیل نے فٹبال کے 20ویں ورلڈ کپ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں کولمبیا کو2-1 گول سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔برازیلی ٹیم 12 برس کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس نے آخری سیمی فائنل 2002 کے ورلڈ کپ میں کھیلا تھا۔دوسرے کوارٹر فائنل میں برازیل کی ٹیم نے اس کھیل کا مظ
موہن کو ایشین یوتھ چمپئن شپ میں سلور میڈل
حیدرآباد۔5جولائی ( راست) حیدرآباد پبلک اسکول کے پانچویں جماعت کے طالب علم کے موہن کو ازبکستان کے شہر تاشقند میں منعقدہ ایشین یوتھ چیس چمپئن شپ میں دوسرا مقام حاصل ہواہے جیسا کہ حیدرآبادی کھلاڑی نے اوپن انڈر 10زمرہ میںمقابلہ کیا تھا ۔ کامیابی پر دوست احباب کے علاوہ اسکول انتظامیہ نے مبارکباد دی ۔
جرمنی چوتھی مرتبہ سیمی فائنل میں داخل
ریوڈی جنیرو۔ 5جولائی (سیاست ڈاٹ کام )ورلڈکپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں جرمنی نے فرانس کو ایک گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔جرمنی کی ٹیم چوتھی مرتبہ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ریو ڈی جنیرو کے ماراکانا اسٹیڈیم میں کھیلے مقابلے میں آغاز سے ہی جرمن ٹیم حاوی رہی اور اس نے گیند زیادہ عرصے اپنے قبض
ارجنٹینا کا آج بیلجیم اور ہالینڈ کا کوسٹاریکا سے مقابلہ
براسیلیا۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹینا پھر ایک مرتبہ اپنے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی پر انحصار کرے گی جیسا کہ کل وہ یہاں اپنے کوارٹر فائنل مقابلہ میں بیلجیم کے خلاف اس مرحلہ کی ناکامیوں کے سلسلہ کو توڑنے کی خواہاں ہوگی۔ کامیابی کا مرکز ارجنٹینا کا قطعی 4 ٹیموں میں شمار ہوجائے گا جہاں وہ سیمی فائنل میں ہالینڈ یا کوسٹاریکا سے مقابلہ
شاراپوا کو سوشیل میڈیا پر شائقین نے آڑے ہاتھوں لیا
نئی دہلی۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر کو نہ پہچاننے کا روسی ٹینس اسٹار ماریا شاراپوا کو شدید نقصان ہورہا ہے اور سوشل میڈیا پر سچن تنڈولکر کے شائقین نے نہ صرف ماریا شاراپوا پر شدید تنقید کی بلکہ اپنے غصے کا بھی اظہار کیا اس کے بعد عوامی سطح پر 5 مرتبہ کی گرانڈ سلام چمپیئن شاراپوا کی مقبو
اگست میں افتتاحی وومنس چمپیئن شپ کا انعقاد
دبئی ۔ 4 جولائی(سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی کے افتتاحی وومنس چمپیئن شپ کا انعقاد ماہ اگست میں ہوگا اور 2017ء ورلڈ کپ میں رسائی کیلئے نئے قواعد پر بھی عمل کیا جائے گا۔ میڈیا ریلیز کے بموجب چمپیئن شپ کا جب اگست میں آغاز ہوگا تو سرفہرست 8 ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف مدمقابل ہوں گی جس کے بعد آئی سی سی ورلڈ میں ٹیموں کی رسائی کا فیصلہ ہوگا۔ ہر مقابلہ
نئے معاہدہ سے پاکستانی کھلاڑیوں کو بہتر مالی فوائد
کراچی ۔ 4 جولائی(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے کھلاڑیوں کو جو نیا سنٹرل کنٹراکٹ دیا ہے وہ کھلاڑیوں کیلئے مالی فوائد ثابت ہورہا ہے۔ کھلاڑیوں کو ٹسٹ، ونڈے اور ٹوئنٹی 20 کی فیس میں اضافہ حاصل ہوا ہے۔ اے زمرہ کے کھلاڑیوں کو فی ٹسٹ 5.5 لاکھ روپئے جبکہ ونڈے کیلئے 3.63 لاکھ اور ٹوئنٹی 20 مقابلہ کیلئے 2.75 لاکھ فیس فراہم کی جائے
بوچارڈ آج پہلے اور کیویٹووا دوسرے ومبلڈن خطاب کی خواہاں
لندن ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایجین بوچارڈ گرانڈ سلام کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی پہلی کینیڈا کی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے اور کل ومبلڈن 2014ء کے خطابی مقابلہ میں ان کا مقابلہ 2011ء کی چمپیئن چیک جمہوریائی کھلاڑی پیٹرا کیویٹوا سے ہوگا۔ 20 سالہ بوچارڈ تیسری مرتبہ خوش قسمت ثابت ہونے کیلئے اپنی تمام توانائیاں کل کے مقابلہ م
فیڈرر اور جوکووچ سیمی فائنل میں داخل ‘مرے کو شکست
لندن۔3جولائی( سیاست ڈاٹ کام ) دفاعی چمپئن اینڈی مرے کا اپنے خطاب کے کامیاب دفاع کا خواب کوارٹر فائنل میں چکنا چور ہوگیا جیسا کہ انہیں بلغاریہ کے گریجار ڈیمترو کے خلاف راست سیٹوں میں شکست برداشت کرنی پڑی لیکن دیگر دو سابق چمپئن راجر فیڈرر اور نواک جوکووچ جدوجہد کے باوجود کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ خا