نلگنڈہ میں آج ویٹ لفٹنگ اتھیلیٹس کا انتخاب

نلگنڈہ ۔23اکٹوبر ( راست ) محمد اشرف احمد ویٹ لفٹنگ نائب صدر و کوچ ے بموجب انڈر 17اسکولس گیمس میں ضلعی سطح کے ویٹ لفٹنگ اتھیلیٹس کا انتخاب 24 اکٹوبر کو میکلا ابھنیو آؤٹ ڈور اسٹیڈیم نلگنڈہ عمل میں آئے گا ۔ محمد اشرف احمد نے خواہشمند کھلاڑیوں سے صبح 10بجے میکلا ابھنیو آؤٹ ڈور اسٹیڈیم نلگنڈہ پر حاضر ہونے کی خواہش کی ہے۔

شادی کی تیاریاں،ویراٹ کوہلی کی ماں نے انوشکا شرما سے ملاقات کی

ممبئی ۔ 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹر ویراٹ کوہلی اور فلم اداکارہ انوشکا شرما کے درمیان تعلقات اب ازدواجی رشتہ میں بندھ جائیں گے۔ ویراٹ کوہلی کی ماں نے اس سلسلہ میں بات چیت کیلئے انوشکاشرما سے ملاقات کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہیکہ دونوں خاندانوں کے ارکان نے ملاقات کرکے شادی کی تاریخ طئے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ویراٹ کی والدہ سروج او

ایشین گیمس میں احتجاج ،باکسر سریتا دیوی پر پابندی عائد

نئی دہلی۔ 22 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خاتون باکسر ایل سریتا دیوی جنہوں نے ایشین گیمس کے دوران میڈلس کی تقسیم کی تقریب میں برونز میڈل حاصل کرنے سے احتجاجاً انکار کردیا تھا، جس کے بعد آج یہاں ان پر انٹرنیشنل باکسنگ اسوسی ایشن یا اے آئی بی اے نے ان پر پابندی عائد کردی ہے۔ جنوبی کوریا میں منعقدہ ایشین گیمس کے دوران جس وقت 57 تا 60 ک

ویسٹ انڈیز، بی سی سی آئی سے ملاقات کا خواہاں

باربادوس ۔22 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) کھلاڑیوں کی جانب سے ہندوستان کا دورہ درمیان میں ہی ادھورا چھوڑ کر وطن واپس لوٹ جانے کے بعد ہندوستان سے جو کرکٹ روابط متاثر ہوئے ہیں، انہیں بہتر بنانے کے لئے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ (ڈبلیو آئی سی بی) اپنے ہم منصب بورڈ بی سی سی آئی سے ملاقات کا خواہاں ہے۔ گزشتہ روز یہاں آٹھ گھنٹے طویل ہنگامی اجلاس کے بعد

یونس خان کی 25 ویں سنچری ، پاکستان 219/4

دبئی۔ 22 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)سینئر بیٹسمین یونس خان بہترین اننگز کھیلتے ہوئے کئی مرتبہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو نازک صورتحال سے باہر نکالا ہے ، اسی سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف یہاں شروع ہوئے پہلے ٹسٹ کے پہلے دن اپنی ٹیم کو 7/2 کی نازک صورتحال سے باہر نکالتے ہوئے دن کے اختتام پر 219/4تک پہونچنے میں کلیدی رول ادا کی

ہالپ کے خلاف سرینا کو 17 برسوں کی بدترین شکست

سنگاپور۔ 22 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک 18 مرتبہ کی گرانڈ سلام چمپین سرینا ولیمس کو 1998ء کے بعد 17 برسوں کے دوران بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جیسا کہ یہاں ڈبلیو ٹی اے ٹور فائنلس کے گروپ مرحلے کے مقابلے میں رومانیہ کی سیمونا ہالپ نے انہیں 6-0 ، 6-2 سے شکست دی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ سرینا ولیمس کو مقابلے کے دوران صرف دو گیمس میں ک

دورۂ ہند کے لئے سری لنکائی ٹیم کا اعلان

کولمبو۔ 22 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہندوستان کے خلاف 5 مقابلوں کی ونڈے سیریز کے لئے 15 رکنی سری لنکائی ٹیم کا اعلان کردیاگیا ہے ا ور معلنہ ٹیم میں حیران کن طور پر ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان دینش چنڈی مل اورلہریو تھریمنے کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ہندوستان اور مہمان سری لنکا کے درمیان مجوزہ سیریز کے مقابلے کٹک ‘حیدرآباد‘رانچی ‘کولکتہ اور احمدآ

نمبر ون لی ڈوپ ٹسٹ میں ناکام

کوالالمپور۔ 22 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ بیاڈمنٹن کے نمبر ایک کھلاڑی لی چانگ وی کا جو ڈوپ ٹسٹ حالیہ عرصہ میں لیا گیا تھا، اس میں وہ ناکام ہوگئے ہیں، اس خبر کے بعد پورے ملک میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ملائیشیا کے وزیر اسپورٹس خیری جمال الدین نے کہا کہ ملک سے تعلق رکھنے والے ملک کے معروف اتھیلیٹ کا ڈوپ ٹسٹ

عالمی چمپین شپ : سیدہ فلک کو کے سی آر کی نیک تمنائیں

حیدرآباد۔ 22 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کے مقام بریمن میں ورلڈ کراٹے فیڈریشن کی جانب سے 22 ویں ورلڈ کراٹے چمپین شپ کا انعقاد 5 تا 9 نومبر ہورہا ہے اور اس عالمی ایونٹ میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی گولڈن گرل سیدہ فلک کو ریاست تلنگانہ سے پہلی خاتون اتھلیٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہورہا ہے۔ سیدہ فلک نے آج اپنے والد اور والدہ کے ہمراہ ریاستی چ

ہاکی کوچ والش سے نیا معاہدہ

نئی دہلی۔ 22 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈرامائی انداز میں اپنے عہدہ سے مستعفی ہونے کے دوسرے دن ہی ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کوچ ٹیری والش نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی خدمات کو برقرار رہیں گے، جیسا کہ آسٹریلیا کے سابق اولمپین نے یہاں اسپورٹس عہدیداروں سے ایک ملاقات کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ ملاقات کے دوران عہدیداروں نے انہیں نیا معاہدہ فراہم کرنے

بھائچنگ کی ہال آف فیم میں شمولیت

نئی دہلی۔ 22 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان بھائچنگ بھوٹیا کو آج اے ایف سی کے ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اس کی اطلاع آل انڈیا فٹبال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے دی ہے۔ اے آئی ایف ایف نے کہا ہے کہ اسے ایشین فٹبال کنفڈریشن کے جنرل سیکریٹری داتو الیکس سوسے کی جانب سے مکتوب موصول ہوا ہے جس میں اس بات کی اطلاع د

میسی کا ریکارڈ مظاہرہ ، بارسلونا 3-1 سے کامیاب

بارسلونا۔ 22 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بارسلونا نے ہفتہ کو کٹر حریف ریئل میڈرڈ کے خلاف کھیلے جانے والے اہم مقابلے سے قبل خود کو تیار کرتے ہوئے چمپینس لی کے ایک اور مقابلے میں اَجکس کے خلاف 3-1 کی کامیابی حاصل کی ہے۔ نیمر نے گروپ ایف کے مقابلے کے 7 ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کیا۔ اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے اپنے کریر کا ریکارڈ گول اسکور کیا ہ

ویسٹ انڈیز کیساتھ کرکٹ روابط غیر معینہ مدت کیلئے معطل

حیدرآباد۔ 21؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ سخت گیر موقف اختیار کرتے ہوئے بی سی سی آئی نے آج ویسٹ انڈیز کے ساتھ مستقبل کی باہمی سیریز معطل کردی ہے اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ بی سی سی آئی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے ہندوستان کے خلاف سیریز کو درمیان میں ہی چھوڑکر وطن واپس لوٹ ج

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آج پہلے ٹسٹ کا آغاز

دبئی۔ 21؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم 20 سال بعد آسٹریلیا کے خلاف پہلی ٹسٹ سیریز کی کامیابی کے لئے کوشاں ہے، جیسا کہ کل یہاں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹسٹ شروع ہورہا ہے۔ اسپنر سعید اجمل اور دو صف اول کے فاسٹ بولروں جنید خان اور وہاب ریاض کے بغیر پاکستانی ٹیم دبئی میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف اس عزم ک

جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی

بے اوول۔ 21؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ اے بی ڈی ولیئرس اور جے پی ڈومینی کی ناقابل تسخیر نصف سنچریوں اور پانچویں وکٹ کے لئے 139 رنز کی اٹوٹ پارٹنرشپ کی بدولت جنوبی افریقہ نے یہاں نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گئے پہلے ونڈے میں 6 وکٹوں کی کامیابی حاصل کرلی۔ کپتان ڈی ولیئرس اور ڈومینی جس وقت وکٹ پر یکجا ہوئے، اس موقع پر 231 رنز کے تعاقب میں مہمان ٹیم

ہندوستانی ہاکی کوچ مستعفی

نئی دہلی۔ 21؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کوچ ٹیری والش نے آج استعفیٰ دیتے ہوئے سب کو حیران کردیا۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم کو ایشین گیمس میں تاریخی اور گولڈ میڈل کی فتح دلوانے کے تین ہفتے بعد والش نے ادائیگی تنازعہ کے باعث استعفیٰ دے دیا ہے۔ 60 سالہ آسٹریلیائی سابق اولمپک کھلاڑی والش نے آج اپنا استعفیٰ ڈرامائی انداز م

ایوانووچ کو سرینا ولیمس کے خلاف شکست

سنگاپور۔ 21؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ عالمی نمبر ایک سرینا ولیمس نے ڈبلیو ٹی اے فائنلس میں اپنی فتوحات کے سلسلہ کو 16 مقابلوں تک پہنچادیا ہے، جیسا کہ انھوں نے سیزن کے آخر میں کھیلے جانے والے ٹورنمنٹ کے پہلے مرحلہ کے مقابلہ میں سابق عالمی نمبر ایک سربیائی ٹینس اسٹار اینا ایوانووچ کو راست سیٹوں میں 6-4، 6-4 سے شکست دی۔ عالمی نمبر ایک سرینا

سری لنکا کیخلاف سیریز: دھونی کو 3 مقابلوں کیلئے آرام

حیدرآباد۔ 21؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ سری لنکا کے خلاف 5 ونڈے مقابلوں کی سیریز کے ابتدائی 3 مقابلوں کے لئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے آرام کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس وقفہ کے بعد تازہ دم ہوکر وہ دورۂ آسٹریلیا اور پھر ورلڈ کپ کی تیاری میں مصروف ہوجائیں۔ مستقل کپتان دھونی کے غیاب میں ویراٹ کوہلی میزبان ٹیم کی قیادت ک

واٹسن کی ٹوئنٹی 20 ٹیم میں واپسی

سڈنی۔ 21؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز کے لئے بین ڈنک کو وکٹ کیپر کی ذمہ داریوں کے لئے منتخب کیا گیا ہے جب کہ سینئر آل راؤنڈر شین واٹسن زخموں سے صحت یاب ہوکر ٹیم میں واپسی کررہے ہیں۔ آسٹریلیا کے کپتان آرون فنچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی جانے والی 3 مقابلوں کی ٹوئنٹی 20 سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے اور

شاہد آفریدی مزید اسپتال قائم کریں گے

کراچی۔ 21؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ پاکستانی ٹوئنٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ضروت مند لوگوں کی خدمت کرنے کے لئے وہ کوہاٹ کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے تحت اسپتال بنائیں گے۔ کراچی میں ایک کمپنی کے تعاون سے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن فنڈ ریزنگ پروگرام کے تحت ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مخ