بی سی سی آئی کا ویسٹ انڈیز سے کرکٹ روابط منجمد کرنے پر غور

ممبئی۔ 18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) حالیہ بحران کے بعد بی سی سی آئی ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ پانچ برسوں کے دوران کھیلی جانے والی باہمی سیریزوں کو منجمد کرنے پر غور کررہی ہے۔ حیدرآباد میں 21 اکتوبر کو بی سی سی آئی کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں ویسٹ انڈیز کیساتھ کرکٹ روابط کے متعلق مستقبل کی منصوبہ بندی بھی طئے کئے جانے کے امکانات ہیں۔ ہند۔ و

فیڈرر کو دیکھنے کیلئے 3,240 روپئے کا ٹکٹ

نئی دہلی۔ 18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) گرانڈ سلام کی دنیا کے سب سے کامیاب ترین کھلاڑی راجر فیڈرر جہاں ہندوستان کے دورہ کیلئے پرجوش ہیں، وہیں برصغیر میں موجود کروڑہا شائقین ان کی دہلی آمد کے منتظر ہیں، کیونکہ افتتاحی انٹرنیشنل پریمیئر ٹینس لیگ جوکہ 6 تا 8 ڈسمبر دہلی میں منعقد شدنی ہے، اس میں شرکت کیلئے فیڈرر ہندوستان آرہے ہیں۔ مذکورہ ٹور

ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کا دورہ منسوخ کردیا

نئی دہلی 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان رواں سیریز میں غیر معمولی صورتحال سامنے آئی ہے جیسا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے ہندوستان کا مابقی دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے کیونکہ مہمان کھلاڑیوں کا ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ ( ڈبلیو آئی سی بی) کے ساتھ تنازعہ چل رہا ہے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی جانب سے ہندوستان کے دور

ویرا ٹ کوہلی کی سنچری ،ہندوستان 330/6

دھرم شالہ 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) تنازعات سے پریشان ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف ہندوستانی بیٹسمینوں نے حالات کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہاں منعقدہ چوتھے ونڈے میں 330/6 کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا ۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم جس نے ابتداء میں چوتھا ونڈے ہی نہ کھیلنے کا اعلان کیا تھا لیکن بعدازاں براوو نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت

ویسٹ انڈیز نے چوتھا ونڈے کھیلنے سے بھی انکار کردیا تھا

دھرم شالہ 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مالی مسائل کو لیکر ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ اور ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان چل رہے تنازعات کے بعد ہندوستان کے دورہ پر موجود مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے یہاں دھرم شالہ میںمنعقدہ چوتھا ونڈے کھیلنے سے انکار کردیا تھا لیکن آخری لمحات میں بی سی سی آئی کے جوائنٹ سکریٹری انوراگ ٹھاکر کھلاڑیوں کو میدان میں لانے می

ممبئی اورپونے پہلی کامیابی کیلئے کوشاں

ممبئی17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )انڈین سوپر لیگ کا مقابلہ ممبئی سٹی فٹ بال کلب اور فٹ بال کلب پونے سٹی کے درمیان کھیلا جارہا ہے اور یہ مقابلہ مہاراشٹرا سوپر لیگ میں تبدیل ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔ دونوں ٹیموں کو فٹ بال ٹورنمنٹ کے اپنے افتتاحی مقابلے میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی تاہم پونے کو بیرونی طرز پر کھیلے گئے مقابلے میں دہلی ڈیناموس ک

مرے اور فیرر کی کوارٹرفائنل میں رسائی

وینا 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اینڈی مرے نے سخت جدوجہد کے بعد ایرسٹ بینک اوپن کے کوارٹر فائنل میں اس وقت رسائی حاصل کرلی جب انہوں نے کینیڈا کے ویسک پوسپیسل کو 6-4, 6-4 سے شکست دی ۔ ٹورنمنٹ میں دوسرے مقام پر فائز مرے کو پہلے مرحلے کے مقابلے میں بائی حاصل ہوا تھا جبکہ اس مقابلے کے دوران وہ جس وقت دوسرے سیٹ میں 3-2 کی سبقت حاصل کرلی تھی اس موقع

لہمن کی معیاد میں توسیع

سڈنی 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایشیس کی فاتح اسٹریلیائی ٹیم کے کوچ ڈیرن لہمن کو ان کی معیاد میں ایک سال کا اضافہ کیا گیا ہے ۔گذشتہ برس جون میں جب جنوبی افریقی کوچ مکی آرتھر کو کوچ کے عہدے سے برطرف کیا گیا تھا تب لہمن نے یہ عہدہ سنبھالا تھا جس کے بعد آسٹریلیائی ٹیم کے مظاہروں میں بہتری ہی آئی ہے۔

میسی آج ریکارڈ مظاہرے کے خواہاں

17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے 16 اکٹوبر 2004 کو 17 برس کے نوجوان فٹ بال کھلاڑی کے طور پر بارسلونا کے لئے اپنے کیرئیر کا آغاز اسپینیول کے خلاف 1-0 کی کامیابی کے ساتھ کیا تھا اور اب 10 برس کی تکمیل کے بعد وہ کل ایبر کے خلاف کھیلے جانے والے مقابلے میں ریکارڈ مظاہرے کے خواہاں ہیں کیونکہ ٹیلمو زرا نے اسپین کیلئے

آفریدی کوتو ٹیم میں ہی نہیں ہونا چاہئے تھا :اعجاز بٹ

کراچی 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیر مین اعجاز بٹ اپنے تین سالہ معیاد کے دوران بوم بوم آفریدی کے ساتھ اختلافات کو لگتا ہے ہنوز نہیں بھلا پائے ہیں اور اپنے تازہ ترین بیان میں انہوں نے کہا کہ آل راونڈر ٹیم میں موجود رہنے کے مستحق ہی نہیں ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں موجودہ چیر مین شہریار خان کے ساتھ ملاقات کے

ہند ۔ ویسٹ انڈیز آج چوتھا ونڈے، دونوں ٹیمیں سبقت کیلئے کوشاں

دھرم شالہ ۔ 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم جس نے گذشتہ مقابلہ میں ڈرامائی انداز میں مقابلہ اپنے نام کرتے ہوئے سیریز کو 1-1 سے برابر کیا ہے، وہ کل یہاں دھرم شالہ کے ایچ پی سی اے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چوتھے ونڈے میں ایک اور کامیابی حاصل کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف 2-1 کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ایچ پی سی

اجمل بہتر ایکشن کے ساتھ واپسی کریں گے: ثقلین مشتاق

لاہور ۔ 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے کہا ہیکہ حقیقت دیانتداری سے کہا جائے تو سعید اجمل بین الاقوامی کرکٹ میں واپس آسکتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ وہ بہتر ایکشن کے ساتھ بین الاقوامی کرکٹ میں لوٹیں گے اور وہ بہتر انداز کے ساتھ بولنگ کرسکیں گے۔ گذشتہ 22 دن سے ثقلین مشتاق سعید اجمل کے بولنگ ایکشن پ

شائقین کی عدم دلچسپی، چوتھے ونڈے کی ٹکٹیں ہنوز دستیاب

دھرم شالہ ۔ 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کسی بھی میدان پر جب کوئی مقابلہ کھیلتی ہے تو یہاں شائقین کی کثیر تعداد موجود ہوتی ہے اور بعض مقابلوں کی ٹکٹیں عام قیمتوں میں دستیاب نہیں ہوتی لیکن کل یہاں دھرم شالہ میں کھیلے جانے والے ہند ۔ ویسٹ انڈیز چوتھے ونڈے کی ٹکٹیں ہنوز دستیاب ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہیکہ یہاں کی عوام ہندو

دیمترو کوارٹر فائنل میں داخل

اسٹاکہوم ۔ 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دفاعی چمپیئن گریجادیمترو نے آج یہاں روسی ٹینس اسٹار ٹیمورالس گباشیولی کو راست سیٹوں میں 7-5 ، 7-6(4) سے شکست دیتے ہوئے اسٹاکہوم اوپن کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جبکہ بلغاریہ کے دفاعی چمپیئن کھلاڑی کو دوسرے مرحلہ کے مقابلہ میں بائی حاصل ہوا تھا۔ اسپینی ٹینس اسٹار فرنانڈو ورڈاسکو نے فن لین

کینس کی عدالت میں حاضری

لندن ۔ 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق اور بہترین آل راونڈر کریس کینس نے آج لندن کی عدالت میں حاضری دی۔ کینس جنہوں نے آئی پی ایل کے سابق چیرمین للت مودی کی جانب سے 2010ء میں ان کے خلاف میچ فکسنگ کے متعلق ٹوئٹر پر بیان دینے کے بعد عدالت میں ایک مقدمہ دائر کیا تھا جہاں وہ 90 ہزار یورو حاصل کرلئے تھے لیکن انہیں جھوٹی گواہ

19 سالہ ڈی سلوا ممبئی ٹیم میں شامل

ممبئی ۔ 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی فٹبال کلب میں آج نوجوان کھلاڑی ملڈن ڈی سلوا کو اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔ 19 سالہ سنٹرل ڈیفنڈر ڈی سلوا نے اس ضمن میں اپنی بے انتہاء خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے غیرمعمولی کوچ خالد جمیل کے علاوہ ممبئی ٹیم میں کئی نامور کھلاڑی ہیں جن کے ساتھ بہتر مظاہرہ کیلئے میں پرعزم ہوں۔ ڈی سلوا گوا ٹیم

محمد حفیظ کی ٹسٹ سیریز میں شمولیت کا امکان

کراچی ۔ 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چمپیئنس لیگ ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ میں بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیئے کے بعد پی سی بی کے بایو میکنکس ماہرین نے آف اسپنر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو صحیح قرار دیا ہے اور مطلع کیا ہیکہ وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز میں بولنگ کر سکتے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز کے لئے آل راونڈرمحمد حفیظ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہ