فلسطین کیخلاف ہندوستانی ٹیم کا اعلان

نئی دہلی ۔ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈیفنڈر پریتم کوٹل کو پہلی مرتبہ بین الاقوامی مقابلہ میں ہندوستانی فٹبال ٹیم کی نمائندگی کا موقع دیا جارہا ہے جیسا کہ آئندہ ماہ اے ایف سی چیلنج کپ چمپیئن شپ کیلئے 20 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔ کوچ وم کوایورمنس نے ٹیم کا اعلان کیا ہے اور فلسطینی فٹبال ٹیم کے خلاف یہ مقابلے مغربی بنگال کے ک

پاکستان 1992ء کی تاریخ دہرانے کیلئے پُرعزم

کراچی۔18ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ورلڈ کپ میں عظیم کھلاڑی نہیں ہوں گے لیکن موجودہ پاکستانی ٹیم اپنی کارکردگی سے دنیا کو حیران کرچکی ہے اور ورلڈ کپ میں بھی حریف ٹیمیں حیران کن نتائج کے لئے تیار رہیں۔ہمارے نوجوان کھلاڑی ورلڈ کپ مشن کے لئے مکمل تیاری کررہے ہیں۔ ہم نے بڑی ٹیموں کو شک

نارتھن نائیٹس کا آج کیپ کوبراس سے مقابلہ

رائے پور۔18ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام)بلند حوصلوں کی حامل نیوزی لینڈ کی ٹیم نارتھن نائٹس جس نے طاقتور ممبئی انڈینس کو کوالیفائنگ راؤنڈ میں حیران کن شکست سے دوچار کی ہے وہ کل جنوبی افریقی ٹیم کیپ کوبرا س سے گروپ بی میں اپنے افتتاحی مقابلے کیلئے تیار ہیں ۔ کیپ کوبرا س جو کہ چمپئنس لیگ ٹوئنٹی 20ٹورنمنٹ میں آخری مرتبہ نظرآئی تھی جس نے سیمی فائ

ہندوستان کا دورہ تجربہ گاہ : محمد حفیظ

کراچی۔18ستمبر (پی ٹی آئی) لاہور ائنس کے کپتان محمد حفیظ نے چمپئنس لیگ ٹوئنٹی 20ٹورنمنٹ میں شرکت کرنے آئے پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے یہ دورہ ہندوستان تجربہ حاصل کرنے کا ایک بہترین موقع قرار دیا ہے ۔ حیدرآباد سے انٹرویو دیتے ہوئے محمدحفیظ نے کہا کہ ہم ہندوستان صرف کرکٹ کھیلنے نہیں آئے بلکہ میزبان عوام کو اپنے برتاؤ اور کرکٹ سے متاثر کرنا

سردار ہندوستان کیلئے پرچم بردار

انچیوین۔18ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) اس راز پر سے بالآخر پردے اٹھاتے ہوئے یہ اعلان کردیا گیا ہے کہ ایشین گیمس کی افتتاحی تقریب میں ہندوستانی پرچم ہاکی ٹیم کے کپتان سردار سنگھ تھامیں گے ۔تفصیلات کے بموجب ایشین گیمس کی افتتاحی تقریب میں ہندوستانی پرچم بردار ہونے کا اعزاز کون حاصل کرے گا اس پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھی لیکن ہندوستان جتھے

آفریدی کی قیادت کا کامیاب آغاز

کراچی۔18ستمبر(سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے ڈومیسٹک ٹوئنٹی 20کر کٹ ٹورنمنٹ کے پہلے دن پسندیدہکراچی ڈو لفنز ، راولپنڈی ریمز اور حیدرآباد نے اپنے مقابلے جیت لئے۔راولپنڈی کے اوپنر اویس ضیاء نے ٹورنمنٹ کی پہلی سنچری بنالی ۔ حیدرآباد نے کوئٹہ کو سات وکٹ سے شکست دے دی۔راولپنڈی ریمز نے فاٹا چیتاز کے خلاف سات وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔شاہد آفرید

کولکتہ نائٹ رائیڈرس کی حیرت انگیز کامیابی

حیدرآباد۔/17 ستمبر ، ( سیاست ڈاٹ کام ) چمپین لیگ ٹوئنٹی۔20 کے گروپ اے کے آج یہاں کھیلے گئے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرس نے چینائی سوپر کنگس کو سات وکٹس سے شکست دے دی۔ آندرے رسل نے برق رفتاری سے نصف سنچری بنائی اور ایان ٹن ڈوشے51رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ آئی پی ایل چمپینس کے کے آر نے کامیابی کیلئے مقرر ہدف 158 رن کا تعاقب

قانونی جنگ میں کامیابی ، منوج کو ارجن ایوارڈ

نئی دہلی۔ 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ابتداء میں اعزاز سے نوازے نہ جانے کے بعد قانونی راستہ اختیار کرنے والے ہندوستانی باکسر منوج کمار نے قانونی جنگ جیت لی ہے اور اب انہیں وزارتِ اسپورٹس نے بالآخر ارجن ایوارڈ کیلئے ان کی نامزدگی کو منظور کرلیا ہے۔ منوج نے 2010ء کامن ویلتھ گیمس میں ہندوستان کے لئے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا ۔ منوج نے خبر رساں ا

کک کو کپتانی سے ہٹانے میں تاخیر ہوچکی : جائلز

لندن ۔17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ ایشلے جائلز نے کہاہے کہ الیسٹرکک کو ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے میں تاخیر ہوچکی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگلے برس کھیلے جانے والے کرکٹ کا عالمی کپ صرف 5 مہینے کی دوری پر ہے اور وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ الیسٹر کک کو ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کے لئے اتنی تاخیر کیوں کی گئی۔ انہوں نے ک

ورلڈ کپ کی ٹرافی لاہور پہنچ گئی

اسلام آباد۔17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)آئندہ سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کرکٹ 2015کی ٹرافی نے اپنے پاکستان کے سفر کا آغاز کردیا ہے۔گذ شتہ شب لاہور کے ایک کلب میں ورلڈ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد، ٹیم کے کپتان مصباح الحق ،منیجر معین خان ،کھلاڑیوں اور منتظمین

ویسٹ انڈیز نے 500 ویں ٹسٹ میں بنگلہ دیش کو شکست دی

سینٹ لوشیا (ویسٹ انڈیز)۔ 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسپنر سلیمان بین نے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جیروم ٹیلر نے اپنے کریر میں 100 ٹسٹ وکٹیں مکمل کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں اپنی ٹیم کی 296 رنز کی کامیابی میں کلیدی رول ادا کیا۔ ویسٹ انڈیز 500 ویں ٹسٹ میں شرکت کررہی تھی اور مذکورہ بولروں نے ٹیم کو ایک بڑی کامیابی دلوانے میں اہم رول ادا

ٹروٹ انگلش ٹیم میں واپسی کیلئے تیار

لندن۔ 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) انگلش ٹیم کے سینئر بیٹسمین جوناتھن ٹروٹ نے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں ٹیم کی دوبارہ نمائندگی کیلئے تیار ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ برس برسبین میں منعقدہ پہلے ایشیس ٹسٹ کے بعد ذہنی تناؤ کے باعث انہوں نے ڈرامائی انداز میں ٹیم سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔ 33 سالہ جنوبی آفریقی نژاد سیدھے ہاتھ کے بی