کھیل کی خبریں
ہندوستان کو آخری ٹسٹ میں بھی انگلینڈ کے خلاف اننگز شکست کا خطرہ
کنسنگٹن ( اوول ) 17 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں بھی ہندوستان کو ٹسٹ میں اننگز شکست اور سیریز میں 3 – 1 سے شکست کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔ ہندوستان نے جہاں پہلی اننگز میں محض 148 رنز اسکور کئے تھے وہیں اس نے انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 486 رنز اسکور کرنے کا موقع دیا ۔ انگلینڈ کیلئے اس کے
سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں پاکستان شکست کے قریب
کولمبو 17 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کے خلاف جاریہ سیریز کے دوسرے ٹسٹ میں پاکستانی ٹیم شکست کے قریب پہونچ گئی ہے جبکہ اسے کامیابی کیلئے مزید 144 رنز بنانے ہیں اور اس کے پاس محض تین وکٹس بچے ہوئے ہیں۔ پاکستانی بلے بازوں نے دوسری اننگز میں انتہائی ناقص مظاہرہ کیا اور غیر ضروری اسٹروکس لگاتے ہوئے وہ ایک کے بعد دیگر ے پویلین لوٹتے گئے ۔
سنسناٹی اوپن : ایوانوچ نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی
سنسناٹی 17 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی اینا ایوانوچ نے ڈبلیو ٹی اے سنسناٹی اوپن کے سیمی فائنل میں طبیعت کی ناسازی کے باوجود کامیاب جدوجہد کرتے ہوئے ماریہ شارا پورا کے خلاف تین سیٹوں کے مقابلہ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ انہوں نے سیمی فائنل میں شارا پورا کو 6 – 2, 5- 7 , 7 – 5 سے شکست د
’میں بھی بھارت رتن ایوارڈ کا مستحق ‘
چندی گڑھ 17 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) اب جبکہ میجر دھیان چند کا نام بھارت رتن ایوارڈ کیلئے سفارش کیا جاچکا ہے ایک اور ہاکی اسٹار بلبیر سنگھ سینئر نے احساس ظاہر کیا کہ انہوں نے ملک کیلئے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ بھی اس ایوارڈ کی متقاضی ہیں اور انہیں امید ہے کہ انہیں زندگی میں کبھی یہ ایوارڈ حاصل ہوگا ۔ 90 سالہ بلبیر سنگھ سینئر تین مرتبہ ک
سائنہ نیہوال کو پدما بھوشن ایوارڈ سے نوازا جائے
بیڈ مینٹن اسوسی ایشن آف انڈیا کی مرٖکزی حکومت سے نمائندگی
عباس یونین فٹبال کلب ٹورنمنٹ
حیدرآباد 17 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق گول کیپر حسن عباس ہاشم عابدی کی اطلاع کے بموجب عباس یونین فٹبال کلب کے زیر اہتمام 15 تا 20 سال کے لڑکوں کی ہمت افزائی کیلئے فٹبال ٹورنمنٹ 18 تا 21 اگسٹ میدان غدیر دارالشفا پر منعقد کیا جارہا ہے ۔ کنوینر میر علمدار علی و میر یاور علی ہونگے ۔ میر علی محسن خاں میثم و سید علی اکبر عابدی ‘ حسن نواز ریفری کے
سرفراز کی سنچری سے پاکستان کو برتری، سنگا ۔ جئے وردھنے سری لنکا کی امید
کولمبو ، 16 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کی پاکستان کے خلاف جاری فیصلہ کن دوسرے ٹسٹ میں کامیابی کیلئے تمام تر امیدیں اب مہیلا جے وردھنے اور کمار سنگاکارا سے وابستہ ہیں۔ سری لنکن بیٹنگ کی سب سے قابل اعتماد جوڑی آخری بار کسی ٹسٹ اننگز میں یکجا ہے اور اپنی ٹیم کی مجموعی برتری کو 165 رنز تک لے جانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ یہ بات نہیں بھولنی چ
ہندوستان اور پاکستان کی رقابت کا میدانِ فٹبال پر احیاء
بنگلور ، 16 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) آنے والے ایشین گیمز کیلئے پیش خیمہ کے طور پر ہندوستان اور پاکستان اپنی رقابت کا احیاء میدانِ فٹبال پر کرنے جارہے ہیں جیسا کہ وہ دو دوستانہ میچوں کے منجملہ پہلے میں کل یہاں مدمقابل آئیں گے، جس کے ساتھ نو سالہ وقفے کا خاتمہ ہوجائے گا۔ دونوں ملکوں کے درمیان 2005ء سے اس طرح کی یہ پہلی سیریز رہے گی جب ہندوستان
شرٹ اتارنے پر فرانسیسی اتھلیٹ گولڈ میڈل سے محروم
پیرس ، 16 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے اتھلیٹ مخسسی بینابد سے ان کا یورپین چمپئن شپ میں جیتا ہوا سونے کا تمغہ ریس کے اختتام پر شرٹ اتارنے کی وجہ سے واپس لے لیا گیا۔ 3000 میٹر کی رکاوٹی دوڑ میں جیتا ہوا یہ تمغہ بینابد سے تب واپس لے لیا گیا جب انھوں نے ریس جیتنے کی خوشی میں اختتامی لائن کو عبور کرنے کے بعد خوشی سے اپنی شرٹ اتار کر ہوا میں لہ
انگلینڈ فیصلہ کن ٹسٹ میں ہندوستان پر حاوی
لندن ، 16 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ نے ہندوستان کے خلاف جاری پانچویں و آخری نیز فیصلہ کن ٹسٹ میں آج یہاں دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک 385/7 کے ساتھ مہمانوں پر پوری طرح غلبہ حاصل کرلیا ہے۔ السٹیر کک زیرقیادت انگلش ٹیم کو جسے سیریز میں 2-1 کی ناقابل عبور سبقت حاصل ہے، پہلی اننگز کی اساس پر 237 رنز کی ہمالیائی برتری مل چکی ہے کیونکہ مہیندر
انڈر 20 ویمنز ورلڈ کپ، کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل
ٹورنٹو، 16 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا میں جاری فیفا انڈر 20 ویمنز ورلڈ کپ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ہے۔ شمالی کوریا، امریکہ، جرمنی، کینیڈا، نائیجیریا، نیوزی لینڈ، فرانس اور جنوبی کوریا نے ناک آئوٹ مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔ کوارٹر فائنلز مرحلے میں ہفتہ کو دو میچ کھیلے جارہے ہیں، پہلا میچ امریکہ اور شمالی کوریا، دوسرا جرمنی
ہند۔ انگلینڈ پانچواں ٹسٹ ،ہندوستان جدوجہد سے دوچار
لندن 15 اگست (سیاست ڈاٹ کام )انگلینڈ نے پانچویں اور آخری ٹسٹ کرکٹ میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بیاٹنگ کیلئے ہندوستانی ٹیم کو دعوت دی جسے قبول کرتے ہوئے بیاٹنگ کیلئے میدان میں اتری ٹیم انڈیا نے لنچ کے وقفہ تک محض 43 رنز پر اپنے پانچ وکٹ گنوا دیئے ۔ انگلینڈ کے بولروں نے کپتان کُک کے پہلے فیلڈنگ کرنے کے فیصلہ کو درست ثابت کرت