واٹسن کی جنوبی افریقہ ونڈے سیریز کیلئے ٹیم میں واپسی

سڈنی 29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے خلاف منعقد شدنی 5 ونڈے مقابلوں کی سیریز جس کا 14 نومبر کو آغاز ہورہا ہے، اِس کے لئے میزبان آسٹریلیائی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں زخموں سے صحتیاب ہوچکے آل راؤنڈر شین واٹسن کے علاوہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کی واپسی ہوئی ہے۔ آسٹریلیائی ٹیم کے سلیکٹروں نے اپنے گھریلو میدانوں پر منعق

پاکستانی کھلاڑیوں کو کوچ وقار یونس کا انتباہ

ابوظہبی29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے اپنے کھلاڑیوں کو متنبہ کیا ہے کہ پہلا ٹسٹ جیتنے کے بعد وہ کسی خوش فہمی کا شکار نہ ہوں۔ شکست کے زخموں سے چور آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم بھرپور تیاری سے واپسی کرسکتی ہے۔ ابوظہبی میں میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہاکہ ہم نے پہلا ٹسٹ ضرور جیتا ہے لیکن د

پاک ۔ آسٹریلیا آج دوسرے ٹسٹ کا آغاز

ابوظہبی29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ایک شاندار کامیابی کے نتیجہ میں حاصل ہونے والی برتری برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہے جیسا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کل یہاں دوسرے ٹسٹ کا آغاز ہورہا ہے جہاں پاکستانی ٹیم کو 20 سال بعد آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز میں کامیابی کا سنہری موقع دستیاب ہے چونکہ دبئی ٹسٹ میں 221 رنز کی کامیابی

پی سی بی کا پاکستان میں سہ رخی سیریز کا منصوبہ

کراچی 29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پُرامید ہے کہ آئندہ سال ورلڈکپ کے بعد بیرونی ٹیموں کی پاکستان آمد شروع ہوجائے گی۔ پی سی بی ٹسٹ کھیلنے والے پڑوسی ممالک بنگلہ دیش اور سری لنکا کو قائل کرنے کے بعد آئندہ سال پاکستان میں سہ رخی سیریز کروانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ آئندہ ماہ آئی سی سی کے اجلاس کے دوران سہ ر

ڈاکٹر صابر علی خان کو ٹیم زمرہ میں گولڈ میڈل

حیدرآباد 29 اکٹوبر (راست) تلنگانہ اسٹیٹ رائفل اسوسی ایشن نے چھٹے ساؤتھ زون شاٹ گن مقابلوں کا انعقاد حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی گچی باؤلی میں کروایا جس میں 7 مختلف ریاستوں سے 115 نشانہ بازوں نے شرکت کی۔ مرد زمرے کے سنگلز مقابلوں میں محمد فضل احمد شعیب کو برونز میڈل حاصل ہوا جبکہ ٹیم زمرہ کے مقابلوں میں میزبان تلنگانہ کی ٹیم نے گولڈ م

دوسرا ،15 ڈگری سے زائداجازت نہیں دی جا سکتی:آئی سی سی

دبئی۔۔28 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے واضح کردیا ہے کہ آف اسپنرز کی مخصوص گیند ’ دوسرا‘ کو 15 ڈگری سے زائد پر بولنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور کوئی بھی بولر اسے مقررہ حد میں رہ کر ہی بولنگ کر سکتا ہے۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈرچرڈسن نے آئی سی سی ہیڈ کے کوارٹر میں میڈیا نمائندوں اور سابق ٹسٹ کرکٹر

جنوبی افریقی باکسر کا انتقال

پیری ٹوریا ۔ 28 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے لئے متواتر تیسرے دن اپنے اتھلیٹ کی موت کا غم برداشت کرنا پڑا ہے جیسا کہ آج جنوبی افریقہ کی خاتون باکسر فنڈل میویلیس جوکہ دو ہفتوں سے کوما میں تھیں، آج ان کا انتقال ہوگیا ہے۔ جنوبی افریقہ جو پہلے ہی سابق عالمی چمپین اور فٹبال ٹیم کے کپتان کی موت کا سوگ منا رہا ہے، اسے آج باکسر کی جدا

محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنے کا امکان

کراچی۔28 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)آئندہ ماہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن کوڈ میں تر میم ہونے کے بعد امکان ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامرکورواں سال کے آخر تک پاکستان میں ڈومیسٹک سیزن کھیلنے کی اجازت مل جائے گی۔تاہم بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے لئے انہیں نومبر2015 تک انتظار کرنا ہوگا۔اسپاٹ فکسنگ کیس میں محمد عامر پانچ سال کی سز ا بھگت

یونس خان کو گولڈ میڈل اور 2 لاکھ روپے نقد دینے کا اعلان

کراچی۔28 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) عمر اسوسی ایٹس کے ڈائریکٹر اور کرکٹ آرگنائزر ندیم عمر نے دبئی ٹسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے پر اسٹار بیٹسمین یونس خان کو گولڈ میڈل اور دو لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔یونس خان کی بیٹنگ کی وجہ سے پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹسٹ221رنز سے جیتا۔ تجربہ کار بیٹسمین یونس خان جوماضی میں

فیلڈ امپائر کے اعتراض کے بغیر پابندی ناقابل فہم

حیدرآباد۔ 28 اکتوبر (سیاست نیوز) ویسٹ انڈیز کے جادوئی اسپنر سنیل نارائن، پاکستانی آف اسپنرس سعید اجمل، شعیب ملک اور محمد حفیظ کے علاوہ بنگلہ دیش کے اسپنر سہگ غازی اور نیوزی لینڈ کے اسپنر کین ولیمس سن کے خلاف آئی سی سی کی جانب سے مشکوک بولنگ ایکشن کی پاداش میں لگائی جانے والی پابندی کی وضاحت کرتے ہوئے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے سینئ

رحیم لیگ ٹورنمنٹ 2014ء کیلئے انٹریز کا آغاز

حیدرآباد۔ 28 اکتوبر (پریس ریلیز)رحیم لیگ ٹورنمنٹ 2014ء کیلئے اے ڈیویژن مقابلوں کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے جیسا کہ آندھرا پردیش فٹبال اسوسی ایشن (اے پی ایف اے) سے موصولہ خبر کے بموجب مذکورہ ٹورنمنٹ میں شرکت کیلئے حیدرآباد اور سکندرآباد دونوں شہر وں کے علاوہ اے پی ایف اے سے مسلمہ تمام ڈپارٹمنٹس اور کلبس کی ٹیموں کیلئے شرکت کی آخری تاریخ 10

آملہ نے کوہلی سے دوسرا مقام چھین لیا ، ڈی ویلیرس نمبر ون

دبئی۔ 28 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ونڈے درجہ بندی میں ہندوستانی بیٹسمین ویراٹ کوہلی کو ایک مقام کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے جس کے بعد انہوں نے نمبر 3 پر موجود رہتے ہوئے ہندوستان کے کھلاڑیوں کی جانب سے سب سے بہترین درجہ حاصل کرلیا ہے۔ ویراٹ کوہلی کو دوسرے مقام سے ہاشم آملہ نے پ

کپتان براوؤ اور سامیولس میں اختلافات

جمائیکا۔ 28 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈیون براوؤ اور سینئر بیٹسمین مارلون سامیولس کے درمیان سب کچھ ٹھیک ٹھاک دکھائی نہیں دے رہا ہے جیسا کہ سامیولس نے آج پھر اعتراف کیا ہے کہ ہندوستان کا دورہ درمیان میں چھوڑ کر وطن واپس ہونے کے فیصلے کے حامی نہیں تھے، بلکہ ہندوستان کے دورہ کے بعد مسائل کی یکسوئی کے حق میں تھے۔

پاکستان کو 20سال بعد آ سٹریلیا کیخلاف سیریز جیتنے کا موقع

کراچی۔28 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں دوسرا ٹسٹ کھیلنے دبئی سے ابوظہبی پہنچ گئی۔تاہم دونوں ٹیموں نے آرام کو تر جیح دی اور منگل کو پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔پاکستان نے پہلا ٹسٹ221رنز سے جیتا تھا اسے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔اگر پاکستان آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتنے میں کامیاب ہوگیا تو اسے20سال بعد حریف ٹ

تاج کا شاندار مظاہرہ ، بنگلہ دیش کی سنسنی خیز کامیابی

ڈھاکہ۔ 27 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) تاج الاسلام نے غیرمعمولی آل راؤنڈ مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کے خلاف منعقدہ پہلے ٹسٹ میں ٹیم کی سنسنی خیز 3 وکٹوں کی کامیابی میں کلیدی رول ادا کیا۔ مین آف دی میچ 22 سالہ بائیں ہاتھ کے اسپنر تاج بنگلہ دیش کے ایسے پہلے بولر بنے ہیں جنہوں نے ٹسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کی ہوں جیسے کہ انہوں نے 39 رنز ک