حیدرآباد نے تلنگانہ جونیر جوڈو چمپیئن شپ جیت لی

حیدرآباد ۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پہلے تلنگانہ جونیر جوڈو چمپیئن شپ مقابلوں میں حیدرآباد ڈسٹرکٹ جوڈو اسوسی ایشن کی ٹیم نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے تلنگانہ جونیر جوڈو چمپیئن ٹرافی حاصل کرلی۔ اسوسی ایشن کی ٹیم کو مختلف زمروں میں جملہ 9 گولڈ، 7 سلور اور 6 برانز میڈلس حاصل ہوئے۔ حیدرآباد ڈسٹرکٹ جوڈو اسوسی ایشن کی ٹیم کے کوچ ایم اے عزیز ک

روہت کا ڈبل دھماکہ‘سری لنکا چاروںشانے چت

کولکتہ ۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) تاریخی میدان ایڈن گارڈنس میں ہندوستانی اوپنر روہت شرما نے سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے مقابلہ میں 264 رنز کی ریکارڈ اننگز کھیلتے ہوئے ونڈے کے کئی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ روہت شرما ونڈے میں دوسری مرتبہ ڈبل سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن چکے ہیں جیسا کہ گذشتہ برس نومبر میں روہت شرما نے آسٹریلی

حفیظ کا بولنگ ایکشن غیرقانونی

دبئی۔13نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ابوظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف منعقدہ پہلے ٹسٹ میںپاکستان نے 248رنز کی کامیابی بھلے ہی حاصل کی ہے لیکن اسے اپنے آل راؤنڈر محمد حفیظ کی بولنگ غیرقانونی ہونے کی خبر بھی برداشت کرنی پڑی ہے ۔ میچ عہدیداروں نے محمد حفیظ کی بولنگ غیرقانونی ہونے کی رپورٹ دی ہے اور یہ رپورٹ پاکستانی ٹیم کے منیجر معین خان کے حوالے

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان 248رنز سے فاتح

ابوظہبی۔13نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم نے یہاں ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں منعقدہ پہلے ٹسٹ میں نیوزی لینڈ کو 248رنز سے شکست دیتے ہوئے تین مقابلوں کی سیریز میں 1-0کی سبقت حاصل کرلی ہے ۔ پاکستانی ٹیم کو آج ایک آسان کامیابی حاصل کرنے کیلئے دو وکٹوں کی ضرورت تھی ۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ نے اپنے کل کے اسکور 174/8سے آگے کھیلنا شرو

سیلک شہروں کی سیرکے دلدادہ

نئی دہلی۔13نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) یو ایس اوپن چمپئن اور کروشیائی ٹینس اسٹار مارن سیلک نے انکشاف کیا ہے کہ ہندوستان میں منعقد شدنی انٹرنیشنل ٹینس پریمیئر لیگ میں شرکت کا فیصلہ دراصل ان کی اُس خواہش کا نتیجہ ہے جس میں وہ اُن شہروں کی سیر کرنا چاہتے ہیں جو انہوں نے کبھی نہیں دیکھا ‘ یہی وجہ ہے کہ وہ ہندوستان کا دورہ کرنا چاہتے تھے ۔ 26سال

سائنا ‘ کیشپ اور سریکانت کوارٹرفائنل میں داخل

فوزہو( چین) ۔13نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) لندن اولمپکس کی برونز میڈلسٹ اور ہندوستان کی نمبر ایک بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کے علاوہ مرد زمرے میں ہندوستان کے سرفہرست کھلاڑیوں میں شامل پروپلی کیشپ اور کے سریکانت آج یہاں چائنا اوپن سوپر سیریز پریمیئر لیگ کے دوسرے مرحلے کے مقابلوں میں فتوحات حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی کرلی ہے ۔

ہندوستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف 0-3کی شکست

نئی دہلی۔13نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) خاتون زمرہ کی ہندوستانی جونیئر ہاکی ٹیم نے میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف 6مقابلوں کی ٹسٹ سیریز کا آخری مقابلہ 2-2سے برابر تو کیا لیکن اسے سیریز میں 0-3کی شکست برداشت کرنی پڑی ہے ۔ نیوزی لینڈ کے اسٹارٹ فورڈ کے ٹی ای ٹی کے ملٹی اسپورٹس سنٹر میں منعقدہ مقابلہ میں دونوں ہی ٹیموں کی جانب سے بہترین مظاہرہ اور کام

میسی اور نیمرکا شاندار مظاہرہ

پیرس ۔13نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اسٹار کھلاڑی لیونل میسی اور ان کے بارسلونے کے ساتھی کھلاڑی نیمر نے گول بنانے میں کامیابی حاصل کی جس کی بدولت برازیل اورارجنٹینا نے دوستانہ مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ نیدرلینڈس کو ایک اور ناکامی برداشت کرنی پڑی ہے ۔ استنبول میں منعقدہ دمقابلہ میں برازیل نے ترکی کو 4-0سے شکست دی ۔ڈونگا کے کوچ بنن

ہند۔سری لنکا ایڈن گارڈنس میں آج چوتھا ونڈے

کولکتہ 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ مقابلوں کی رواں ونڈے سیریز کا چوتھا مقابلہ کولکتہ کے تاریخی میدان ایڈن گارڈنس میں کل کھیلا جارہا ہے جہاں ناقص مظاہروں سے پریشان مہمان ٹیم کے خلاف ویراٹ کوہلی اور اِن کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم فتوحات کے سلسلہ کو برقرار رکھنے کی کوشاں ہوگی۔ سری لنکائی ٹیم نے اپنے اس

کوہلی اور دھون سرفہرست 5 بیٹسمنوں میں شامل

دوبئی 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ونڈے درجہ بندی میں ہندوستانی اوپنر شکھر دھون اور سری لنکا کے خلاف رواں ونڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت کررہے ویراٹ کوہلی سرفہرست 5 کھلاڑیوں میں شامل ہندوستانی بیٹسمین ہیں۔ ویراٹ کوہلی ہنوز نمبر 3 پر موجود ہیں جبکہ دھون نے 4 مقامات کی چھلانگ لگاتے ہوئے پانچواں مقام حا

ایمپائروں کی گفتگو اب منظر عام پر

دوبئی 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ شائقین کے لئے یہ پہلا اور منفرد موقع ہوگا کہ اب وہ میدان پر موجود ایمپائروں اور ٹی وی ایمپائر کے درمیان ہونے والی گفتگو کو راست طور پر سن سکیں گے۔ جیسا کہ آئی سی سی نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلی جانے والی ونڈے سیریز میں اِس تجربہ کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میدان اور ٹی وی ایمپائر کے

پاکستان کو پہلے ٹسٹ میں کامیابی کیلئے 2وکٹیں درکار

ابوظہبی 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات میں بیرونی ٹیموں کے خلاف کھیلی جارہی سیریز میں پاکستان ایک اور ٹسٹ مقابلہ میں کامیابی کی دہلیز پر پہونچ چکا ہے۔ جیسا کہ یہاں ابوظہبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ کے چوتھے دن کھیل کے اختتام پر مہمان ٹیم 174/8 کی نازک صورتحال سے پریشان ہے جبکہ اسے اِس مقا

مرے کا آج فیڈرر سے مقابلہ

لندن 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مقامی ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے سیزن کے آخر میں کھیلے جارہے اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلس کے سیمی فائنل میں اپنی رسائی کی اُمیدوں کو برقرار رکھا جیسا کہ انھوں نے گروپ مرحلہ کے دوسرے مقابلہ میں کینیڈا کے نیلوس راؤنک کو 6-3 ، 7-5 سے شکست دی۔ مرے اور راؤنک کے درمیان کھیلے گئے اِس مقابلہ میں دونوں ہی کھلاڑیوں کے لئے