شارا پوا کی پیش قدمی، وینس کو پہلے راؤنڈ میں شکست
سنسناتی اوپن 13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سیزن کے آخری گرانڈ سلام یو ایس اوپن کے آغاز سے قبل یہاں کھیلے جانے والے سنسناتی ماسٹرس میں روسی ٹینس اسٹار ماریا شارا پوا کو امریکی ٹینس اسٹار میڈیسن کیس کو شکست دینے کیلئے جدوجہد کرنی پڑی تاہم شاراپوا نے یہ مقابلہ 6-1، 3-6 ، 6-3 سے اپنے نام کرلیا۔ وینس ولیمس کو روسی سفارووا نے 6-7(2-7) ، 6-3، 6-4 سے شکست دی