وجئے ہزارے ٹرافی کے آج پری کوارٹر فائنلس

راجکوٹ ۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وجئے ہزارے ٹرافی کے پری کوارٹر فائنل مقابلہ میں کل یہاں وکٹ کیپر بیٹسمین پارتھیو پٹیلل کی قیادت میں گجرات کی ٹیم پنجاب کا مقابلہ کرے گی۔ ریس کورس میدان پر کھیلے جانے والے اس مقابلہ میں ممبئی ٹیم کی قیادت سوریا کمار یادو کریں گے جبکہ گوتم گمبھیر کی زیرقیادت دہلی کی ٹیم اس کی حریف ہوگی۔ ایس سی اے اسٹیڈ

ہندوستانی ہاکی کوچ والش مستعفی

نئی دہلی ۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کوچ ٹیری والش نے آج اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا ہے کیونکہ ہاکی انڈیا اور اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کے درمیان معاہدہ کیلئے ہونے والی گفتگو ناکام ہوگئی ہے لیکن نئی پیشکش ہنوز زیرغور ہے۔ والش جن کا معاہدہ کل ختم ہونے والا تھا اور وہ پہلے ہی گذشتہ ماہ اپنے عہدہ سے علحدہ ہونے کیلئے ا

فیفا اور یورپین فٹبال اسوسی ایشن میں کشیدگی

برلن ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فٹبال ورلڈ کپ 2018 اور 2022 بالترتیب روس اور قطر میں ہی کھیلے جانے کے فیصلے کے بعد کھیل کی عالمی تنظیم فیفا اور دنیا کی سب سے طاقت ور اسپورٹس آرگنائزیشن یورپین فٹبال اسوسی ایشن ( یوئیفا ) میں سخت کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ جرمن فٹبال لیگ کے صدر رائن ہارڈ روبال نے معاملے کو شفاف قرار نہ دیتے ہوئے فیفا سے تعلقات ختم

چوڑیوں کے بنا سنگھارادھورا

خواتین ان کے چوڑیوں کے رنگ جس طرح ہوں اسی طرح کا لباس پسند کرتی ہیں سرخ لباس کے ساتھ سرخ چوڑیاں حسن کو چار چاند لگا دیتی ہیں ۔ شادی بیاہ میں لوگ خاص طور پر عورتیں دلہن کے سنگھار پر نظر رکھتی ہیں دلہن کو میک اپ کے ساتھ ساتھ ہاتھوں میں خوشنما چوڑیاں من پسند زیورات سے سجائے جاتے ہیں ۔ ملازم پیشہ خواتین اور کالج جانے والی لڑکیاں چوڑیاں پہ

کوہلی کی جانب سے مثبت اور جارحانہ مظاہروں کی ستائش

رانچی ؍ کولمبو ۔ 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے خلاف حالیہ منعقدہ ونڈے سیریز میں 5-0 کی شاندار کامیابی کے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کارگذار کپتان ویراٹ کوہلی نے کہا کہ سیریز میں اس طرح کی شاندار فتوحات کی اصل وجہ کھلاڑیوں کی جانب سے مثبت اور جارحانہ مظاہرے پیش کرنا ہے۔ ہندوستانی ٹیم جس نے گذشتہ رات کپتان مہندر سنگھ دھونی کے شہر ر

سائنہ نیہوال اور سریکانت نے وومنس و مینس سنگلز خطاب جیت لئے

فزہو ( چین ) 16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی بیڈمینٹن کیلئے آج کا دن تاریخی رہا کیونکہ سائنہ نیہوال اور کے سریکانت نے سات لاکھ ڈالر کی انعامی رقم والے چائنا اوپن سوپر سیریز کے وومنس اور مینس سنگلز خطاب جیت لئے ہیں۔ اولمپک برانز میڈلسٹ سائنہ نیہوال نے اپنے تجربہ کو بروئے کار لاتے ہوئے جاپان کی اکانے یاماگوچی کو شکست دی جبکہ نوجوان

ملک کے تمام خاندانوں کیلئے خواتین ریڑھ کی ہڈی

نیلور ( آندھرا پردیش ) 16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سچن تنڈولکر نے آج کہا کہ خواتین ہندوستان بھر میں تمام خاندانوں کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہیں۔ سچن تنڈولکر نے نیلور ضلع میں 500 نفری کی آبادی والے ایک گاؤں کی ترقی کا بیڑہ اٹھایا ہے ۔ انہوں نے پٹم راجواری کندریگا نامی اس گاؤں کے آج اپنے پہلے دورہ کے موقع پر خواتین سے خطاب کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ آس

اسٹیون اسمتھ ‘ ہندوستان کے خلاف آسٹریلیا کے متوقع کپتان ؟

سڈنی 16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کہا جارہا ہے کہ آسٹریلیا کے آل راونڈر اسٹیون اسمتھ ہندوستان کے خلاف ٹسٹ سیریز میں اپنی ٹیم کی قیادت کرسکتے ہیں۔ چونکہ باقاعدہ کپتان مائیکل کلارک ان فٹ ہیں اور ان سے آئندہ بھی فٹنس مسائل کا اندیشہ ہے ایسے میں اسٹیون اسمتھ کو ہندوستان کے خلاف ٹسٹ سیریز میں قیادت کی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے ۔ آسٹریلیا اور

افریقہ کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار کامیابی

پرتھ 16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ونڈے میںتین وکٹس سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز مساوی کرلی ہے ۔ آسٹریلیا کے بلے باز اس میچ میں بری طرح ناکام رہے اور کوئی بڑا اسکور کھڑا نہیں کرسکے ۔ آسٹریلیا نے اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 41.4 اوورس میں صرف 154 رنز اسکور کئے تھے ۔ سب سے زیادہ 67 رنز مچل مارش نے بنا

بنگلہ دیش نے تیسرے ٹسٹ میں زمبابوے کو 186 رنز سے ہرادیا

چٹگانگ 16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹسٹ میں بھی 186 رنوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز میں وائیٹ واش کرلیا ہے ۔ اس نے تینوں ہی ٹسٹ میچس جیت لئے ہیں ۔ تیسرے ٹسٹ میں بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 186 رنوں سے شکست دیدی ۔ بنگلہ دیش نے اس میچ میں پہلی اننگز میں تمیم اقبال اور امرالقیاس کی شاندار سنچریوں کی بدولت 503 رن