روٹ کی سنچری، ہندوستان کیخلاف انگلینڈ 41 رنز سے کامیاب
لیگس ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف 5 مقابلوں کی ونڈے سیریز 3-1 سے اپنے نام کرلی حالانکہ یہاں کھیلے گئے پانچویں اور آخری مقابلہ میں 41 رنز کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ 295 رنز کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم 48.4 اوورس میں 253 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔