فیڈرر اور واؤرنکا کی بدولت سوئٹزرلینڈ کی فائنل میں رسائی یقینی

جنیوا۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)17 مرتبہ کے گرانڈ سلام چمپین راجر فیڈرر کو اطالوی ٹینس اسٹار سیمون بولیلی کے خلاف کامیابی کے لئے مقابلہ کے آغاز پر سخت محنت کرنی پڑی۔ جبکہ آسٹریلین اوپن چمپین اسٹانسلس واؤرِنکا نے فیبیو فوگنینی کے خلاف ایک آسان کامیابی حاصل کرتے ہوئے اٹلی کے خلاف ڈیوس کپ کے سیمی فائنل میں اپنی ٹیم سوئٹزرلینڈ کو 2-0 کی اہ

ممبئی انڈینس کا آج لاہور لائنس کیخلاف کوالیفائر مقابلہ

رائے پور ۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک عرصہ سے روایتی کرکٹ کے بعد اب وقت آ گیا ہیکہ پھر ایک مرتبہ توجہ مختصر ترین کرکٹ پر مرکوز کرلیں کیونکہ دنیا بھر کے کھلاڑی ہندوستان میں کھیلی جانے والی چمپیئنس لیگ ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ کیلئے کل سے ایکشن میں نظرآئیں گے۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ کے ہمراہ ہندوستان کے کئی اہم کھلاڑیوں کے

عامر خان کوامریکہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

لاس اینجلس ۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کو ویزا جاری کرنے کے باوجود امریکہ میں داخلے سے روک دیا گیا۔ عامر خان کو لاس اینجلس میں باکسنگ مقابلہ دیکھنے جانا تھا۔ میڈیا کے مطابق امریکہ میں داخلے سے روکے جانے کی اطلاع عامر خان نے سماجی ویب سائٹ پر دی اور انہوں نے افسوس کااظہار کیا کہ اس رکاوٹ کامطلب ہے کہ

گمبھیر کو یوسف پٹھان سے بہتر مظاہرہ کی امید

کولکتہ ۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل 7 کی چمپیئن ٹیم کولکتہ نائیٹ رائیڈرس (کے کے آر) کے کپتان گوتم گمبھیر چمپیئنس لیگ میں بہتر مظاہرہ کیلئے نہ صرف پرعزم ہیں بلکہ انہوں نے اپنے کھلاڑیوں سے بہتر مظاہرہ کی بھی امید کی ہے۔ کے کے آر کے کپتان گوتم گمبھیر کی پھر ایک مرتبہ نظریں دھماکو بیٹسمین یوسف پٹھان پر مرکوز ہوچکی ہیں جیسا کہ آئی پ

بوپنا ریو میں پیس کے ساتھ جوڑی بنانے کیلئے تیار

بنگلور ۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ڈبلز ٹیم کے اسٹار کھلاڑی روہن بوپنا نے کہا ہیکہ 2012ء لندن اولمپکس کے دوران ان کے لینڈر پیس کے ساتھ جو اختلافات ہوئے تھے اس کو کافی عرصہ ہوچکا ہے لہٰذا وہ ریو اولمپکس میں ہم وطن کھلاڑی پیس کے ساتھ جوڑی بنانے کیلئے تیار ہیں بشرطیکہ کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل کا سامنا نہ رہے۔ پیس نے اس وقت اپنی برہم

اجمل کی بولنگ ایکشن پر آئندہ ہفتے کام کا آغاز

کراچی ۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہدایت پر آف اسپنر سعید اجمل 15ستمبر کو قومی اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کررہے ہیں جہاں ان کے بولنگ ایکشن کو بہتر بنانے کیلئے کام شروع ہوگا۔ماضی کے عظیم آف اسپنر ثقلین مشتاق 22ستمبر کو لندن سے لاہور آرہے ہیں۔ وہ بایو میکینکس کے ماہرین اور پی سی بی کے کوچز کے ساتھ مل کر سعید اجمل کے بولنگ ای

یوسف پٹھان ورلڈ کپ میں ٹیم کی نمائندگی کیلئے پُرعزم

نئی دہلی۔11ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چمپئنس لیگ ٹوئنٹی 20ٹورنمنٹ میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 2015ء ورلڈ کپ میں ٹیم کی نمائندگی کیلئے آل راؤنڈ یوسف پٹھان پُرعزم ہیں۔2011ء میں جب ہندوستانی ٹیم نے ورلڈ کپ خطاب حاصل کیا تھا اُس وقت یوسف پٹھان ٹیم کے رکن تھے اور انہیں اُمید ہے کہ دوبارہ وہ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیم کے رکن ہوں گے ۔ اس ضمن میں

کنگس الیون پنجاب کے ٹریننگ کیمپ کا آج آغاز

چندی گڑھ۔11ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چمپئنس لیگ ٹوئنٹی 20ٹورنمنٹ کی تیاریوں کا آغاز کررہی کنگس الیون پنجاب اپنے ٹریننگ کیمپ کا کل یہاں پی سی اے اسٹیڈیم میں آغاز کررہی ہے ۔ یہ ٹریننگ کیمپ دنیا کے چند اہم کھلاڑیوں کی شمولیت کی وجہ سے توجہ کا مرکز ہے کیونکہ اس کیمپ میں ویریندر سہواگ ‘ جارج بیلی ‘ ڈیوڈ ملر ‘ گلین میکس ویل اور میچل جانسن کے ع

پٹھان بھائیوںکی کرکٹ اکیڈیمی کا قیام

ممبئی۔11ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرس یوسف پٹھان اور ان کے بھائی عرفان پٹھان نے آج اپنے آبائی شہر بڑودہ میں کرکٹ اکیڈیمی آف پٹھانس کا آغاز کیا ہے جب کہ اس اکیڈیمی میں آئندہ ماہ کے اواخرباضابطہ کرکٹ سرگرمیوں کا آغاز ہوجائے گا ۔پٹھان بھائیوںنے اس موقع پر کہا ہے کہ ان میں ہنوز پانچ تا سات برس کی کرکٹ باقی ہے ۔کر

ہاکی کوچ کو ایشین گیمس میں بہتر مظاہرہ کی امید

نئی دہلی۔11ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ہاکی ٹیم ایشین گیمس میں گولڈ میڈل کے 16برس کے طویل عرصہ کو ختم کرنے کی خواہاں ہے اور اس ضمن میں قومی ہاکی ٹیم کے کوچ ٹیری واش کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیم میں بہت سے ایسے کھلاڑی موجود ہیں جن کی خود اعتمادی کمال کی ہے اور وہ جنوبی کوریا میں منعقد شدنی ایشین گیمس میں بہتر مظاہرہ کیلئے کافی پُرعزم ہی

ہندوستان کا آج سربیا سے مقابلہ

بنگلور۔11ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کو ڈیوس کپ مقابلوں میں ایک سخت ترین چیلنج کا سامنا ہے اور انہیں کامیابی حاصل کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مظاہرہ کرنا ہوگا چونکہ کل یہاں شروع ہونے والے ڈیوس کپ مقابلوں میں ان کا سامنا سربیا سے ہوگا ‘ حالانکہ مہمان ٹیم کو ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نواک جوکووچ کی

آسکر قتل مقدمہ میں بے قصور

پیریٹوریا۔11ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) بلیڈ رنرکے نام سے معروف آسکر پسٹوریس جن پر اپنی گرل فرینڈ ریووا اسٹین کمپ کے قتل کا الزام ہے لیکن جنوبی افریقی جج نے ان پر عائد سب سے سنگین نوعیت کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے ۔ تھوکوزی مزیپا نے کہا کہ کھلاڑی کے خلاف واضح شواہد پیش نہیں کئے گئے ہیں سوائے اس کے کہ انہیں گرل فرینڈ کے قتل کے مقدمہ

انٹرکالج ٹیبل ٹینس ٹورنمنٹ کا آغاز

حیدرآباد۔11ستمبر ( راست) مفخم جاہ کالج آف انجنیئرنگ اینڈ ٹکنالوجی نے او یو انٹر کالج ٹیبل ٹینس ٹورنمنٹ کا اہتمام کیا ہے اور آج اس ٹورنمنٹ کا غلام احمد ہال میں آغاز ہوا ۔ دو روزہ اس ٹورنمنٹ کا افتتاح سلطان العلوم ایجوکیشنل سوسائٹی سکریٹری مسٹر ظفر جاوید اور مشیر اور ڈائرکٹر مفخم جاہ کالج آف انجنیئرنگ اینڈ ٹکنالوجی ڈاکٹر بشیر احمد کے

پی سی بی سعید اجمل کی راست مدد سے دستبردار

کراچی 10 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جس نے گزشتہ روز اپنے نمبر ایک بولر سعید اجمل پر غیر قانونی بولنگ ایکشن کی رپورٹ کے بعد آئی سی سی کی جانب سے عائد کردہ پابندی کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اِس نے اچانک اپنے اِس فیصلہ کو تبدیل کرتے ہوئے اسپنر کی راست مدد سے دستبرداری اختیار کرلی ہے کیونکہ اب یہ معامل

سعید اجمل کے کائونٹی کھیلنے کے سبب مسائل پیدا ہوئے:اکرم

کراچی10 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ سعید اجمل کے لئے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے پابندی کے یہ مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ اسپنر پر لگائی جانے والی پابندی پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اکرم نے کہاکہ اگر وہ کپتان ہوتے تو انہیں کاؤنٹی کھیلنے سے روکتے۔ بورڈ کے حکام سمیت کسی نے بھی انہیں کاو