کھیل کی خبریں
دھون پھر ناکام ، وارم اپ مقابلہ ڈرا
ایڈیلیڈ ۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹسٹ سے قبل ہندوستانی بیٹسمینوں نے یہاں کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف کھیلے گئے ٹور مقابلہ میں بیٹنگ کی شاندار مشق کی اور 90 اوورس میں 375 رنز اسکور کئے۔ علاوہ ازیں میزبان ٹیم کو 21 اوورس میں 83/5 تک محدود رکھا۔ ہندوستان نے آج اپنے کل کے اسکور 92/2 سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ کا
مگرمچھ نے گولف کھلاڑی کو چباڈالا
کیپ ٹاون۔5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ میں گولف کھلاڑی مگرمچھ کے حملے میں ہلاک ہو گیا۔ کروگر نیشنل پارک میں پینک نامی تالاب کے کنارے پرگولف کھلاڑی بال کو ہٹ لگا رہا تھا اور عین اسی موقع پر تالاب سے ایک مگر مچھ نے نکل کر اس پر حملہ کر دیا۔ پارک انتظامیہ کے مطابق 29سالہ جیکس ویندر کو مگر مچھ نے مضبوطی سے جبڑے میں دبوچا اور تالاب ک
ہیوز جس وکٹ پر زخمی ہوئے وہ پچ ختم کردی گئی
سڈنی ۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سڈنی کرکٹ گراونڈ میں موجود ساتویں نمبر کی وکٹ جس پر آنجہانی بیٹسمین فلپ ہیوز گر کر زخمی ہوئے تھے اس وکٹ کو کرکٹ کیلئے ختم کردیا گیا ہے۔ سڈنی کرکٹ گراونڈ میں 10 وکٹیں ہیں جبکہ ہیوز کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا وہ ساتویں نمبر کی وکٹ ہے۔ کیوریٹر ٹام پارکر نے روزنامہ دی آسٹریلین سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ جس وک
میچ فکسنگ پر 7سال قید ،نیوزی لینڈ میں نیا قانون منظور
آکلینڈ۔5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کے قانون سازوں نے متفقہ طور پر ایک قانونی بل کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو سات برس تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ اس قانون کے تحت پولیس کو تحقیقات کے لیے زیادہ اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔ یہ قانون آئندہ برس فروری اور مارچ میں نیوزی لینڈ میں منعقد شدنی ورلڈ کپ کے
ء 2011 ء ورلڈکپ کے ہیروز 2015 ء ورلڈکپ کی ممکنہ ٹیم سے باہر
ممبئی 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) 2011 ء ورلڈکپ میں ہندوستانی ٹیم کو عالمی چمپئن بنانے میں اہم رول ادا کرنے والے اور ٹورنمنٹ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے آل راؤنڈر یوراج سنگھ، جارحانہ اوپنر ویریندر سہواگ اور اِن کے دہلی کے ساتھی اوپنر گوتم گمبھیر، فاسٹ بولنگ کے کامیاب ترین کھلاڑی ظہیر خان اور اسپن شعبہ میں معروف نام ہربھجن
ہندوستان ، آسٹریلیا کیخلاف 2-0 سے فاتح
بھونیشور 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چمپئنس ٹروفی کی تیاریوں کو صحیح سمت لے جارہی ہندوستانی ٹیم نے آج یہاں پریکٹس مقابلے میں آسٹریلیا کو 2-0 سے شکست دی ہے۔ 6 ڈسمبر کو شروع ہونے والے ٹورنمنٹ کے لئے ہندوستانی ٹیم کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے اور اِس نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے اِس پریکٹس مقابلے میں بہترین مظاہرہ کیا۔ دونوں ٹیموں نے مقابل
شان مارش آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
ایڈیلیڈ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کپتان مائیکل کلارک کی فٹنس پر ہنوز سوالیہ نشان لگا ہوا ہے لہذا آسٹریلیا نے شان مارش کو ٹسٹ ٹیم میں شامل کیا ہے جیسا کہ 9 ڈسمبر کو شروع ہونے والے پہلے ٹسٹ میں میزبان ٹیم ہندوستان کا سامنا کرے گی۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹسٹ ٹیم میں شان مارش کو زائد بیٹسمین کے طور پر شامل
ممکنہ 30 کھلاڑیوں کی فہرست
مہندر سنگھ دھونی، شکھر دھون، روہت شرما، اجنکیا راہنے، رابن اتھپا، ویراٹ کوہلی، سریش رائنا، امبتی رائیڈو، کیدر جئے دیو، منوج تیواری، منیش پانڈے، وردھیمان ساہا، سنجیو سامسن، روی چندرن اشون، پرویز رسول، کرن شرما، امیت مشرا، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، بھونیشور کمار، محمد سمیع، اومیش یادو، ورون آرون، دھون کلکرنی، اسٹیورٹ بنّی، موہ
ہندوستان کیلئے آسٹریلیائی سیریز سخت ہوگی: اکرم
نئی دہلی 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دورہ آسٹریلیا پر موجود ہندوستانی ٹیم کو انتباہ جاری کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ مہمان ٹیم کے لئے ٹسٹ مقابلوں کی سیریز انتہائی مشکل سیریز ثابت ہوگی کیونکہ میزبان ٹیم کے کھلاڑی اپنے آنجہانی ساتھی فلپ ہیوز کے لئے اِس سیریز کو کسی بھی صورت میں اپنے نا
سندھو آئندہ سیزن میں مزید سخت محنت کی خواہاں
حیدرآباد 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کیلئے رواں برس کافی اطمینان بخش رہا ہے جیسا کہ انھوں نے ورلڈ چمپئن شپ میں برونز میڈل حاصل کرنے کے علاوہ مکاؤ اوپن میں اپنے خطاب کا کامیاب دفاع کیا ہے لیکن اِس کے باوجود نوجوان شٹلر کوشاں ہے کہ وہ آئندہ سیزن سخت محنت کے ذریعہ مزید بہتر نتائج حاصل کرے۔ سندھو نے آ
پاکستانی کرکٹ کامستقبل انتہائی روشن:مصباح الحق
دبئی۔4 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہاہے کہ پاکستانی کا کرکٹ مستقبل انتہائی روشن ہے،وہ نوجوان کھلاڑیوں کے مظاہروں اور صلاحیتوں سے کافی متاثر ہیں۔ مصباح الحق نے مزید کہا کہ مجھے اپنے کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے حالات میں بہتر مظاہرہ کرسکتے ہیں، ہماری ٹیم میں اسد شفیق، اظہر علی، س
سیدہ فلک کو ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کی مبارکباد
حیدرآباد 4 ڈسمبر (راست) حیدرآبادی گولڈن گرل سیدہ فلک جنھوں نے رواں ہفتہ ملیشیاء میں منعقدہ پہلے کوالالمپور اوپن کراٹے چمپئن شپ میں شرکت کرتے ہوئے ہندوستان کے لئے سلور میڈل حاصل کیا ہے انھیں ریاستی تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی نے مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ فلک نے اپنے نام کی طرح کراٹے کے میدانوں میں خود کو ہندوستان
اوتھپا ورلڈکپ میں اننگز کے آغاز کے خواہاں
بنگلور 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جارحانہ اوپنر رابن اوتھپا جن کا آج ورلڈکپ کے لئے ممکنہ 30 کھلاڑیوں کی فہرست میں نام شامل کیا گیا ہے انھوں نے اِس اُمید کا اظہار بھی کیا ہے کہ وہ قطعی 15 کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوں گے۔ کرناٹک سے تعلق رکھنے والے بیٹسمین نے کہاکہ اِن کی پہلی ترجیح بحیثیت اوپنر کھیلنا ہے تاہم وہ بحیثیت وکٹ
میزبان ٹیم ہیوز کیلئے کھیلے گی : لہمن
ایڈیلیڈ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آنجہانی بیٹسمین فلپ ہیوز کی حادثاتی موت کے صدمہ سے باہر نکلنے کی کوشش کررہی آسٹریلیائی ٹیم کے کوچ ڈیرن لہمن نے ہندوستان کے خلاف پہلے ٹسٹ کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پہلے ٹسٹ میں جب آسٹریلیائی کھلاڑی میدان سنبھالیں گے اِن پر جذباتی اعتبار سے بے انتہا دباؤ رہے گا۔ تاہم اُمید ہے کہ ٹیم کے کھل
ورلڈ کپ کیلئے آج ہندوستانی ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان
ممبئی۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آئندہ برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے مشترکہ طور پر منعقد شدنی آئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ 2015ء کیلئے ہندوستان کے ممکنہ 30 کھلاڑیوں کی فہرست کا کل یہاں اعلان متوقع ہے جیسا کہ قومی سلیکٹروں کی جانب سے 30 ناموں کا اعلان کیا جائے گا جس میں موجودہ اور ناقص فام کا شکار کھلاڑیوں کو بھی شامل کئے جانے کی بھی امید ہے۔ بی س
ہیوز کی آخری رسومات ، مودی اور سچن کا خراج عقیدت
سڈنی ۔3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیائی کرکٹر فلپ ہیوز کو ان کے آ بائی شہر ماکس ویل میں سپرد خاک کردیا گیا۔ان کی آ خری رسومات میں آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک اور کئی کرکٹرزسمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ماس ویل ہائی اسکول میں فل ہیوز کی منعقدہ آ خری رسومات میں شریک ہر آ نکھ اشکبار تھی۔اس موقع پر جذباتی مناظر بھی دیکھنے م
عامر کی واپسی کیلئے پی سی بی سرگرم، سلمان اور آ صف کیساتھ سردمہری
کراچی ۔3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نوجوان فاسٹ بولر محمد عامر کو بین الاقوامی کرکٹ میں واپس لانے کیلئے سرگرم ہے لیکن محمد آصف اور سلمان بٹ کے معاملے میں سردمہری کررہا ہے۔ مذکورہ کھلاڑیوں کی پانچ سالہ پابندی اگست2015میں ایک ساتھ ختم ہوگی۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق لاہور میں پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس میں ایک