انٹر اسکول کک باکسنگ چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد

حیدرآباد 12 ڈسمبر (راست)حکومت تلنگانہ اسکول گیمس فیڈریشن ضلع حیدرآباد کی جانب سے انٹر اسکول کک باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد بمقام گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول چنچل گوڑہ میںعمل میںآیا ۔ مسٹر سومی ریڈی ڈی ای او حیدرآباد،مسٹر سیندر راو ڈپٹی ای او چارمینار منڈل مسٹر تروپتی ریڈی آرگنائزنگ سکریٹری ڈسٹرکٹ اسکول گیمس فیڈریشن،مسٹر ساجد حسین جن

کینیائی ٹیم کی آمد‘ پاکستان میں ایک نئے باب کے آغاز کی امید

لاہور۔11ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ساڑھے پانچ سال سے ویران پڑے میدانوں میں کھیل بحال کرنے کیلئے کینیائی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ لاہور کی نیشنل اکیڈمی میں کینیا کرکٹ ٹیم کو سخت سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے ۔ مہمان ٹیم قذافی اسٹیڈیم آئی تو اسٹیڈیم کے دروازے بند کردیئے گئے۔14گیٹ بند کرکے پہرہ لگا دیا گیا تھا۔ ان دروازوں پر اسکینر نصب کئے گئ

کوہلی کوجانسن کا باؤنسر لگتے ہی کھلاڑیوں میں بے چینی

اڈیلیڈ۔11ڈسمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آنجہانی آسٹریلیائی بیٹسمین فلپ ہیوز کی موت کا صدمہ آسٹریلیائی کھلاڑیوں کا ہنوز پیچھا کررہا ہے جیسا کہ آج اُس وقت اڈیلیڈ کے میدان پر ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے ٹسٹ میں ڈرامائی صورتحال دیکھنے کو ملی جب میزبان فاسٹ بولر میچل جانسن کا باؤنسر ویراٹ کوہلی کو لگا تو میدان پر موجود تمام

ہالینڈ کو حیران کرتے ہوئے پاکستان سیمی فائنل میںداخل

بھوبنیشور۔11ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) گروپ مرحلہ کے مقابلوں میں مایوس کن مظاہروں کو پس پشت ڈالتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے 16برس بعد نیدر لینڈ کو حیران کن شکست دیتے ہوئے چمپئنس ٹرافی ہاکی ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ پاکستان نے ورلڈ کپ اور اولمپک کی سلور میڈلسٹ ٹیم ہالینڈ کو 4-2سے شکست دی ۔ یہ کامیابی پاکستان کی چمپئنس ٹرافی

پاک ۔ نیوزی لینڈ آج دوسرا ونڈے

شارجہ۔ 11ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) شاہد آفریدی کی غیرمعمولی اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ونڈے میں ایک بہترین کامیابی حاصل کی تھی اور کل یہاں کھیلے جانے والے دوسرے ونڈے میں بھی میزبان ٹیم کامیابی کے اسی سلسلہ کو جاری رکھنے کی خواہاں ہے ۔پاکستانی ٹیم کیلئے ٹاپ آرڈر کا ناقص مظاہرہ پھر ایک مرتبہ تشو

کلارک کی دوسرے ٹسٹ میں شرکت غیریقینی

ایڈیلیڈ۔11ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک کی آئندہ ہفتہ شروع ہونے والے دوسرے ٹسٹ میں شرکت غیریقینی صورتحال کا شکار ہوچکی ہے ۔ تاہم گبّا ٹسٹ میں شرکت پر غیریقینی صورتحال کے باوجود کلارک اڈیلیڈ میں کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ کے مابقی دو دنوں میں اپنی تمام تر توجہ ٹیم کیلئے بہتر مظاہرہ پر کرچکے ہیں ۔ آسٹریلیا

سچن کی کشمیری کھلاڑیوں سے ملاقات

ممبئی۔11ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) رانجی ٹرافی کے مقابلہ میں ممبئی کے خلاف تاریخ ساز کامیابی حاصل کرنے والی جموں و کشمیر کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہندوستانی سابق کھلاڑی سچن تنڈولکر سے ملاقات کا آج صبح موقع ملا ۔ جموں و کشمیر ٹیم کی میڈیا منیجر شاہانہ فاطمہ کے بموجب سچن تنڈولکر نے وانکھڈے اسٹیڈیم میں فاتحہ ٹیم کے کھلاڑیوں سے تقریباً ایک گھ

کلارک اور اسمتھ کی سنچریز، آسٹریلیاکا اسکور 517 تک پہونچ گیا

ایڈیلیڈ 10 ڈسمبر (پی ٹی آئی) ہندوستان کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ کے دوسرے دن میزبان ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے کمر درد کے باوجود 128 رنز کا انفرادی اسکور بنایا اور بے بس ہندوستانی بولنگ حملوں کے خلاف جارحانہ بیاٹنگ کرتے ہوئے اسٹیون اسمتھ نے اپنے کرئیر کی بہترین سنچری بناتے ہوئے آسٹریلیائی ٹیم کا مجموعی اسکور سات وکٹ پر 517 رنز تک پہونچاد

ونڈے میچوں میں یونس خان کے مستقبل کو خطرہ

کراچی 10 ڈسمبر (پی ٹی آئی) پاکستان کے دو سابق اسٹار کھلاڑیوں شعیب اختر اور محمد یوسف نے اس احساس کا اظہار کیاکہ نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ چند ونڈے میچس میں محدود اوورس کے اس کرکٹ کھیل میں سینئر بیٹسمین یونس خان کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ ان دونوں ہی کھلاڑیوں کا یہ احساس تھا کہ یونس کو بھی فی الحال اس دباؤ کو محسوس کرنا چاہئے۔ ونڈے ا

رانجی ٹروفی : ممبئی کیخلاف جموں وکشمیر کی تاریخ کامیابی

ممبئی 10 ڈسمبر (پی ٹی آئی) رانجی ٹروفی کے آج یہاں وانکھڈے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے گروپ اے کے افتتاحی میچ میں جموں و کشمیر میں ممبئی کی طاقتور ٹیم کو اُس کے ہی میدان پر 4 وکٹ سے شکست دے دی۔ ممبئی 40 مرتبہ رانجی ٹروفی چمپئن رہ چکی ہے۔ جموں و کشمیر رانجی ٹیم کے کپتان پرویز رسول نے کہاکہ ’’ممبئی میں ممبئی کو شکست دینا ایک عظیم کامیابی ہے۔ ہم

کلارک غیرمعمولی ہمت و حوصلہ کا مظاہرہ کیا: اسمتھ

ایڈیلیڈ 10 ڈسمبر (پی ٹی آئی) آسٹریلیا کے بیٹسمین اسٹیو اسمتھ نے اپنے کپتان مائیکل کلارک کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے آج کہاکہ فلپ ہیوز کی المناک موت اور خود اپنی کمر میں درد کے باوجود کپتان کلارک نے غیرمعمولی و ناقابل یقین ہمت و حوصلہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ کے دوسرے دن شاندار سنچری بنائی۔ کلارک گزشتہ روز 60

ہیرو چمپئن ٹروفی ہاکی ٹورنمنٹ، آج ہند۔ بلجیم مقابلہ

بھوبنیشور 10 ڈسمبر (پی ٹی آئی) نیدرلینڈ کو شکست دینے کے بعد بلند حوصلہ ہندوستانی ٹیم ہیرو چمپئن ٹروفی ہاکی ٹورنمنٹ کے کل یہاں ہونے والے کوارٹر فائنل میں بلجیم کو شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی پر نظر مرکوز کی آٹھ قومی ٹورنمنٹ میں پول بی کے پہلے دو میچوں میں ہندوستان بہتر آغاز نہیں کرسکا تھا کیونکہ اولمپک چمپئن جرمنی کے مقابل

شعیب ملک اپنی ٹیم کے ’’موجودہ ماحول‘‘ سے پریشان

کراچی 10 ڈسمبر (پی ٹی آئی) پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک محض اپنے بولنگ ایکشن اور اپنی ٹیم کے موجودہ ماحول کے سبب ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم انتخاب میں حصہ لینے سے پس و پیش کررہے ہیں۔ شعیب ملک کے قریبی ذرائع نے پی ٹی آئی سے کہاکہ یہ آل راؤنڈر کھلاڑی سب سے پہلے تو حالیہ عرصہ کیدوران سلیکٹرس (انتخاب کنندگان) اور بورڈ کی طرف سے ان کے تئیں

ڈیمپو اسپورٹس کلب میں افغان فٹبال کھلاڑی ہارون بھی شامل

مڑگاؤں 10 ڈسمبر (پی ٹی آئی) ڈیمپو اسپورٹس کلب نے 2014-15 ء کے لئے کوسٹاریکا کے مڈ فیلڈر کارلوس ہرنانڈیز کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے لئے ایک سمجھوتہ کرلیا ہے۔ ہرنانڈیز فی الحال کوسٹاریکن پریمیئر لیگ میں اپنے مقامی کلب کاٹاجینا کے لئے کھیل رہے ہیں۔ وہ فیڈریشن کپ میں حصہ نہیں لے سکیں گے کیونکہ توقع ہے کہ 15 جنوری کو ڈیمپو اسپورٹس کلب میں