بنگلہ دیش نے دوسرا ٹسٹ 162 رنز سے جیت لیا

ڈھاکہ ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شکیب الحسن ٹسٹ تاریخ کے ایسے تیسرے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے جنہوں نے سنچری اسکور کرنے کے علاوہ 10 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں اور ان کے شاندار مظاہرے کی بدولت بنگلہ دیش نے زمبابوے کو یہاں دوسرے ٹسٹ میں 162 رنز کی شکست دے کر 3 مقابلوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی ہے۔ شکیب الحسن نے دوسری

امباٹی رائیڈو اپنی سنچری پر مسرور

احمدآباد ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی دوسرے ونڈے میں سری لنکا کے خلاف 6 وکٹوں کی کامیابی میں کلیدی رول ادا کرتے ہوئے مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے بیٹسمین امباٹی رائیڈو نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اس رول پر مسرور ہیں۔ گذشتہ مقابلہ میں رائیڈو نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی ہے جیسا کہ انہیں عا

لال قلعہ میں ایشیا کپ 2015ء کا انعقاد

نئی دہلی ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مغلیہ دور کے تاریخی عمارت ’’لال قلعہ‘‘ میں اتوار کو ٹاٹا نیشنل رینکنگ آرچری ٹورنمنٹ کے فائنلس منعقد کئے جارہے ہیں اور یہ مقابلے آئندہ برس 10 تا 17 جنوری یہاں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کی تیاری کا حصہ ہے۔ دریں اثناء اس ٹورنمنٹ کے فائنلس جہاں لال قلعہ میں منعقد ہوں گے وہیں گروپ مرحلہ کے مقابلہ یمونا اس

ہلکے بیٹ سے کبھی آرام دہ محسوس نہیں کیا : سچن

نئی دہلی ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر اپنے شاندار اور طویل کریئر کے دوران جب کبھی زخمی ہوئے تو ان کا وزنی بیٹ موضوع بحث رہا لیکن سچن تنڈولکر نے اپنی خودنوشت ’’پلینگ اٹ مائی وے‘‘ میں لکھا ہیکہ میں ہمیشہ ہی ایک وزنی بیٹ استعمال کرتا تھا لیکن کبھی ایسا بھی ہوا کہ میں نے لکھی بیٹ استعمال

ہندوستان آج آسٹریلیا کے خلاف ایک اور کامیابی کا خواہاں

پرتھ ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گذشتہ مقابلہ میں شاندار مظاہرہ کے ذریعہ سیریز کو برابر کرنے والی کامیابی کے بعد ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوصلے کافی بلند ہیں اور کل وہ عالمی چمپیئن آسٹریلیا کے خلاف 4 مقابلوں کی ٹسٹ سیریز کے تیسرے مقابلہ میں ایک اور کامیابی کیلئے کوشاں ہے۔ چہارشنبہ کو منعقدہ دوسرے مقابلہ میں ہندوستانی ٹیم نے غ

پاکستانی ٹیم کااعلان

لاہور۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ کیلئے پاکستان کی وہی ٹیم برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس نے آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستان ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، مصباح الحق (کپتان)، محمد حفیظ، احمد شہزاد، اظہر علی، یونس خان، سرفراز احمد، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، اسد شفیق ،

سعیداجمل کی انگلینڈ روانگی

لاہور۔7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پابندی کے شکار اسپنر سعید اجمل نئے روپ میں بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار ہیں۔ وہ بایو میکنیکس ٹسٹ کیلئے آج انگلینڈ جائیں گے۔ان کے نئے ایکشن کا معائنہ پیر 10 نومبر کو ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ نئے ایکشن کے ساتھ مزید اور بہتر بولنگ کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے ٹسٹ کے مثبت نتائج نکلیں

سنگااور میتھیوز کی نصف سنچری ، سری لنکا 274/8

احمدآباد ۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کپتان اینجلو میتھیوز کے شاندار 92 رنز اور سینئر بیٹسمین کمارا سنگاکارا کے 61 رنز کے باوجود سری لنکائی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یہاں ہندوستان کے خلاف منعقدہ دوسرے ونڈے میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 274 رنز بھی اسکور کرپائی جیسا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کے فیصلہ کے باوجود ٹیم کو بہتر شروعات نہیں مل سکی۔

آسٹریلیا کا دورہ ورلڈ کپ کی تیاری کا بہترین موقع : دھونی

دبئی ۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ کپ میں خطاب کے دفاع کیلئے پرعزم مہندر سنگھ دھونی نے کہا ہیکہ مجوزہ دورہ آسٹریلیا ہندوستانی ٹیم کیلئے ورلڈ کپ کے تناظر میں تیاری کا ایک بہترین موقع ہے۔ ہندوستانی ٹیم آئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ 2015ء میں اپنے خطاب کی مہم کا آغاز 15 فبروری کو روایتی اور کٹر حریف پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے مقابلے سے کرے گ

کپل دیو نے بحیثیت کوچ مایوس کیا : سچن

نئی دہلی ۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے ایک اور سب سے بہترین آل راونڈر کپل دیو سچن تنڈولکر کیلئے بحیثیت کوچ مایوس کن شخصیت رہے ہیں اور سابق ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر اپنی کتاب میں یہ انکشاف کیا ہے۔ سچن تنڈولکر نے اپنی کتاب ’’پلینگ اٹ مائی وے‘‘ میں لکھا ہیکہ کپل دیو دورہ آسٹریلیا کے موقع پر ٹیم کی حکمت عملی میں کبھی متحرک نہیں

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ 2-2 سے ڈرا

نئی دہلی ۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خاتون جونیر ہاکی ٹیم نے مہمان نیوزی لینڈ کے خلاف ہاکی مقابلہ میں پیچھے رہنے کے باوجود بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے یہاں منعقدہ مقابلہ 2-2 سے برابر کرلیا اور اس طرح 6 مقابلوں کی ٹسٹ سیریز کا دوسرا مقابلہ بھی بغیر کوئی نتیجہ کے ختم ہوا ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے کیلسی اسمتھ کی جانب سے مقابلہ کے آغاز پر بنا

رام پرکاش انگلینڈ کے کوچ مقرر

لندن ۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے آج اعلان کیا ہیکہ مارک رام پرکاش کو انگلش ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنایا گیا ہے۔ رواں برس سابق اوپنر گراہم گوچ کو کوچ کے عہدہ سے برطرف کئے جانے کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی تھی کہ 45 سالہ رام پرکاش ان کے جانشین ہوں گے۔ اس عہدہ کیلئے رام پرکاش کا مقابلہ ایک اور سابق کھلاڑی گر

نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلی کا امکان نہیں

لاہور۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹسٹ مقابلوں پرمشتمل سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کل کیا جا ئے گا۔آسٹریلیا کے خلاف کلین سوئپ کرنے والی ٹیم میں ردوبدل کیلئے سلیکٹرس مشاورت میں مصروف ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پہلے ٹسٹ میں 9نومبر کوابو ظہبی کا شیخ زید اسٹیڈیم میںآمنے سامنے ہوں گی۔دریں اثناء ٹیم پاک

اینڈرسن سری لنکا کے خلاف ونڈے سیریز سے باہر

لندن۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن سری لنکا کے خلاف ونڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔ جیمز اینڈرسن کو بائیں گھٹنے کے زخم کے باعث دورہ سری لنکا میں ونڈے سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ انگلش کرکٹ بورڑکے بموجب اینڈرسن ٹیم کے تجربے کار کھلاڑی ہیں اور رواں سیزن کے دوران انھیں گھٹنے میں تکلیف ہوئی تاہم انھیں ورل

شکیب کا آل راونڈ مظاہرہ ، بنگلہ دیش کو 266 رنز کی سبقت

ڈھاکہ ۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آل راونڈر شکیب الحسن نے شاندار سنچری کے بعد 5 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے زمبابوے کے خلاف یہاں رواں دوسرے ٹسٹ کے چوتھے دن ٹیم کو 266 رنز کی مجموعی سبقت دلوانے میں کلیدی رول ادا کیا ہے۔ چوتھے دن جب کھیل کا اختتام ہوا تو میزبان بنگلہ دیش نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز اسکور کرلئے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر شکیب الحسن نے

حیدرآباد میں 9 نومبر کو ہند سری لنکا ونڈے

حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( ایجنسیز ) : حیدرآباد میں ہند ۔ سری لنکا ونڈے انٹرنیشنل جو راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں 9 نومبر کو کھیلا جانیوالا ہے کے پہلے ہی ساڑھے چھ ہزار ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں ۔ صدر حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن ارشد ایوب نے میڈیا کو بتایا کہ پیر کو 22 ہزار 490 ٹکٹس فروخت کئے جائیں گے جب کہ اسٹیڈیم میں مکمل گنجائش 34 ہزار 185 نشستوں کی ہے ۔

ہندوستان آج سبقت کو مستحکم کرنے کا خواہاں

احمدآباد 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شاندار کامیابی کے ساتھ سیریز کا آغاز کرنے والی ہندوستانی ٹیم کل یہاں مہمان سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ونڈے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سبقت کو مستحکم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ افتتاحی مقابلہ میں 169 رنز کی کامیابی حاصل کرنے کے بعد یہاں سردار پٹیل اسٹیڈیم میں منعقد شدنی دوسرے ونڈے میں ہندوستا

سچن کے بیانات میں سچائی نہیں

ملبورن 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ گریگ چیاپل نے سچن تنڈولکر کے انکشاف پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستانی سابق ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر کے بیانات میں کوئی سچائی نہیں کیونکہ انھوں نے 2007 ء ورلڈکپ سے عین قبل راہول ڈراویڈ کو قیادت سے برطرف کرنے اور تنڈولکر کو کپتان بننے کی کوئی تجویز نہیں دی تھی۔ یاد رہے