کھیل کی خبریں
ماؤنٹ مرسی اسکول کا اسپورٹس ڈے
حیدرآباد۔29ڈسمبر ( راست ) ماؤنٹ مرسی اسکول کا سالانہ اسپورٹس ڈے بابوخان اسٹیٹ ایرینا کوکا پیٹ میں منعقد ہوا جس میں انٹرنیشنل کراٹے چمپئن سیدہ فلک نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے شاندار اسپورٹس ڈے کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد دینے کے علاوہ طلبہ کو اپنے تجربات سے واقف کرواتے ہوئے انہیں مفید مشورہ دی
مکالم کی ڈبل سنچری‘ پاکستان کو دگنی مشکلات
شارجہ۔29نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن مکالم نے کریئر کی چوتھی ڈبل ٹسٹ سنچری اسکور کرلی ہے اور ٹیم نے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر 637/8رنز اسکور کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف 286رنز کی سبقت حاصل کرلی ہے ۔ مکالم نیوزی لینڈ کیلئے چوتھی ڈبل سنچری اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی‘ ٹسٹ کرکٹ میں چوتھی تیز ترین ڈبل سنچری اور ایک سال م
پہلا ٹسٹ مقررہ وقت پر ہونا چاہئے : سابق کھلاڑی
سڈنی ۔ 28 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتانوں میںایان چیاپل اور مارک ٹیلر مانتے ہیں کہ آئندہ ہفتے برسبین کے مقام گبا میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان مجوزہ پہلا ٹسٹ نظام العمل کے مطابق کھیلا جانا چاہئے کیونکہ کرکٹ کو دوبارہ شروع کرنے سے کھلاڑیوں کے علاوہ کرکٹ شائقین کو بھی آنجہانی کھلاڑی فلپ ہیوز کی موت
ایبٹ کو آنجہانی ہیوز کی بہن کی حمایت
سڈنی۔ 28 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نوجوان فاسٹ بولر شان ایبٹ جن کے باؤنسر پر آنجہانی بیٹسمین فلپ ہیوز زخمی ہوئے اور دواخانہ میں ان کا انتقال ہوا ہے ، تاہم ہر گوشہ سے فاسٹ بولر کی حمایت کی جارہی ہے ۔ ایبٹ کی حمایت کرنے والوں میں ہیوز کی بہن میگن بھی شامل ہوگئی ہیں اور انھوں نے ایبٹ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے جواس حادثہ کے بعد مکمل طور
حفیظ ڈبل سنچری سے پھر محروم ، مکالم کا کرارا جواب
شارجہ ۔ 28 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف یہاں رواں ٹسٹ کے دوسرے دن بہتر شروعات کے باوجود اچانک 351 پر ڈھیر ہوگئی جبکہ دن کے اختتام پر برینڈن مکالم کی کپتانی سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 249 رنز اسکور کرلئے ہیں۔ مکالم نے 145 گیندوں میں 17 چوکوں اور 8 چھکو
سندھو کی مکاؤ اوپن سیمی فائنل میں رسائی
مکاؤ ۔ 28 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دفاعی چمپین پی وی سندھو نے اپنے شاندار مظاہروں کے تسلسل کو جاری رکھا ہے اور وہ یہاں کھیلے جارہے مکاؤ اوپن گرانڈ پری گولڈ میں چینی کھلاڑی ہان لی کو 3 گیمس پر مشتمل ایک سخت مقابلے میں شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ عالمی درجہ بندی میں11 ویں مقام پر فائز سندھو نے پانچویں درجہ کی چینی کھ
کمبلے کی کمپنی کو اسپنرس کی تلاش
بنگلورو ۔ 28 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ لیگ اسپنر انیل کمبلے کی کمپنی ٹین ویچ جوکہ اسپورٹس کی ٹریننگ اور کنسلٹنگ کی خدمات انجام دیتی ہے اس نے آج ایک اختراعی پروگرام شروع کیا ہے جس کے ذریعہ وہ 10 تا 19 سال کی عمر کے باصلاحیت اسپنرس کو تلاش کرے گی اور یہ تلاش ریاست کرناٹک میں ہوگی ۔ اسپنرس کو یہ موقع
آسٹریلیائی اوپنر فلپ ہیوز زندگی کی بازی ہارگئے
سڈنی۔27 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اوپنر فلپ ہیوز آج زندگی کی بازی ہار گئے جیسا کہ گھریلو فرسٹ کلاس مقابلے میں دوروزقبل باؤنسر سے زخمی ہوئے تھے جنہیں فوری طور پر یہاں وینسٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا ۔ دواخانہ منتقل کرنے پر ہنگامی حالات میں ان کی سرجری کی گئی تھی لیکن آج وہ 25برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔
ہیوز کی موت پر بالی ووڈ کا اظہار تعزیت
ممبئی ۔27نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) فرحان اختر‘ انوپم کھیر ‘راہول بوس کے علاوہ دیگر کئی بالی ووڈ اسٹارس نے آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے بیٹسمین فلپ ہیوز کی موت پر غم اور اظہار تعزیت کیا ہے ۔ 25سالہ ہیوز گھریلو کرکٹ کے ٹورنمنٹ شیفلڈ شیلڈ کے ایک مقابلہ کے دوران حریف بولر شان ایبٹ کے باؤنسر پر زخمی ہوکر دواخانہ میں شریک تھے تاہم آج وہ انتق
ناری بھی 50برس قبل ایسے ہی حادثہ سے گذرے
نئی دہلی ۔27نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اوپنر فلپ ہیوز باؤنسر سے زخمی ہونے کے بعد آج دواخانہ میں انتقال کرگئے ہیں لیکن 50برس قبل ایسا ہی ایک واقعہ ہندوستان کے سابق کپتان ناری کنٹراکٹر کے ساتھ بھی ہوچکاہے ۔ ناری کنٹراکٹر کو دورہ ویسٹ انڈیز موقع پر باربادوز میں پریکٹس مقابلہ کے دوران ویسٹ انڈیز کے فاسٹ ب
پاک ۔ نیوزی لینڈ ٹسٹ ایک دن کیلئے ملتوی
شارجہ۔27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی نوجوان بیٹسمین فلپ ہیوز کے آج سڈنی کے سینٹ ونسنٹ ہاسپٹل میں انتقال کرجانے کے بعد جہاں دنیائے کرکٹ غم و سوگ کے ماحول میں مبتلا ہوچکی ہے وہیں شارجہ کے میدان پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے تیسرے ٹسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ملتوی کردیا گیا ہے ۔ دونوں ٹیموں کے ارباب مجاز نے یہ فیصلہ ک
محمدعامر کے ساتھ چند کھلاڑی کھیلنے کو راضی نہیں : پی سی بی
کراچی۔27نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی ٹیم میںموجود چند کھلاڑی پابندی کا شکار فاسٹ بولر محمد عامر کے ساتھ دوبارہ کھیلنا نہیں چاہتے۔ اپنے انٹرویو میں شہریار خان نے کہا کہ چند سابق کھلاڑی محمد عامر کی واپسی کی حمایت کررہے ہیں لیکن ڈریسنگ روم میں حالات مختلف ہیں کیونکہ چند کھ
محمدعامر کے ساتھ چند کھلاڑی کھیلنے کو راضی نہیں : پی سی بی
کراچی۔27نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی ٹیم میںموجود چند کھلاڑی پابندی کا شکار فاسٹ بولر محمد عامر کے ساتھ دوبارہ کھیلنا نہیں چاہتے۔ اپنے انٹرویو میں شہریار خان نے کہا کہ چند سابق کھلاڑی محمد عامر کی واپسی کی حمایت کررہے ہیں لیکن ڈریسنگ روم میں حالات مختلف ہیں کیونکہ چند کھ
قسمت نے شاندار کریئر کو ختم کردیا : بی سی سی آئی
ممبئی۔27نومبر( سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی نے آج آسٹریلیائی بیٹسمین فلپ ہیوز کی موت پر شدید غم کا اظہار کرتے ہوئے آنجہانی کرکٹر کے افراد خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔بی سی سی آئی کے شکریٹری سنجے پٹیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بی سی سی آئی کی طرف سے وہ فلپ ہیوز کی موت پر شدید غم کا اظہار کرنے کے علاوہ کرکٹر کے افراد خاندان سے اظہار تعزیت
محمدعامر دیگر کھلاڑیوں کی بیان بازی سے متاثر نہیں
لاہور ۔27نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سزا یافتہ پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ میری توجہ خود کو فٹ رکھنا ہے ،جسے جو کہنا ہے، کہتا رہے، باتیں کرنے والوں پر میں توجہ نہیں دیتا ۔میڈیاسے گفتگو میںانہوں نے کہا کہ تاحال میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی تیاری کر رہا ہوں، کسی کھلاڑی کی باتوں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے جب وقت آئے گا تو دیکھا