بنگلہ دیش نے تیسرے ٹسٹ میں زمبابوے کو 186 رنز سے ہرادیا
چٹگانگ 16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹسٹ میں بھی 186 رنوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز میں وائیٹ واش کرلیا ہے ۔ اس نے تینوں ہی ٹسٹ میچس جیت لئے ہیں ۔ تیسرے ٹسٹ میں بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 186 رنوں سے شکست دیدی ۔ بنگلہ دیش نے اس میچ میں پہلی اننگز میں تمیم اقبال اور امرالقیاس کی شاندار سنچریوں کی بدولت 503 رن