کینیا کی کر کٹ ٹیم کی کپتان کا انتقال

نیروبی ۔27 اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) کینیا کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ایملی روتو کینسر کے باعث انتقال کر گئیں، ان کی عمر 25 سال تھی۔ کرکٹ کینیا نے نوجوان کھلاڑی کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کیلئے یہ غمگین لمحات ہیں۔ ان کی کرکٹ کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایملی روتو خون کے کینسر م

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹسٹ میں پاکستان 221 رنوں سے فاتح

دوبئی 26 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے طاقتور سمجھی جانے والی آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹسٹ میں 221 رنوں کے واضح فرق کے ساتھ کامیابی حاصل کرلی اور دو ٹسٹ میچس کی سیریز میں وہ 1 – 0 سے آگے ہوگئی ہے ۔ پاکستان کے بولرس نے اس کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا ۔ خاص طور پر اسپنر ذوالفقار بابر نے دوسری اننگز میں بہترین بولن

فٹنس اور مظاہرہ میں استقلال پیدا کرنے پر ساری توجہ

نئی دہلی 26 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی ٹاپ ڈبلز بیڈمینٹن کھلاڑی جوالہ گٹا نے آج کہا کہ وہ اپنی فٹنس اور کارکردگی میں استقلال پر توجہ دے رہی ہیں تاکہ 2016 میں ریو ڈی جنیریو ( برازیل ) میں ہونے والے اولمپکس میں میڈل جیتنے کا اپنا خواب شرمندہ تعبیر کرسکے ۔ جوالہ نے یہاں ایک تقریب کے موقع پر کہا کہ وہ اپنے آن کورٹ مظاہرہ سے خوش ہیں۔ ا

ڈوپنگ ٹسٹ الزامات پر ملیشیائی حکام کا اظہار حیرت

کوالا لمپور 26 اکٹوبر( سیاست ڈاٹ کام ) ملیشیائی بیڈمینٹن عہدیداروں نے ڈوپنگ الزامات کے بعد اپنے اولین رد عمل میں حیرت اور صدمہ کا اظہار کیا ہے ۔ یہ اطلاعات آ:ی تھیں کہ عالمی نمبر ایک بیڈمینٹن اسٹار لی چونگ وئی ڈوپنگ ٹسٹ میں ناکام ہوگئے ہیں۔ ملیشیائی عہدیداروں نے اس کھلاڑی کی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کردیا تھا جس کا دوسرا ٹسٹ بھی ہونے

ثانیہ ۔ کارا جوڑی نے ڈبلیو ٹی اے خطاب جیتا

سنگاپور 26 اکٹوبر( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی ثانیہ مرزا اور ان کی زمبابوے کی پارٹنر کارا بلیک نے سیزن کے آخری ڈبلیو ٹی اے ٹورنمنٹ میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور خطاب جیتا ہے ۔ اس جوڑی کا یہ جاریہ سیزن کا آخری ٹورنمنٹ تھا ۔ ثانیہ اور کارا بلیک نے ڈبلیو ٹی اے ٹورنمنٹ کے فائنل میں تائیپی کی سو وئی ہسیہ اور چین کی شوائی پینگ کی جوڑی کو خطاب

دونوں اننگز میں سنچری اسکور کرنے پر مسرور ہوں : یونس خان

دوبئی 26 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے سینئر بلے باز یونس خان نے کہا کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری اسکور کرنے پر مسرور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ونڈے ٹیم میں عدم شمولیت پر حالانکہ وہ مایوس تھے اور سبکدوشی کا ارادہ کر رہے تھے لیکن ان کے دوست احباب اور افراد خاندان نے ان کا حوصلہ بڑھایا اور وہ خوش ہیں کہ انہوں نے اس

مارلن سیموئیلس ‘ویسٹ انڈیز بورڈ کے خلاف قانونی لڑائی سے علیحدہ

پورٹ آف اسپین 26 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کرکٹ کھلاڑیوں نے اپنے کنٹراکٹ معاہدہ کے تعلق سے قانونی جنگ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے قانونی لڑائی کیلئے وکیل کی خدمات حاصل کرلی ہیں تاہم اس کے بلے باز مارلن سیموئیلس نے اپنے ساتھیوں سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے قانونی لڑائی کو آگے نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ویسٹ ا

ہندوستانی وومنس ہاکی ٹیم کے تیاری کیمپ کا آغاز

بھوپال 26 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی وومنس ہاکی ٹیم کی امکانی کھلاڑیوں کا اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا سنٹر بھوپال میں تیاری کیمپ شروع ہوا ہے ۔ یہ کیمپ آج شروع ہوا جس میں تمام امکانی کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔ یہ کیمپ 7 ڈسمبر تک جا ری رہے گا ۔ یہ کیمپ در اصل ہالی ورلڈ لیگ راونڈ 2 کی تیاری کیلئے منعقد ہو راہ ہے جو دہلی میں 7 – 15 مارچ 2015 منع

جرمن کلب کی کوچنگ ‘ ہندوستانی نژاد کوچ برطرف

برلن 26 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جرمنی فٹبال بنڈیس لیگا کوچ رابن دت کو جرمنی میں ان کے کلب ایس وی ورلار بریمن کو خدمات سے برطرف کردیا ہے کیونکہ ان کی ٹیم کی نیو نیشنل چمپئن شپ سیزن میں ناقص شروعات ہوئی تھی ۔ رابن دت نے گذشتہ سال شمالی جرمنی کے پہلے ڈویژن کے کلب میں چیف کوچ کی حیثیت سے گذشتہ سال اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ کہا گیا ہے کہ

اے ٹی پی چیلنجر ٹورنمنٹ ‘ جاپان کے یوئیچی سوگیتا نے خطاب جیتا

پونے 26 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جاپان کے یوئیچی سوگیتا نے اے ٹی پی چیلنجر ٹورنمنٹ جیت لیا ہے ۔ فائنل میں انہوں نے اسپین کی اڈریان ملینڈیز ماکائراس کو 6 – 7, 6 – 4 سے شکست دیدی ۔ 144 واں رینک اور چوتھی سیڈنگ رکھنے والے سوگیتا نے دو گھنٹے 54 منٹ تک چلے اس میچ میں سخت جدوجہد کرتے ہوئے چھٹے نمبر سیڈ اسپینی کھلاڑی اڈریان کے خلاف کامیابی حاصل کی ۔ غ

شہرہ آفاق باکسر محمد علی کلے شدید بیمار ‘ چلنے پھرنے میں بھی مشکلات

لندن 26 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) باکسنگ کی دنیا میں عالمی شہرت رکھنے والے شہرہ آفاق باکسر محمد علی کلے ان دنوں شدید علیل ہیں اور دنیا بھر میں ان کی صحت کے تعلق سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ کہا گیا ہے کہ ان کی حالت تشویشناک ہے اور وہ زیر علاج ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق محمد علی پارکنسن بیماری کا شکار ہیں اور انہیں چلنے پھرنے میں بھ

فیڈرر سیمی فائنل میں داخل، نڈال کا 2014 سیزن ختم

بیسل 25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق عالمی نمبر ایک اسپینی ٹینس اسٹار رافل نڈال کو یہاں راجر فیڈرر کے آبائی شہر بیسل میں کھیلے جارہے سوئس انڈورس کے کوارٹر فائنل میں 17 سالہ نوجوان کھلاڑی بورنا کوریک کے خلاف حیران کن طور پر 6-2 ، 7-6(7-4) کی شکست ہوئی جس کی وجہ سے وہ نہ صرف رواں ٹورنمنٹ سے باہر ہوچکے ہیں بلکہ اِس شکست کے ساتھ اِن کے 2014 سیزن کا

فیفا کا 2022 قطر ورلڈ کپ مئی میں کروانے پر غور

لندن۔25 اکٹوبر( سیاست ڈاٹ کام) یورپ کے بڑے فٹبال کلب‘ فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا سے یہ درخواست کرنے پر غور کر رہے ہیں کہ 2022 میں قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کا انعقاد مئی کے مہینے میں کیا جائے۔قطر کو 2010 میں2022 میں ہونے والے عالمی کپ کی میزبانی دی گئی تھی لیکن سخت گرم مہینوں میں مقابلوں کی تواریخ بدلنے پر ایک سال سے زیادہ عرصے سے غور ک

سریتا کو ورلڈ چمپئن شپ میں شرکت کی اُمید

نئی دہلی 25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) احتجاج پر عائد کی گئی پابندی کے باوجود ہندوستانی باکسر ایل سریتا دیوی نے اُمیدوں کا دامن نہیں چھوڑا ہے اور اِنھیں اُمید ہے کہ آئندہ ماہ منعقد شدنی ورلڈ چمپئن شپ میں اِن کی شرکت ممکن ہے۔ سریتانے انٹرنیشنل باکسنگ اسوسی ایشن کو اِس ضمن میں ایک مکتوب بھی تحریر کیا ہے۔

پاکستان کو آج 6 وکٹیں اور آسٹریلیا کو 379 رنز درکار

دوبئی 25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹیم کے سینئر بیٹسمین یونس خان کی متواتر دوسری اور اوپنر احمد شہزاد کی سنچریوں کی بدولت پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف یہاں پہلے ٹسٹ میں کامیابی کے قریب پہونچ چکی ہے۔ جیسا کہ چوتھے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیائی ٹیم 4 وکٹوں کے نقصان پر 59 رنز اسکور کرلئے ہیں لیکن اِسے کامیابی کے لئے ہنوز 379 رنز درکار ہی