کھیل کی خبریں
آج تیسرے ٹسٹ کا آغاز‘ ہندوستان کو کرویا مرو صورتحال
ملبورن۔25ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) متواتر دو ناکامیوں اور ڈریسنگ روم تنازعہ سے پریشان ہندوستانی ٹیم کو کل یہاں آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والے تیسرے ٹسٹ میں کامیابی ضروری ہے تاکہ وہ سیریز میں باقی رہ سکے جب کہ دوسری جانب میزبان ٹیم جسے 4مقابلوں کی رواں سیریز میں 2-0کی سبقت حاصل ہے وہ یہاں مقابلے کو صرف ڈرا کرتے ہوئے بھی بارڈر ۔ گواسکر ٹرا
سعید اجمل کی بولنگ رفتار میں 20 کلومیٹرکی کمی
کراچی ۔ 25 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آف اسپنر سعید اجمل کو ورلڈکپ کھلانے کی خبریں گردش میں ہیں لیکن نئے ایکشن کے ساتھ سعید اجمل کی بولنگ کی رفتار میں 20کلو میٹر فی گھنٹے کا کمی آئی ہے ساتھ ہی وہ اپنے مہلک ترین ہتھیار دوسرا سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ وہ نئے ایکشن کے ساتھ بیٹسمینوں کے لئے زیادہ مشکلات پید
نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان آج پہلاٹسٹ
کرسٹ چرچ۔25ڈسمبر( سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان دو ٹسٹ مقابلوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ کل یہاں شروع ہورہا ہے اور اُمید ہے کہ پہلے مقابلے کیلئے بولروں کیلئے سازگار وکٹ رہے گی ۔ ٹسٹ کے علاوہ یہاں 8برسوں کے دوران پہلی مرتبہ شہر میں زلزلہ بھی آیاہے جو کہ ورلڈ کپ کی تیاری کو متاثر کرسکتا ہے ۔ 8جنوری کو جب ورلڈ کپ کیلئے ٹی
انکیتا سیمی فائنل میں داخل
پونے۔25ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان کی نمبر ایک اور ٹورنمنٹ کی چوتھی بہترین کھلاڑی انکیتا رائنا نے 25ہزار امریکی ڈالرس انعامی رقم کے این ای سی سی ‘ آئی ٹی ایف وومنس ٹینس ٹورنمنٹ میں ہندوستانی امیدوں کو برقرار رکھا ہے جیسا کہ انہوں نے سربیائی کھلاڑی نیناٹوجانوووچ کو راست سیٹوں میں 6-3‘6-4سے شکست دی ۔ احمدآباد سے تعلق رکھنے والی انکی
عمر گل ورلڈ کپ سے باہر ، کیریئر پر سوالیہ نشان
کراچی ۔ 25 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ بولر عمر گل گھٹنے کی تکلیف کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ یہ اشارے مل رہے ہیں کہ اسٹار فاسٹ بولر کا کیریئر گھٹنے کے آپریشن کے بعد شدید خطرات سے دوچار ہیتاہم پی سی بی کے حکام پر امید ہیں کہ جنید خان اور صہیب مقصود ورلڈ کپ کے لئے فٹ ہوجائیں گے۔ پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نی
مالکم کا بولنگ ایکشن غیرقانونی قرار
دبئی۔25ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) زمبابوے کے آف اسپنر مالکم والر کو آج آئی سی سی نے ان کے بولنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا ہے اور ان پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ آئی سی سی کے تجزیہ نگاروں نے زمبابوے کے آف اسپنر مالکم کے بولنگ کو غیرقانونی پایا ہے جس کے بعد ان پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئ
وارنر اور واٹسن باکسنگ ڈے ٹسٹ کیلئے مکمل فٹ
ملبورن ۔ 24 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے خود کو باکسنگ ڈے ٹسٹ کیلئے فٹ قرار دیا ہے جبکہ آل راؤنڈر شین واٹسن جو گزشتہ روز پریکٹس کے دوران باؤنسر سے زخمی ہوئے تھے، ان پر بھی موجود غیر یقینی صورتحال ختم ہوچکی ہے اور وہ بھی 26 ڈسمبر کو شروع ہونے والے تیسرے ٹسٹ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہے۔ بائیں
آئی پی ایل میں سیکوریٹی پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے اصل مسئلہ
کراچی ۔ 24 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پی سی بی کے چیرمین شہریار خان نے اعتراف کیا ہے کہ سیکوریٹی وجوہات کی بناء پر پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شرکت ناممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی سی سی آئی کے عہدیداروں نے واضح طور پر انہیں مطلع کردیا کہ 2009 ء سے پاکستانی کھلاڑیوں کی آ ئی پی ایل میں عدم شرکت میں ان کا کوئی رول نہیں بلکہ فرنچائیز ک
مصباح الحق ہی ورلڈ کپ میں قیادت کریں گے: شہریار
کراچی۔24ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے چیرمین شہریار خان نے ایک مرتبہ پھر مصباح الحق کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں مصباح الحق ہی پاکستانی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں وہی ہیں جو ان فٹ نہیں ہوئے، مصباح الحق ورلڈ کپ میں ضرور کھیلیں گے اور ٹیم کی ق
انکیت باؤنے باونسر سے زخمی
ممبئی۔24ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے رانجی کھلاڑی انکیت بائونے سر پر گیندلگنے سے زخمی ہوگئے۔انکیت بائونے رانچی ٹرافی کرکٹ ٹورنمنٹ میں پنجاب کیخلاف کھیلتے ہوئے باونسر لگنے سے زخمی ہوئے۔ باؤنینے پنجاب کے بولرمہندرسنگھ کی گیند کو ڈک کرنے کی کوشش کی تاہم گیندہیلمٹ سے ٹکرا کر سر پر لگی۔انہیں ڈریسنگ روم میںجانا پڑا۔ حکام کے مطا