سری لنکا نے پاکستان کو 77 رنز سے شکست دی

ہمبنٹوٹا۔27 اگست ( سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے بولرس نے کفایتی بولنگ کے ذریعہ پاکستان کے خلاف دوسرے ونڈے میں 77 رنز کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز میں 1-1 کی واپسی کرلی ہے۔ ۔ مصباح الحق کی زیرقیادت ٹیم 311 رنز کے ہدف کے جواب میں 233 رنز پر ہی آل آؤٹ ہوگئی۔ تھسار اپریرا نے جارحانہ 65 رنز اسکور کیے اور 3 وکٹ بھی لیے۔ انہیں مین آف دی میچ قرار دیا

متھالی بدستور نمبر ون کھلاڑی

دوبئی۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین درجہ بندی میں بدستور پہلے مقام پر فائز ہے۔ انگلینڈ کے خلاف حالیہ منعقدہ تین مقابلوں کی سیریز میں ہندوستانی ٹیم کو 0-2 کی ناکامی ملی ہے لیکن ابتدائی دو مقابلوں میں بالترتیب 34 اور 30 رنز اسکور کرتے ہوئے میتھالی راج اپ

شکیب الحسن پر عائد پابندی برخاست کرنے کا فیصلہ

ڈھاکہ۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ارباب مجاز نے کہا ہے کہ اپنی ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن پر عائد 6 ماہ کی پابندی 15 ستمبر کو برخاست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نجم الحسن نے ڈھاکہ میں منعقدہ بورڈ کے اجلاس کے بعد یہ اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ارباب مجاز نے غور کیا ہے کہ شکیب الحسن کے بر

سعیداجمل بولروں اور حفیظ آل رائونڈرس میں نمبر ون

کراچی۔27 اگست ( سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی کی تازہ ونڈے درجہ بندی کے مطابق پاکستان کے اسپنرسعید اجمل بولنگ کے شعبہ میں سر فہرست ہیں جبکہ آل رائونڈر میں پاکستان کے محمد حفیظ پہلے مقام پر ہیں، جبکہ کوئی بھی پاکستانی بیٹسمین ابتدائی 10بیٹسمینوں میں شامل نہیں ہوسکا۔ نئی درجہ بندی میں ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین براوو بنگلہ دیش کے خلاف عمدہ کار ک

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان آج دوسرا ونڈے

کارڈف۔26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یکے بعد دیگرے مختلف تنازعات سے پریشان ہوچکی ہندوستانی ٹیم کل یہاں انگلینڈ کے خلاف 5 مقابلوں کی ونڈے سیریز کے دوسرے مقابلے میں کامیابی کیلئے کوشاں ہے تاکہ محدود اوورس کی کرکٹ سیریز میں بہتر شروعات کی جائے ۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان بریسٹل میں منعقد ہونے والا سیریز کا پہلا مقابلہ بارش کی وجہ سے منسو

انگلش ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی اہل نہیں:سوان

لندن ۔26 اگست(سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے سابق اسپنرگرائم سوان نے کہا ہے کہ انگلینڈ کا آئندہ برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقد ہونے والا کرکٹ کا ورلڈ کپ جیتنے کا کوئی موقع نہیں ہے۔ سوان کے مطابق انگلش ٹیم کو کرکٹ کا عالمی کپ جیتنے کے لئے موجودہ کپتان السٹر کک کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔سابق انگلش بولر نے ٹسٹ میچ اسپیشل میں اظہارِ

پاکستان کیخلاف دوسرا ونڈے

ہمبنٹوٹا۔26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی کپتان انجیلو میتھیوز اور لوور آرڈر میں تسہارا پریرا کی برق رفتار نصف سنچری کی بدولت میزبان ٹیم نے پاکستان کے خلاف یہاں منعقدہ دوسرا ونڈے 9 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز اسکور کئے ہیں۔ سری لنکا کیلئے اس مقابلے میں کامیابی اشد ِ ضروری ہے کیونکہ ابتدائی ونڈے میں پاکستانی ٹیم نے کامیابی حاصل کرتے ہ

سعید اجمل کو بولنگ ایکشن کے تجزیہ کی رپورٹ کا انتظار

برسبین ۔26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کا معائنہ آسٹریلیائی شہر برسبین کے نیشنل کرکٹ سینٹر میں ہوا ہے۔سعید اجمل کو مشتبہ بولنگ ایکشن کی رپورٹ کے بعد اس جائزے کے لے برسبین بھیجا گیا تھا جہاں آئی سی سی کے منظور شدہ ہیومن موومنٹ ماہرین کی سہولتیں موجود ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں ک

ٹوٹہنم نے کیو پی آر کو 4گول سے شکست دی

لندن ۔26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ٹوٹہنم نے کوئنز پارک رینجرز(کیو پی آر) کو تختہ مشق بنا لیا اورناصر شارلی کی عمدہ کارکردگی کے سبب ٹوٹہنم ہاٹ اسپر نے کیو پی آرکو 0-4 سے شکست دی جبکہ ہل سٹی اور اسٹوک، مانچسٹر یونائٹیڈ اورسندر لینڈ کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ ٹوٹہنم نیایونٹ میں تیسری کامیابی حاصل کرنے کے بعد درجہ بندی میں پہلے مقام پ

براعظم انٹارٹکا کی دریافت

یہ ساتواں براعظم ہے جو قطب جنوبی کو گھیرے ہوئے ہے ۔ بیسویں صدی میں اس کی دریافت کیلئے جو ٹیمیں بھیجی گئیں ان سے انداز ہوتا ہے کہ یہ براعظم رقبے میں کم از کم 50لاکھ مربع میل ہوگا ۔ یاد رہے کہ یورپ کا رقبہ صرف ساڑھے 37 لاکھ مربع میل ہے ۔گویا دریافت ہونے والا نیا براعظم ایشیاء ‘ امریکہ اور افریقہ کے بعد رقبے میں چوتھے درجے پر تھا ۔ یہ بھی م

میسی اور منیر کابہتر مظاہرہ ، بارسلونا فاتح

بارسلونا ۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹینا کے فٹبال کپتان لیونل میسی نے 10 کھلاڑیوں پر مشتمل بارسلونا کی ٹیم کیلئے دو گول اسکور کئے جبکہ فاتح ٹیم نے اسپینش لیگ کا کامیاب آغاز کرتے ہوئے حریف ٹیم ایلیچ کے خلاف 3-0 کی کامیابی حاصل کی۔ نئے کوچ لوئس اینرک کی قیادت میں بارسلونا کی ٹیم نے نہ صرف نئے سیزن کا بہتر آغاز کیا ہے بلکہ میسی بھی گذشتہ