مورکل نے ٹسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کر لی

کولمبو ۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر مورنی مورکل نے ٹسٹ میں وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کر لی۔ انہوں نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹسٹ کی دوسری اننگز میں حاصل کیا۔ 29 سالہ مورکل 200 ٹسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے جنوبی افریقہ کے چھٹے بولر بن گئے ہیں۔ دراز قد فاسٹ بولر نے کولمبو ٹسٹ کے چوتھے دن سری لنکا کے کتھروان وتھانگ

کرکٹ کپتانوں پر آئی سی سی کی تنقید

دبئی ۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے کرکٹ کپتانوں کو تاکید کی ہے کہ وہ آئی سی سی میچ ریفریز کے فیصلوں کا احترام کریں اور ان پر تنقید کرکے آئی سی سی کے سزا و جزا کے عمل کو کمزور نہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انگلینڈ اور ہندوستان کے درمیان پہلے ٹسٹ کے تنازعہ کے تناظر میں کی

کرکٹ کھیلنے کی خاطر امریکی شہریت ٹھکرادی : ناصر جمشید

اسلام آباد۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے شہرت یافتہ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین ناصر جمشید نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی خاطر امریکی شہریت ٹھکرادی ۔ کرکٹ میری نس نس میں بسی ہوئی ہے ، مثبت سوچ مجھے کھیلتے ہوئے کسی قسم کے دبائو میں مبتلا نہیں ہونے دیتی۔رنز بنانے کے لیے مخالف بولرز کی ویڈیو دیکھتا ہوں۔ اپنے ایک

تیسراٹسٹ : انگلینڈ کو ہندوستان کے خلاف مستحکم موقف

ساؤتھمپٹن 27 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ نے تیسرے کرکٹ ٹسٹ کے پہلے دن کا چائے کے وقفہ سے قبل کپتان الیسٹر کک اور تیسرے نمبر کے بلے باز گیری بالانس کی 100 رن سے زیادہ کی غیر مختتم رفاقت میں آخری اطلاعات ملنے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 183 رن بنالئے تھے اور دونوں ہی بلے باز اپنی نصف سنچریاں مکمل کرکے کھیل رہے تھے ۔ آخری اطلاعات ملنے تک کپتان

سری لنکا کے خلاف افریقہ کو جیت کیلئے 331 رن درکار

کولمبو 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرا ٹسٹ میچ دلچسپ مرحلہ میں داخل ہوگیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ نے آج چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 38 رن بنالئے تھے جبکہ اسے ٹسٹ میں کامیابی کیلئے کل مزید 331 رنز درکار ہیں۔ اس سے قبل سری لنکا نے کمار سنگاکارا کی نصف سنچری اور دوسرے

انگلش ٹیم کے انتخاب میں خامیاں ‘ سیریز شکست کا اندیشہ : چیپل

لندن 27 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق آسٹریلیائی کپتان ایان چیپل نے کہا کہ ہندوستان کے خلاف سیریز کیلئے انگلش ٹیم کا انتخاب نقائص سے بھرپور رہا ہے اور اب ان غلطیوں کا ٹیم کو شکست کی صورت میں خمیازہ بھگتنا پڑسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹسٹ سیریز میں کامیابیوں کیلئے ٹیم کا انتخاب اور ٹیم کی حکمت عملی اہمیت کی حامل ہوتی ہے لیکن انگلش ٹیم نے

ایشانت شرما تیسرے ٹسٹ کیلئے ٹیم سے باہر

ساؤتھمپٹن 27 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) لارڈز ٹسٹ میں ہندوستان کی کامیابی کے مین آف دی میچ ایشانت شرما انگلینڈ کے خلاف آج سے شروع ہوئے تیسرے ٹسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کے ٹخنے میں زخم ہے ۔ ٹاس سے عین قبل یہ اعلان کیا گیا کہ ایشانت شرما زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں اور ان کی بجائے ٹسٹ ٹیم میں پہلی مرتبہ پنکج سنگھ کو موقع دیا گیا ہے

بندرا کو گولڈ اور ملائیکا کو سلور میڈل

نئی دہلی ۔26جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے اسٹار اتھلیٹ ابھنیو بندرانے اپنے پسندیدہ 10میٹر ایئر رائفل ایونٹ میں یہاں گلاسگو کامن ویلتھ گیمس میں ہندوستان کیلئے ایک اور گولڈ میڈل حاصل کیا ہے ۔ بیسویں کامن ویلتھ گیمس میں 31سالہ بندرا نے اعصاب شکن لمحات میں خود پرقابو رکھتے ہوئے یہ کامیابی 205.3نشانات کے ذریعہ حاصل کی ہے ۔ ہندوستان کی

ای سی بی کی سیاست ‘ کُک ہنوز کپتان :پیٹرسن

لندن۔26جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) انگلش کرکٹ ٹیم سے متنازعہ ٹیم سے باہر ہونے والے کیون پیٹرسن نے اپنے ٹیلی گراف کیلئے تحریر کردہ تازہ مضمون میں لکھا ہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ ( ای سی بی ) کی سیاست کی وجہ سے الیسٹرکُک ہنوز ٹیم کے کپتان برقرار ہیں کیونکہ انتظامیہ میں کئی ایسے عہدیدار موجود ہیں جن کی کپتان کو مکمل حمایت حاصل ہے ۔

سنجیتا اور سوکھین کی سنہری فتوحات، پہلے دن ہندوستان کو7 میڈلس

گلاسگو ۔ 25 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گلاسگو میں شروع ہوئے 20 ویں کامن ویلتھ گیمز میں ہندوستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے دن 7 میڈلس حاصل کئے ہیں جس میں رواں ایونٹ ہندوستان کیلئے کے سنجیتا چھانو نے پہلا گولڈ میڈل ویٹ لفٹنگ میں حاصل کیا جبکہ اسی زمرہ میں سکھین دے نے بھی ہندوستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ پہلے دن جہاں سنجیتا اور سوکھ

ہندوستانی ہاکی ٹیم کی مہم کا کامیاب آغاز

گلاسگو ۔ 25 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ہاکی ٹیم نے 20 ویں کامن ویلتھ گیمس کی اپنی مہم کا یہاں نیشنل ہاکی سنٹر میں کامیاب آغاز کرتے ہوئے ویلس کے خلاف 3-1 کی کامیابی حاصل کی۔ عالمی درجہ بندی میں 9 ویں مقام پر فائز ہندوستانی ٹیم نے گلاسگو گیمس میں اپنا پہلا نشان حاصل کر لیا ہے۔ ہندوستان کیلئے مقابلہ کے آغاز پر 20 ویں منٹ میں پہلا گول و