نیوزی لینڈ ۔ جنوبی افریقہ ونڈے سیریز مسابقتی ہوگی : ملر

جوہانسبرگ ۔14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین ڈیوڈ ملر نے کہا ہیکہ ونڈے سیریز میں نیوزی لینڈ کو آسان حریف تصور نہیں کیا جائے گا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم ونڈے سیریز میں حریف ٹیم کا سامنا کرنے کے لئے پوری طرح تیارہے اور کھلاڑیوں کے حوصلے کافی بلند ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی اس سیریز کے

شنگھائی ماسٹر فیڈرر کی دوسرے مقام پر واپسی

شنگھائی۔ 13؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ روجر فیڈرر اپنے ایک طویل ترین کریر میں کبھی بھی شنگھائی ماسٹرس خطاب حاصل نہیں کیا تھا اور نہ ہی اپنے طویل سنہری دور میں کبھی ایسا بیانر نہیں دیکھا تھا جس میں لکھا ہو ’’مجھے مفت وائی فائی سے زیادہ روجر فیڈرر کا مظاہرہ پسند ہے‘‘۔ دریں اثناء اپنے کریر میں گزشتہ روز پہلی مرتبہ شنگھائی ماسٹرس خطاب حا

ترقی کی درخواست دینے شرم آتی ہے: جیتو

نئی دہلی۔ 13؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ پستول کنگ جیتو رائے جوکہ ہندوستانی فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں، تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ کامن ویلتھ گیمس اور ایشین گیمس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد انھیں عہدہ میں ترقی دی گئی اور اب ایشین گیمس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد ترقی کی درخواست دینے میں وہ شرم محسوس کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ بر

آئی سی سی براڈ کاسٹ حقوق اسٹار انڈیا اور اسٹار مڈل ایسٹ کو فروخت

دوبئی 12 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی نے آئندہ آٹھ سال کیلئے اپنے ایوینٹس کے آڈیو ۔ ویژول حقوق مشترکہ طور پر اسٹار انڈیا اور اسٹار مڈل ایسٹ کو فروخت کردئے ۔ یہ حقوق 2015 سے 2023 تک کیلئے ہیں۔ اس وقت کے دوران چینل کے ذریعہ دو ورلڈ ٹی 20 اور دو 50 اوورس کے ورلڈ کپ ٹورنمنٹس ٹیلی کاسٹ کئے جائیں گے ۔ اسٹار انڈیا اور اسٹار مڈل ایسٹ کو یہ حقوق حا

اجئے جئے رام ڈچ اوپن بیڈمنٹن ٹورنمنٹ کے فائنل میں داخل

المیر ( نیدرلینڈ ) 12 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے بیڈمینٹن کھلاڑی اجئے جئے رام نے یونیکس ڈچ اوپن گرانڈ پری کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے راجیو اوسیف کے خلاف اپ سیٹ کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ 13 نمبر سیڈ ہندوستانی بیڈمینٹن کھلاڑی سات ماہ تک زخم کی وجہ سے میدان سے باہر رہے تھے اور اب وہ اگسٹ میں سے کھیل رہ

’حقیقی گرو ‘ کیلئے میری تلاش راہول ڈراویڈ پر ختم ہوئی

لندن 12 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ کے اسٹار بلے باز کیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ ان کی بیٹنگ تکنیک پر ہندوستان کے سابق کپتان راہولا ڈراویڈ نے دیرپا اثر چھوڑا ہے ۔ پیٹرسن کو اپنے طویل کیرئیر میں اکثر و بیشتر اپنے کوچس کے ساتھ مسئلہ درپیش رہا ہے جن سے کبھی ان کی ذہنی ہم آہنگی نہیں ہوسکی ۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ ’’ حقیقی گرو ‘‘ کی ان کی ت

راجستھان کرکٹ اسوسی ایشن تنازعہ : امین پٹھان کو معطل کردیا گیا

جئے پور 12 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان کرکٹ اسوسی ایشن میں جاری ڈراما آج نیا موڑ اختیار کرگیا جبکہ للت مودی گروپ کے معطل شدہ سکریٹری سمیندر تیواری نے پولیس میں مخالف گروپ کے لیڈر امین پٹھان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے ۔ اس شکایت کے بعد للت مودی کے گروپ نے امین پٹھان کو معطل کردیا ہے اور الزام عائد کیا کہ ان کی وجہ سے راج

بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی سے کوہلی اور ٹیم دونوں کو فائدہ ہوا

نئی دہلی 12 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بیٹنگ آرڈر میں ایک نمبر نیچے جانے سے اتفاق کرنے پر بلے باز ویراٹ کوہلی کی ستائش کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ونڈے میں جو حکمت عملی اختیار کی گئی تھی اسے جاری رکھا جاسکتا ہے کیونکہ کوہلی اس نمبر پر اچھا کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوہلی نے ٹیم کے م

سینا نائیکے کو بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی امید

کولمبو 12 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) طویل وقت تک اپنے بولنگ ایکشن پر سخت محنت کرنے کے بعد سری لنکا کے آف اسپنر سچترا سینا نائیکے نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ بہت جلد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کرینگے ۔ سینا نائیکے پر متنازعہ بولنگ ایکشن کی وجہ سے امتناع عائد کردیا گیا تھا ۔ سینا نائیکے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ بہت جلد

24 ویں مرتبہ سنچری سے محرومی پر مایوسی

نئی دہلی 12 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اپنے کیرئیر کے 93 میچس میں 24 ویں مرتبہ کیرئیر کی اولین سنچری اسکور کرنے سے چوک جانے والے ویسٹ انڈیز کے اوپننگ بلے باز ڈوین اسمتھ نے کہا کہ ہندوستانی بولرس نے دورہ کنندہ ٹیم کی پیشرفت کو روکنے میں بہترین مظاہرہ کیا ہے ۔ دوسرے ونڈے میں 264 رنوں کا تعاقب کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے ایک مرحلہ پر دو وکٹس کے نقصا

ہندوستان میں فٹبال کے ایک نئے آغاز کیلئے آئی سی ایل تیار

کولکتہ ۔ 11اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین فٹبال لیگ کا کل یہاں آغاز ہورہا ہے جو کہ ہندوستان میں ایک نئے باب کا آغاز بھی ہوگا ۔ ہندوستانی ٹیم فیفا کی درجہ بندی میں 158ویں مقام پر فائز ہے جب کہ ملک میں فٹبال کا کھیل اُس مقام پر موجود نہیں جیسا کہ یہاں دوسرے کھیل مقبول عام ہے لیکن انڈین فٹبال لیگ میں ورلڈ کپ کی فاتح ٹیموں کے کھلاڑیوں کے علاو

پاکستان کو شکست‘ آسٹریلیا نے سیریز جیت لی

دبئی۔11اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) اوپنرس کی جانب سے ایک عرصہ کے بعد سنچری پارٹنرشپ فراہم کرنے کا بھی پاکستانی ٹیم فائدہ نہ اٹھا سکی اور اسے یہاں دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ونڈے میں پانچ وکٹوں کی شکست برداشت کرنی پڑی اور اس طرح آسٹریلیا نے تین مقابلوں کی سیریز میں 2-0کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی