ای سی بی سربراہ ‘ کولئیر مستعفی ہونے کا امکان
لندن 13 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈیوڈ کولئیر امکان ہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکیٹیو کے عہدہ سے مستعفی ہوجائیں گے ۔ برطانوی ذرائع ابلاغ نے یہ بات بتائی ۔ سمجھا جارہا ہے کہ جاریہ انگلش سیزن کے بعد کولئیر سبکدوش ہوجائیں گے ۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس صورتحال سے نمٹنے بورڈ کی جانب سے عارضی تقرر عمل میں لایا جائیگا ۔ 5